نماز میں خشوع کیوں اور کیسے؟

نماز میں خشوع کیوں اور کیسے؟

 

مصنف : محمد بن صالح المنجد

 

صفحات: 90

 

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِ جنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی۔ او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول   ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نماز کی صحت کےلیے تعدیل ارکان کالحاظ رکھنا بہت ضروری ہےایسی نماز جس میں خشوع وخضوع نہ ہو اور تعدیل ارکان کالحاظ نہ رکھا گیاہو وہ نماز باطل قرار پاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتا ب ’’نماز میں خشوع کیوں اور کیسے‘‘ سعودی عرب کےنامور عالم دین علامہ محمد صالح المنجد کی عربی تصنیف’’ 33 سبباً للخشوع فی الصلاۃ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔س کتاب میں نماز میں خشوع وخضوع کس طرح پیدا ہوتا ہےاس کے 33 اسباب قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر کیے گئے ہیں۔ عربی سے اردوترجمہ وتفہیم کی ذمہ داری جناب ابو عبدالرحمٰن شبیر بن نور نےانجام دی ہے ۔

عناوین صفحہ نمبر
خشوع کا اصطلاحی مفہوم 6
خشوع کو پوشیدہ رکھنا 7
خشوع کا حکم 11
اسباب خشوع 14
خشوع پیدا کرنے یا مضبوط کرنے والے کاموں کا اہتمام کرنا
نماز کی تیاری 17
نماز میں اطمینان و سکون 18
نماز میں موت کو یاد کرنا 20
قرآنی آیات اور اذکار نماز پر غور و فکر اور حسب حال ان کا جواب دینا 21
ہر آیت پر رکنا 28
قرآن حکیم کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا اور آواز کو خوبصورت بنانا 28
نمازی کو معلوم رہے کہ اللہ اس کی نماز کا جواب دے رہا ہے 29
اوٹ کے قریب نماز پڑھنا 31
دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھ کر سینے پر باندھنا 32
سجدہ گاہ پر نظر ٹکائے رکھنا 33
نماز میں آنکھیں بند کرنا 34
انگلی کو ہلانا 36
قرآن حکیم کی سورتوں، آیتوں، اذکار اور دعاؤں کو ادل بدل کر پڑھنا 37
سجدہ تلاوت کرنا 43
اللہ تعالیٰ سے شیطان کی پناہ مانگنا 45
شیطانی وسوے کا علاج 47

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاردواردو ترجمہاسلاماصلاحاللہانسانتبصرہترجمہتوحیدحدیثدینسفرصحتعربعربیعلمقرآنقیامتمحمد صالح المنجدمسلمانموتنظرنماز
Comments (0)
Add Comment