نجومیوں کی سیاہ کاریاں
مصنف : یحیٰ علی
صفحات: 200
جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا ایک کافرانہ عمل ہے یعنی اس کا کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل کرنے والے تھوڑے سے نفع کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں جولوگ ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں۔ او رلوگ اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائےاپنے مصائب ومشکلات کے وقت دکھوں تکلیفوں کے مداوا اور غموں وپریشانیوں سے نجات کے ساتھ ساتھ سعادت ونیک بختی ،کامیابی کوکامرانی ،دولت کےحصول اورجاہ وحشمت کی طلب کےلیے مارے مارے عاملوں او رنجومیوں کے آستانوں پر ماتھے رگڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان نجمیوں نے ہر ہر خاندان میں پھوٹ ، عداوت ، دشمنی بغض اور حسد وکینہ کے بیج بودیے ہیں۔ ماں کوبیٹے، بہن کو بھائی اورباپ کو اولاد کا دشمن بنا چھوڑا ہے۔ انسانیت ان کی مذموم شیطانی کارستانیوں ،سیاہ کاریوں اور بدکاریوں سے جان بلب ہے اور کسی ایسی راہنمائی کی متلاشی ہے جوان کےدکھوں کا مدوا ثابت ہوسکے ، ان کے دین وایمان اور مادی دولت کےساتھ ساتھ ان کی عزت وناموس کی حفاظت کا بھی باعث بن سکے۔ زیر تبصر ہ کتاب ’’نجومیوں کی سیاہ کاریاں‘‘ جناب یحییٰ علی﷾ کی کاوش ہےجس میں انہوں نے امت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ کر مرض کی درست تشخیص کی ہے او رنجومیوں کے ہاتھوں بر باد انسانیت اور زخمی روحوں کےزخموں پرشافی مرحم رکھا ہے۔ اوران کوان سفاک بہروپیوں کےجال سےنکالنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔قارئین عاملوں ، نجومیوں کی سیاہ کاریوں کوجاننےاور ان سے اپنے آپ اور دوسروں کے عقیدہ وایمان اور دولت وعزت کو بچانے کے لیے اس کتا ب سے ستفادہ کریں۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
بہروپیوں سےبچاؤ کاہتھیار | 9 | |
ابتدائے نگارش | 13 | |
انتساب | 15 | |
علم نجوم کی تاریخ و شواہدات | 17 | |
جادوکی تاریخی حیثیت | 20 | |
اب جادوگروں کی مختلف کار گزاریاں قارئین کی نظر میں | 20 | |
جادو کی حقیقت اور جادوگروں کی شرعی حیثیت | 25 | |
جادوگر کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ | 28 | |
علم نجوم قرآن وحدیث کی روشنی میں | 29 | |
علم نجوم پر شاہ ولی اللہ اور امام ابن تیمیہ کاحقیقت افروز تبصرہ | 35 | |
شاہ ولی اللہ | 35 | |
امام ابن تیمیہ | 35 | |
جادو گروں کا معاہدہ اور جنات کو حاضر کرنے کےمختلف طریقے | 37 | |
جنات کو حاضر کرنے کےمختلف طریقے | 38 | |
پہلا طریقہ | 38 | |
دوسرا طریقہ | 39 | |
تیسرا طریقہ | 39 | |
چوتھا طریقہ | 40 | |
پانچواں طریقہ | 40 | |
چھٹا طریقہ | 40 | |
ساتواں طریقہ | 41 | |
آٹھواں طریقہ | 41 | |
مولف کی نجومیوں سے ملاقاتیں نجومیوں کی کارستانیاں ’’عوام کی عدالت میں ‘‘ | 47 | |
لاش پر بیٹھ کر نہائےتو | 47 | |
اکیس سالہ نجومی | 49 | |
ایسی کایا پلٹی کہ | 51 | |
