نگارشات ڈاکٹر محمد حمید اللہ جلد دوم
مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ
صفحات: 691
ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال: 17 دسمبر 2002ء) ڈاکٹر حمید اللہ ایک بلند پایا عالم دین ، مایہ ناز محقق، دانشور اور مصنف تھے جن کے قلم سے علوم قرآنیہ ، سیرت نبویہ اور فقہ اسلام پر 195 وقیع کتابیں اور 937 کے قریب مقالات نکلے ۔ڈاکٹر صاحب قانون دان اور اسلامی دانشور تھے اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ تاریخ ،حدیث پر اعلٰی تحقیق، فرانسیسی میں ترجمہ قرآن اور مغرب کے قلب میں ترویج اسلام کا اہم فریضہ نبھانے پر آپ کو عالمگیر شہرت ملی۔ آپ جامعہ عثمانیہ سے ایم۔اے، ایل ایل۔بی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے لیے یورپ پہنچے۔ بون یونیورسٹی (جرمنی) سے ڈی فل اور سوربون یونیورسٹی (پیرس)سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر صاحب کچھ عرصے تک جامعہ عثمانیہ حیدر آباد میں پروفیسررہے۔ یورپ جانے کے بعد جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ فرانس کے نیشنل سنٹر آف سائینٹیفک ریسرچ سے تقریباً بیس سال تک وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں یورپ اور ایشیا کی کئی یونیورسٹیوں میں آپ کے توسیعی خطبات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ڈاکٹر مرحوم نے اپنی پوری زندگی تصنیف وتالیف کے کاموں کے لیے وقف کیے رکھی بالآخر 95 برس کی عمر پاکر 17؍دسمبر 2002ء کو فلوریڈا (امریکہ) میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کے سانحۂ ارتحال کے بعد اہل دانش نے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے اور موصوف کی زندگی کی مختلف جہتوں پر اپنی اپنی بساط کےمطابق داد تحقیقی دی ۔ بعض علمی اداروں کی طرف سے ان کی خدمات کےاعتراف میں رسائل وجرائد کے خاص نمبر بھی شائع کیے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔آمین زیر نظر کتاب ’’ نگارشاتِ ڈاکٹر محمد حمید اللہ ‘‘ محمد عالم مختارِ حق کی مرتب شدہ ہیں مرتب موصوف نے ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کےمضامین ومقالات کو موضوعات کے حساب سے مرتب کر کے دو دجلد میں تقسیم کیا ہے موضوعاتی عناوین حسب ذیل ہیں۔قرآن،سیرت،فقہ،اکابرین، تاریخ، قانون، خطۂ عرب، مستشرقین، ادب، سود وغیرہ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
قرآن | |
قرآن مجید منزل بہ منزل | 13 |
قرآن مجید کے ترجمے | 94 |
زبان اور اللہ کا کلام | 110 |
سیرت | |
ہجرت | 123 |
عہد نبوی کا نظام تعلیم | 138 |
اطلبو العلم ولو بالصین | 159 |
اکابرین | |
حضرت علی بن ابی طالب | 165 |
مفتی محمد شفیع عثمانی | 206 |
مولوی عبد الحق کی یاد میں | 210 |
تاریخ | |
اسلامی فلاحی ریاست کا قیام | 217 |
شہری مملکت مکہ | 228 |
اسلامی عدل گستری اپنے آغاز میں | 271 |
مرکزی سیاست اور قانون شخصی | 300 |
تالیف قلبی | 305 |
تصادم قوانین کا اسلامی تصور اور عمل | 311 |
سہر سویز کا پرواجیکٹ حضرت عمرؓ کے زمانے میں | 333 |
جاہلیت عرب کے معاشی نظام کا اثر | 338 |
عربی حبشی تعلقات اور مکاتبیب نبویﷺ | 356 |
دنیا کا سب سے پہلا تحریری دستور | 382 |
اولین مساجد | 406 |
الاخبار الطوال ازدنیوری | 413 |
تقویم ہجری اور مسلمانوں میں ایک دن عید منانے کا مسئلہ | 494 |
خود نوشت | |
پچیس سال پہلے کی باتیں | 505 |
میری علمی اور مطالعاتی زندگی | 510 |
مکاتیب | 515 |