نبی کریم ﷺ کے صحابہ ؓ کی تابناک زندگیاں

نبی کریم ﷺ کے صحابہ ؓ کی تابناک زندگیاں

 

مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمن رافت پاشا

صفحات: 456

 

صحابہ  نام  ہے  ان نفوس  قدسیہ  کا جنہوں  نے  محبوب  ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا  اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو  اپنے  ایمان  وعمل میں پوری طرح سمونے کی  کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی  مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے  انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم  کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے  بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔یو  ں تو حیطہ اسلام  میں آنے  کے بعد صحابہ  کرام  ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے  لیکن بعض  پہلو اس  قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ  ان کو  پڑہنے  اور سننے والا دنیا کا  کوئی بھی  شخص  متاثر  ہوئے بغیر  نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ  کتاب ’’ نبی کریم ﷺ کے  صحابہ ﷢ کی  تابناک زندگیاں‘‘  مصر کے معروف  عالم دین  ڈاکٹر عبد الرحمن رافت پاشا  کی  کتاب ’’ صور من حیاۃ الصحابۃ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں  فاضل مصنف نے  ا ٹھاون صحابہ کرام ﷢ کی زندگیوں  کے مختلف  گوشوں او را  ن کے بے  مثال کارناموں کو اس انداز اور ترتیب سے پیش کیا ہے  کہ  دورِ صحابہ کی اسلامی تاریخ  کا بہت  بڑا حصہ  سامنے آگیا ہے۔عربی کتاب کے ترجمہ کی سعادت  محترم اقبال عمد قاسمی نے  حاصل کی ہے ۔ صور من حیاۃ الصحابۃ  کا ایک  ترجمہ  ’’حیاۃ صحابہ کے درخشاں  پہلو‘‘ کے  نام  سے  مولانا  محمود احمد غضنفر کے  رواں قلم سے بھی موجود  ہے  ۔اللہ  تعالی فاضل مصنف  کی اس کاوش کو شرف قبولیت  سے  نوازے  اور  اسے  اہل اسلام کی اصلاح کا  ذریعہ بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 5
جناب سعید بن عامر جہمی﷜ 9
جناب طفیل بن عمرو دوسی﷜ 18
جناب عبداللہ بن حذافہ سہمی ﷜ 27
جناب عمیر بن وہب جہمی ﷜ 35
جناب براء بن مالک انصاری﷜ 41
ام المومنین ام سلمہ ؓ 47
جناب ثمامہ بن اثال ﷜ 55
جناب ابو ایوب انصاری﷜ 63
جناب عمرو بن جمو ح﷜ 71
جناب عبد اللہ بن جحش﷜ 78
جناب ابو عبیدہ بن جراح﷜ 85
جناب عبداللہ بن مسعود﷜ 92
جناب سلمان فارسی﷜ 100
جناب عکرمہ بن ابی جہل ﷜ 107
جناب زید الخیر ﷜ 116
جناب عدی بن حاتم طائی﷜ 124
جناب ابو ذر غفاری﷜ 131
جناب عبداللہ بن ام مکتوم ﷜ 138
جناب مجزاۃ بن ثورسدوسی ﷜ 145
جناب اسید بن حضیر ﷜ 151
جناب عبداللہ بن عباس﷜ 159
جناب نعمان بن مقرن﷜ 171
جناب صہیب رومی ﷜ 179
جناب ابو درداء انصاری ﷜ 186
جناب زید بن حارثہ ﷜ 196
جناب اسامہ بن زید ﷜ 204
جناب سعید بن زید ﷜ 212
جناب عمیر بن سعد ﷜ 219
جناب عبد الرحمن بن عوف﷜ 231
جناب جعفر بن ابی طالب﷜ 240
جناب ابو سفیان بن حارث﷜ 254
جناب سعد بن ابی وقاص﷜ 263
راز دان رسول ﷺ جناب حذیفہ بن الیمان﷜ 271
ردیف رسول ﷺ جناب عقبہ بن عامر جہنی﷜ 280
جناب حبیب بن زید انصاری﷜ 287
جناب ابو طلحہ انصاری﷜ 293
ام المومنین رملہ بنت ابی سفیان ﷜ 299
جناب وحشی بن حرب﷜ 306
جناب حکیم بن حزام﷜ 312
جناب عباد بن بشیر﷜ 317
جناب زید بن ثابت﷜ 322
جناب ربیعہ بن کعب﷜ 327
جناب ابو العاص بن ربیع﷜ 334
جناب عاصم بن ثابت﷜ 341
محترمہ صفیہ بنت عبد المطلب﷜ 348
جناب عتبہ بن غزوان﷜ 354
جناب نعیم بن مسعود﷜ 361
جناب خباب بن ارت﷜ 370
جناب ربیع بن زیاد حارثی﷜ 377
جناب عبداللہ بن سلام﷜ 384
جناب سراقہ بن مالک﷜ 391
جناب فیروز دیلمی﷜ 400
جناب ثابت بن قیس انصاری﷜ 406
اسماء بنت ابی بکر ؓ 412
جناب طلحہ بن عبید اللہ تیمی﷜ 419
جناب ابو ہریرہ دوسی﷜ 426
جناب سلمہ بن قیس اشجعی﷜ 435
جناب معاذ بن جبل ﷜ 442
مآخذ 449

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتائمہاحادیثاردواسلاماسلامیاصلاحاللہترجمہحیارومیزبانصحابہصحابہ کرامعبد اللہعبداللہعربیمصر
Comments (0)
Add Comment