نماز میں خشوع کے اسباب

نماز میں خشوع کے اسباب

 

مصنف : محمد بن صالح المنجد

 

صفحات: 115

 

انسان جب جب نماز پڑھتا ہے تو گویا وہ اللہ کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوتا ہے فلہٰذا ضروری ہے کہ اس اہم ترین عبادت کو مکمل خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیا جائے۔ نماز میں اللہ سے تعلق اور اس سے ملاقات کی روح کس طرح پیدا ہو زیر نظر کتاب کا یہی موضوع ہے۔ پہلے باب میں خشوع و خضوع کی اہمیت اور اس کے معنی ومفہوم کے بعد دوسرے باب میں ان اسباب کاتذکرہ کیا گیا ہے جن سےنمازوں میں خشوع و خضوع کی کیفیت پیدا کی جا سکتی ہے۔ تیسرے باب میں خشوع کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اسباب کو ذکر کیا گیا ہے تاکہ ان سے بچ کر نمازوں میں خشوع و خضوع برقرار رکھا جا سکے۔ آخر میں اسی موضوع پر چند فتاوی اور نصیحتیں بھی درج کی گئی ہیں۔ اصل کتاب عربی میں تھی جس کے مصنف عرب و عجم کی مشہور و معروف شخصیت شیخ محمد صالح المنجد ہیں۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا اردو ترجمہ کروایا مترجم محترم عبداللہ عبدالرؤف سلفی ہیں جبکہ ترجمے کو مزید سلیس کرنے کے لیے اسلم صدیق صاحب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور مجلس تحقیق الاسلامی ہی کے رکن ملک کامران طاہر نے احادیث کی تخریج و تحقیق بھی کی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 8
خشوع کی اہمیت 16
خشوع کو بے تکلف ظاہر کرنا 16
حکم خشوع 20
اسباب خشوع 23
خشوع پیدا کرنے والے اسباب 27
نماز کا اہتمام اور مکمل تیاری 27
نماز میں سکون واطمینان 29
نماز میں موت کی یاد 30
آیات واذکار میں غوروفکر 31
ایک ایک آیت کی الگ الگ قراءت 37
قراءت میں ترتیل اور خوش الحانی 37
خشوع کو ختم کرنے والے اسباب 81
مقام نماز سے متعلق مشغول کرنے والے امور 81
کھانے کی موجودگی میں نماز سے پرہیز 84
پیشاب وپاخانہ کو روک کر نماز پڑھنے سے پرہیز 85
اونگھ کے دباؤ میں نماز سے پرہیز 86
نماز میں ادھر ادھر توجہ سے پرہیز 91
نماز کے دوران جمائی سے پرہیز 96
کمر پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے سے پرہیز 97
چوپایوں کی مشابہت سے پرہیز 99
نماز میں وسوسے آنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب 101
خاتمہ 104

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاردواردو ترجمہاللہتحقیقترجمہخدماتروحعبداللہعربعربیمحمد صالح المنجدموتنظرنماز
Comments (0)
Add Comment