ہاں ! ایک نجومی کےپاس گئی | 51 | |
آخر کار پول کھل گیا | 52 | |
بابا جی کی کارستانی | 52 | |
طاہر بچپن میں بہت ذہین تھا | 53 | |
بھارتی منشیات فروش | 55 | |
ہندو ازم کاچربہ | 56 | |
دریا پر چلہ کاٹنا ہے | 56 | |
الو کی اذیت ناک ہلاکت | 57 | |
خصوصی کیبن | 57 | |
بندر اور کتے کی ہڈیاں | 58 | |
پرچی جوا لگانےکےلیے نمبر | 58 | |
پندرہ سالہ لڑکا قبر سےباہر | 59 | |
ایف ایس کی طالبہ | 59 | |
مہنیا پورا ہو گیا | 60 | |
ایک ’’پرہیزگار‘‘ نجومی کا قصہ | 61 | |
اللہ اللہ کر کے اکیسویں رات آئی | 65 | |
بازاری کتب میں درج وظائف سے عجیب وغریب انکشاف | 67 | |
قارئین کرام! | 70 | |
راتوں رات کروڑ پتی کرنےوالوں کے درجے اور ان سےنجات | 72 | |
ازالہ غلط فہمی | 76 | |
کالے علم اور نوریعلم کےکرشمات | 77 | |
مولف پادریوں کوداد شجاعت دیتا ہے کہ انہوں | 79 | |
ملکی وغیر ملکی نجومیوں کی پیشین گوئیاں | 84 | |
غیر ملکی نجومیوں کی پیشین گوئیاں | 84 | |
پاکستانی نجومیوں کی غیب دانیاں | 86 | |
جادوکرنے اور کروانے والوں سےمکمل نجات( ان شاء اللہ ) | 92 | |
چند احتیاطی اقدامات | 92 | |
جادو گروں ( نجومیوں) کو پہچاننے کی نشانیاں اور طریقے | 94 | |
مردہ ستاروں کی اقسام | 97 | |
باغبانپورہ لاہور میں بادل سےملاقات | 102 | |
سامری کےلیے موسیٰ کی بددعا | 108 | |
سنگھ پورہ میں فرید شاہ کے بیٹے سے ملاقات | 110 | |
میرےچار بچے فوت ہوئے | 114 | |
بہت شہرت ، دولت ، عزت نصیب ہوئی لیکن | 121 | |
نیلے پیلے نجومیوں کی واہیاتیاں … نئی نسل کے ماڈرن لوگ | 126 | |
بکرے کا پانچ کلو گوشت | 129 | |
لاہور پولیس ماہانہ 5کروڑ بھتہ | 131 | |
پولیس کی موجیں | 133 | |
غیر مسلم کنواری لڑکی | 134 | |
بی بی سی کی رپورٹ | 134 | |
دوشیزہ سےلاکھوں ہتھیانےکےبعد عزت پر | 137 | |
چار خطرناک نو سربازنجومی | 139 | |
شیطان ایک لڑکی کوچمٹ گیا | 146 | |
نجومیوں کی ہڈ حرامیاں | 149 | |
عاملوں کی خدائی پرترس آرہا ہے | 149 | |
بکرے اور مکان کو تعویذ پہنا دو | 150 | |
ہمارے علم سے زندگی بچی ، عاملوں کا دعویٰ | 150 | |
عاملوں نے جینا حرام کر دیا | 152 | |
عامل کااخباری نمائندوں کو چیلنج | 152 | |
اپنے مرشدوں اور پیروں پر اعتماد کر کے لٹ گیا | 154 | |
نجومیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے | 165 | |
طالب علم کا بیان | 170 | |
تبصرہ | 170 | |
طالب علم کا بیان | 171 | |
طالب علم کا بیان مع تبصرہ | 173 | |
طالب علم کا بیان | 174 | |
سینکڑوں جوڑے اولاد کے لیے | 180 | |
اولاد میاں بیوی کے درمیاں پل | 190 | |
ماہرین نفسیات کیا کہتے ہیں ؟ | 190 | |
بانجھ پن … ایک ’’عالمگیر‘‘ مسئلہ …. طبی محاذ پر کیا ہو رہا ہے ؟ | 191 | |
نجومیوں کی زائچہ دانیاں | 193 | |
زائچہ نمبر 1 | 193 | |
زائچہ نمبر2 | 194 | |
زائچہ نمبر3 | 194 | |
زائچہ نمبر4 | 194 | |
زائچہ نمبر5 | 195 | |
ستارہ مشتری | 195 | |
مشتری قابض کےاثرات | 196 | |
زائچہ نمبر6 | 196 | |
مراجع ومصادر | 198 |