ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت
مصنف : محمد اسماعیل قریشی
صفحات: 424
رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں اور شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ نے اس موضوع پر الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کے نام سے مستقل کتاب تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظر کتاب ” ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت” از محمد اسماعیل قریشی(سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) دراصل گستاخان رسولﷺکی سزا کے بارے فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے جاری کردہ فیصلہ کے مکمل متن کے علاوہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی تفصیلات پرمشتمل اہم کتاب ہے جس میں قریشی صاحب نے تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن وسنت اور تمام فقہاء کے فیصلوں کے مطابق اہانتِ رسول کی سزا ہر اسلامی دور حکومت میں سزائے موت دی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ حقیقت بھی واضح کی ہے کہ مسیحی اور موسوی قانون کی رو سے بھی توہین پیغمبر کی یہی سزا ہے یہ کتاب نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے بھی لائق مطالعہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے اور اس کتاب کومقام رسالت کی معرفت کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ ا)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ طبع سوم | 13 | |
مکتوب شہید پاکستان جناب حکیم محمد سعید | 15 | |
مکتوب گرامی مولانا نعیم صدیقی | 16 | |
برادر مکرم بہ رشتہ ایمان وقلم جناب محمد اسماعیل قریشی | 17 | |
پیش لفظ | 20 | |
تقریظ | 23 | |
حدیث دل | 25 | |
دیباچہ | 29 | |
میزان عدل | 36 | |
اما بعد | 38 | |
عرض مصنف | 40 | |
باب اول نام و ناموس رسول اللہ ﷺ | 55 | |
قرآن اور آسمانی کتابوں میں | 55 | |
غیر الہامی کتابوں اور دیگر مذاہب عالم میں | 63 | |
دشمنوں کی شہادت | 66 | |
ابو جہل کا ہدیہ نعت | 68 | |
یورپ کی عظیم شخصیتوں کا ہدیۃ حمد و ستائش | 70 | |
برصغیر ہند کے غیر مسلم مشاہیر کا خراج عقیدت | 74 | |
دی نیو انسائیکلوپیڈیا آف برٹانیکا | 77 | |
عظمت و شان رسالت | 78 | |
ارتفاع ذکر | 79 | |
معراج نبوت | 81 | |
آداب دربار رسالت | 83 | |
کتابیات باب اول | 88 | |
باب دوم قانون توہین رسالت | 89 | |
قرآن کی روشنی میں | 89 | |
احکام الحدیث | 101 | |
دربار نبوت کے فیصلے | 104 | |
دور خلافت میں | 108 | |
خاندان نبوت اور گستاخان رسول | 111 | |
گستاخ رسول ائمہ فقہ کی نظر میں | 113 | |
کتابیات باب دوم | 120 | |
باب سوم توہین رسالت جزم و سزا | 122 | |
علمائے قدیم | 122 | |
شاتم کی وجہ قتل | 127 | |
علمائے جدید کے فتاوی اور مقالات | 143 | |
مولانا احمد سعید کاظمی کی عالمانہ توضیحات | 156 | |
ایک ضروری وضاحت از مصنف | 168 | |
مولانا ریاض الحسن نوری کا نقطہ نظر | 175 | |
فرزند اقبال کی مسند ارشاد | 207 | |
ڈاکٹر حمیداللہ رسول اللہ ﷺ کے دشمنوں کی نفسیاتی تحلیل | 212 | |
کتابیات باب سوم | 217 | |
باب چہارم قانون توہین رسالت عالمی اور ملکی تناظر میں | 218 | |
یورپ اور قانون توہین انبیاء ؑ | 218 | |
قانون توہین رسالت یورپ اور امریکہ کی دورخی پولیسی | 220 | |
مسلم ممالک کی اسٹیٹ پالیسی | 221 | |
کروسیڈ امریکہ کے عزائم اور جنگی جرائم | 221 | |
گوانتاموبے کے عقوبت خانے | 222 | |
قانون توہین رسالت کے خلاف امریکن ہیومن رائٹس کا تنقیدی جائزہ | 225 | |
برطانیہ کا موجودہ بلاس فیمی لاء | 228 | |
فیصلہ مقدمہ لی مون | 234 | |
توہین مسیح کیس یورپین عدالت ہیومن رائٹس کا فیصلہ 1996 | 234 | |
موکس بلاس فیمی کیس امریکن سپریم کورٹ کا فیصلہ | 240 | |
نوٹ مصنف | 241 | |
کتابیات باب چہارم | 244 | |
باب پنجم مسلم اسپین میں قانون توہین رسالت اور حقوق انسانی | 246 | |
مسجد قرطبہ اسلامی ذوق تعمیر کا شاہکار | 248 | |
اسپین میں تحریک توہین رسالت | 252 | |
دوشیزہ جمال فلورا | 255 | |
تحریک توہین رسالت کا اختتام | 258 | |
کتابیات باب پنجم | 277 | |
باب ششم شہیدان و شیدایان ناموس رسالت | 278 | |
باب ہفتم پاک و ہند کے چند شیدایان ناموس رسالت | 301 | |
باب ہشتم قانون ، مقدمات اور نظائر ( عدالتی فیصلے) | 331 | |
مشاہیر پاکستان کے تاثرات | 405 |