مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔6

مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔6

 

مصنف : مختلف اہل علم

صفحات: 814

 

سیرتِ رسولﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں، مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت، انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے، لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔۔ رسول اللہﷺ کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ’’ نقوش رسول نمبر‘‘کو مصنف نے سیرت کے موضوع پر لکھے گئے جتنے اچھے اچھے مقالات تھے سب کو اس نمبر کی زینت بنایا ہے اور جن موضوعات پر کام کا مواد نہ تھا اُن موضوعات پر نئے سرے سے کام کروایا۔ اور سیرت کی دوسری کتابوں کی نسبت اس میں بہت تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے. جہاں دوسری کتابوں میں ہر موضوع پر دو یا ایک صفحے ملیں گے تو اس میں آپ کو اُ س موضوع پر بیسیوں صفحات ملیں گے اور اس میں تکنیک اور مصادر پر آٹھ سو سولہ کے قریب صفحات پیش کیے گئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ایسا کام نہیں ہوا۔اس نمبر میں سیرت کی جامعیت اور سیرت نگاری کے اصول اور سیرت کا مکمل مواد کہاں کہاں سے ملے گا کو بڑے احسن اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کا اولین دور اور اولین کتب کی فہرست اور تفصیل بھی دی گئی ہے۔مصنف نے اس رسالے کو ’’نقوش رسول نمبر‘‘ کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ جو کہ سیرت پر بہت عمدہ مواد کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
برصغیرمیں تدوین حدیث 7
برصغیرمین علم حدیث کی تاریخ 44
برصغیرمین کتب احادیث کی نایابی 49
تدوین حدیث 53
تدوین سنت 192
حدیثوں کی جمع وتدوین 215
صدراسلام میں حدیث کی کتابت وتدوین 226
کتاب احادیث عہدنبویﷺ میں 239
حدیث کےظنی ہونےکاثبوت 246
احادیث میں تمثیلات 255
اقوال رسول ﷺ
اعتقادات
نیت 267
جنتی اورجہنمی فرقہ 270
بدمذہب 271
ایمان کی خصلتیں 274
تفسیراورمتفرق 267
سنت اوربدعت 278
احکام ایمان اوربیت ایمان 279
جنت کی کفیت 282
وعظ 282
علم اورعلمائے کرام 285
کتاب وسنت سےوابستگی 288
تقدیرکابیان 291
قبرکاعذاب برحق ہے 292
مصائب میں رحمت کاپہلو 295
تقدیروتدبیر 297
اگریہ وغم 298
جنت کابیان 299
دوزخ کابیان 299
کتاب الزکوۃ 300
قسم 301
تصاویر 301
کتاب التفسیر 302
انبیائے کرام زندہ ہیں 303
براست 304
حجر 304
فرقان 305
تقدیر 305
عبادات
دعا 313
حج 312
اعمال مین میاونہ روی 317
استنجاء 320
غسل 321
ذکر 321
کتاب طہارت وپاکیزگی 323
نامز 342
زکوۃ 326
ووضواوراس کےمتعلقات 327
حجامت 330
صلوۃ 331
کتاب الصلوۃ 322
نمازمیں پابندی وقت 333
مسجد 334
مقام سترکاپردہ 345
نمازکےمقام 335
نمازمیں صالح کالحاظ 346
سحری خیزی 347
جمعہ 338
نمازمیں بات کرنی چاہیے 339
مسجد 339

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاصولاللہحدیثدعادینزبانسیاستسیرتسیرت نگاریطہارتعلمقیامتمقالات
Comments (0)
Add Comment