نقش خیال
مصنف : عرفان صدیقی
صفحات: 405
محترم عرفان صدیقی کا شمار پاکستان کے ان نامور کالم نگاروں میں ہوتا ہے جن کا کالم مذہبی، سیاسی اور علمی حلقوں میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے۔ وہ جب کاغذ پر قلم رکھتے ہیں تو موج دریا ٹھہر سی جاتی ہے اور الفاظ دست بستہ ان کی خدمت میں حاضر نظر آتے ہیں۔ ان کا کالم جہاں معلومات کا بحر بے کنار ہوتا ہے وہیں ادب کی چاشنی بھی لیے ہوتا ہے۔ 2001ء وہ خون آشام سال تھا جس میں ایک فوجی ڈکٹیٹر نے امریکہ کی ایک دھمکی پر اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کا پیمان کر لیا۔ اس کے بعد افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کچھ اس کتاب میں رقم کر دیا گیا ہے۔ ’نقش خیال‘ در اصل ان کالموں کا مجموعہ ہے جو طالبان، افغانستان اور امریکی یلغار کے تناظر میں لکھے گئے اور روزنامہ ’نوائے وقت‘ میں شائع ہوتے رہے۔ افغانستان اور طالبان کے حوالے سے ہمارے ہاں بہت سے شبہات پائے جاتے ہیں اس کتاب کے مطالعے کے بعد افغانستان کی شفاف تصویر سامنے آ جائے گی۔ عرفان صدیقی صاحب کے کالم کی پسندیدگی کی ایک یہ بھی ہے کہ انھوں نے کالم کے معیار کو مستقلاً برقرار رکھا اور اس کی دلکشی میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔ انھوں نے کالم میں شعر و ادب کی چاشنی کو زندہ کیا اور نہایت پر کشش اسلوب اختیار کیا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 11 | |
محبتیں اور نفرتیں | 15 | |
دہشت گردی | 18 | |
آگے کا سفر | 21 | |
نیوورلڈ آرڈر | 24 | |
ایک غریب وسادی سی قبر | 27 | |
اور اب شمالی اتحاد | 30 | |
زندہ یامردہ | 33 | |
گناہ کبیرہ | 43 | |
مجھے معاف کردینا | 52 | |
طالبان کی تنصیبات | 65 | |
نازک مزاج امریکہ | 71 | |
بے خبر لوگ | 77 | |
ڈالروں کا مرہم؟ | 86 | |
رومانویت اور طالبان1،2 | 96 | |
روح محمد ﷺ | 105 | |
جناب معین حیدر سے التماس | 117 | |
اسلامی بھائی | 129 | |
تمنائیں اور التجائیں | 138 | |
اسرائیل کی وکالت | 141 | |
انقلاب 1،2 | 150 | |
طالبان۔۔مسئلہ کیا ہے؟1،2،3،4 | 168 | |
شمالی اتحاد براستہ بون | 205 | |
سردیوں کی طویل رات | 214 | |
عید مبارک | 220 | |
وجود1،2 | 222 | |
تماش بینوں کی بھیڑ | 255 | |
امتحان کی گھڑی | 261 | |
قندھار کا نو آباد قبرستان | 281 | |
ہم کہاں کھڑے ہیں | 290 | |
تصویر کا روشن رخ 1،2،3 | 308 | |
ایرانیوں کا انداز تفاخر | 335 | |
تہہ خانہ کی حکومت | 344 | |
نوحے اور بین | 365 | |
کابل کا میئر | 371 | |
لاوراث لاشیں | 380 | |
ہچکیوں اور سسکیوں کا دیس | 383 | |
حافظ میوہ جان وزیر شہید | 392 | |
قندھار کے قیدی کے نام | 395 | |
ادھر بھی کوئی رحمت کا چھینٹا | 399 |