مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔9
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 757
سیرتِ رسولﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں، مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت، انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے، لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔۔ رسول اللہﷺ کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ’’ نقوش رسول نمبر‘‘کو مصنف نے سیرت کے موضوع پر لکھے گئے جتنے اچھے اچھے مقالات تھے سب کو اس نمبر کی زینت بنایا ہے اور جن موضوعات پر کام کا مواد نہ تھا اُن موضوعات پر نئے سرے سے کام کروایا۔ اور سیرت کی دوسری کتابوں کی نسبت اس میں بہت تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے. جہاں دوسری کتابوں میں ہر موضوع پر دو یا ایک صفحے ملیں گے تو اس میں آپ کو اُ س موضوع پر بیسیوں صفحات ملیں گے اور اس میں تکنیک اور مصادر پر آٹھ سو سولہ کے قریب صفحات پیش کیے گئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ایسا کام نہیں ہوا۔اس نمبر میں سیرت کی جامعیت اور سیرت نگاری کے اصول اور سیرت کا مکمل مواد کہاں کہاں سے ملے گا کو بڑے احسن اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کا اولین دور اور اولین کتب کی فہرست اور تفصیل بھی دی گئی ہے۔مصنف نے اس رسالے کو ’’نقوش رسول نمبر‘‘ کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ جو کہ سیرت پر بہت عمدہ مواد کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
سیرت اورمطالعہ سیرت | |
سیرت طیبہ حضورﷺ کےاسماءوالقاب کےآئینہ میں | 7 |
ادب قبل ازاسلام میں ذکرخیراانام | 26 |
اسلامی تاریخ نگاری میں زہری کاحصہ | 51 |
ابوالحسن علی بن حسین بن علی المسعودی | 71 |
سیرت کی چھپالیس مطبوعہ اورقلمی کتابیں | 84 |
سیرت اورمطالعہ سیرت | 109 |
آثار | |
مدینہ الرسول اللہﷺ بزبان محمدرسول اللہﷺ | 129 |
مدینہ النبیﷺ کی اولین اسلامی مملکت | 141 |
جنت البقیع | 164 |
جناب بارگاہ نبوی میں | 169 |
رحمۃ اللعالمین کی قائم کردہ چراگاہیں | 183 |
عظیم یادیں | 187 |
شہدائے کرام | 206 |
متعلقات سیرت | |
عہدنبوی اورنظام اقتصاد | 222 |
شعب ابی طالب | 260 |
تقابل تقویمین | 269 |
معجزانہ قوت وانقلاب کاداعی | 286 |
وماارسلنک الارحمۃ للعالمین | 291 |
مساوات کاعلمبردار | 296 |
مقام رسول اللہﷺ | 306 |
محمدرسول اللہ5 کی فتح | 328 |
دنیاکاآخری پیغمبر | 342 |
سرورکائنات کی پیش گوئیاں | 353 |
رسول اللہﷺ کاانتباہ | 373 |
موجودہ مشکلات اورسیرت رسول اللہﷺ | 383 |
رسول اکرمﷺاورتعمیرانسانیت | 395 |
ہمارےنبی ﷺکی قوت عمل | 403 |
رسول اللہﷺ اورشعر | 411 |
معمولات رسول اللہﷺ | 423 |
حضورﷺکی دعائیں | 508 |
جان نثاران محمد(خلفاء) | |
مواخاۃ صحابہؓ | 524 |
شاہ حضرت سیدنا صدیق اکبر | 542 |
سیرۃ الصدیق | 524 |
عمرفاروق کےعہد میں نظام حکومت | 642 |
عہد فاورقی مین تمدنی ترقی | 668 |
حضرت عمرؓکےآخری لمحات | 696 |
حضرت عثمانؓ امام صوفیہ | 700 |
ماثرواوصاف عثمال | 703 |
حضرت عثمانل پر کہےگئے مراثی کاذکر | 708 |
حضرت علیؓ اورسول خدا | 713 |
علم باب العلم کےالفاظ ہیں | 723 |
اقتباسات نہج البلاغہ | 729 |