نماز کیسے پڑھیں

نماز کیسے پڑھیں

 

مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

 

صفحات: 154

 

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔  زیرتبصرہ کتاب’’نماز کیسے پڑھیں‘‘ وطن عزیز کی معروف علمی شخصیت مفتی جماعت فضیلۃ الشیخ مولانامبشراحمد ربانی ﷾ کی نماز کی اہمیت ، احکام ومسائل پر مشتمل تصنیف ہے۔شیخ نے اس مختصر سی کتاب میں ماز کی ادائیگی کا مختصر طریقہ اور اس کے اہم مسائل صحیح اور حسن احادیث سے درج کردئیے ہیں تاکہ عام مسلمان اسے پڑھ کر نماز کو ترجمے سمیت یاد بھی کرلیں اورنماز کی ادائیگی بھی سنت کے مطابق کریں۔اللہ تعالیٰ شیخ محترم کی تمام علمی وتحقیقی،تدریسی وتبلیغی خدمات کو شرف قبولیت سےنوازے اور اس کتاب کو لوگو ں کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
حرف اول 13
نیت زبان سے یا دل سے 16
وضو کا بیان 18
اذان کا بیان 25
نماز کا بیان 30
نماز کے متفرق مسائل 64
نماز جمعہ کے مسائل 105
نماز جنازہ 110
نماز عیدین 130
نماز استسقاء 134
متفرق مسائل نماز 139

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احادیثاحکاماسلاماصلاحاللہانسانتوحیدحدیثخدماتدینزبانسفرسنتعلمعلمیقرآنقیامتمسائلمسلماننماز
Comments (0)
Add Comment