نقوش عظمت رفتہ

نقوش عظمت رفتہ

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 642

 

مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں   چند عظیم شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جس میں مصنف نے اپنے مسلک کی شخصیات کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اصحاب احناف کا بھی تذکرہ کیا ہے اور جن شخصیات کے بارے میں لکھا گیا ہے ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں مثلاً عادات واطوار‘ کردارو گفتار کو منقح کیا گیا ہے۔ اور اس میں شخصیات کا تعارف اور ان کے احترام  کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور حالات وواقعات کو معتبر اور مستند کتابوں سے لیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ نقو ش عظمت رفتہ ‘‘ مولانا اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

4 از طرف ناشر
7 حرف آغاز
11 سید محمد داؤد غزنوی
123 حافظ محمد گوندلوی
155 مولانا محمد اسماعیل سلفی
251 مولانا  کرم الٰہی
267 مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی
303 مولانا عبدالخالق قدوسی
311 مولانا عبدالقدوس میواتی
345 مولانا  عبید اللہ  سندھی
369 مولانا احمد علی لاہوری
375 سید عطاءاللہ شاہ بخاری
415 خواجہ عبدالوحید
446 خواجہ  عبدالحی فاروقی
458 سید محمد متین ہاشمی
469 حمید نظامی
490 سید ابو الحسنات قادری
495 کوثر نیازی
522 قاضی حبیب الرحمٰن منصورپوری
543 ذیل  سنگھ گیانی
595 ڈاکٹر محمد ایوب قادری
609 سحر گل خاں
624 مولوی  شمس الدین

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احنافاسلاماللہانبیاءانسانتبصرہتعلیماتحیاتخلافتدعادینشریعتعلماءقیامتمعلومات
Comments (0)
Add Comment