نبی کریم ﷺ کے فیصلے

نبی کریم ﷺ کے فیصلے

 

مصنف : ابوعبد اللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی

 

صفحات: 224

 

کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے۔ جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔ تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔ اور اسے انبیاء ﷩ کی سنت بتایا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کے درمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی، مرشد اور منصف اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی نہیں ہوئے ا ن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ آپ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کے بعد خلفاء راشدین سیاسی قیادت، عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نے اپنے دور ِ خلافت میں دور دراز شہروں میں متعدد قاضی بناکر بھیجے۔ ائمہ محدثین نےنبیﷺ اور صحابہ کرام﷢ کے فیصلہ جات کو کتبِ احادیث میں نقل کیا ہے۔ اور بعض اہل علم نے نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام﷢ کے فیصلہ جات پرمشتمل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’نبی کریم ﷤ کے فیصلے ‘‘امام قرطبی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے وہ مقدمات او ر فیصلے جمع کردئیے ہیں جو نبی کریم ﷺکے دربار عالی میں وقتاً وفوقتاً پیش ہوتے رہے اور آپ ﷺ وحی الٰہی کے مطابق فیصلہ صادر فرماتے رہے۔ جناب ناصر مسعود صاحب نے اس کتاب کو اردو داں طبقے کے لیے اردوقالب میں ڈھالا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ مولف 11
قتل کے بارے میں آپ ﷺ کے فیصلے 12
قید 13
کافرجنگجوؤں کے بارے میں آپ ﷺکافیصلہ 17
قاتل کو کیسے بادشاہ کےسامنے حاضر کیاجائے اورکیسے اقرار کرایا جائے 19
پتھرسے قتل کرنیوالے کےبار ے میں آپ ﷺ کافیصلہ 22
حاملہ عورت اوراس کےبچے کےقاتل کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 23
نامعلوم قاتل کی صورت میں قسم پر آپ ﷺ کافیصلہ 25
والد کی بیوی سےنکاح کرنےوالے کےبارےمیں آپ ﷺ کافیصلہ 29
آپ ﷺ کافیصلہ اس مقتول کےبارے میں جس کی لاش دوبستیوں کےدرمیان ہو 30
زخمی سے قصاص لینے کاحکم 31
شادی شدہ کااقرار زنااورآپ ﷺ کافیصلہ 33
یہودی کوسنگسار کرنے میں آپ ﷺکافیصلہ 34
صلح حرام کےمعاہدہ کو توڑنا کنوارے زانی پر جدقائم کرنامریض پرحد قائم کرنا اورکوڑے کی کیفیت کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 38
شراب نوشی الزام تراشی اورلواطنت کے بارے میں آپ ﷺ فیصلہ 41
کئی مرتبہ چوری کرنیوالے کےبارےمیں آپ ﷺ کافیصلہ 44
مسلمان ذمی یاکافر کوگالی دینا اورجادو گرکو قتل کرنےمیں آپ ﷺ کافیصلہ 47
کتاب الجہا د
مشرکین کے پہلے مقتول اوراس کےمال غنیمت میں آپﷺ کافیصلہ 51
جاسوس کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 54
قیدیوں کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 56
بنوقریظہ اوربنونضیر کے متعلق آپ ﷺ کافیصلہ 61
فتح مکہ میں امن دینےکافیصلہ 68
مشرکین سےصلح کرنا 76
مال غنیمت میں حاضر وغائب اورعورت کےحصہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 77
مقتول سےچھینی ہوئی اشیاء کاحکم 81
جومال مشرکین چھین لیں اوردوبارہ مسلمان لےلیں اس کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 84
ذمی کےہدیہ کاحکم 86
مال فئی میں آپ ﷺ کافیصلہ 88
بنونضیر کےمال میں آپ ﷺ کافیصلہ 91
قاصد کاقتل کفارسے وعدہ کی وفا کاحکم 94
پناہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 95
جزیہ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 99
کتاب النکاح
باپ کااپنی ثیبہ بیٹی کابغیر اجازت ورضا نکاح کرنا 103
شب عروسی سےقبل شوہر کافوت ہوجانا 105
شادی کےوقت عورت کاحاملہ ہونا اورمطلقعہ کانفقہ اورعدت 106
شوہر کےعدم موجودگی میں عورت کاخرچ 109
مہر کےبارےآپ ﷺ کافیصلہ 110
حضرت علی ﷜ کودوسری شادی سےمنع کرنا 112
عورت کاشوہر سے پہلے مسلمان ہوجانا 113
نکاح متعہ اورمعترض کےبارے میں آپ ﷺکافیصلہ 113
حضرت میمونہ ؓسےنکاح 115
بیوی میں آپ کی تقسیم 116
رضاعت میں ایک عورت کی گواہی کاحکم 117
کتاب الطلاق
حائضہ کی طلاق کے بارے آپ ﷺکافیصلہ 119
خلع میں آپ کافیصلہ 122
غلام شوہر کی آزادبیوی کاحکم 123
شوہر کاطلاق پر انکار اورعورت کااس بات پرگواہ قائم کرنا 124
نبی کریم ﷺ کااپنی ازواج کو ختیاردینا 125
نبی کریم ﷺ کااپنی قسم کے بارے میں فیصلہ 126
دوسرے شوہر کےفوت ہونےیاطلاق دینے کےبعد پہلےکادوبارہ نکاح کرنا 128
پرورش کےبارےمیں آپ ﷺکافیصلہ 129
ظہار کےبارے میں آپﷺ کافیصلہ 131
لعان کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 132
کتاب البیوع
بیع سلم اورسود کے بارے آپﷺ کافیصلہ 136
خریدارکامال کی ادائیگی سے قبل فوت ہوجانا 141
قدرتی آفات میں آپﷺکافیصلہ 143
خریدوفروخت میں دھوکہ   دہی کےبارے میں آپﷺ کافیصلہ 145
ماں اوراولاد کی بیع بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 147
کتاب الاقضیۃ
حقوق میں ظاہر پر فیصلہ 151
قسم کی کیفیت بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 155
پانی کی تقسیم میں آپ ﷺ کافیصلہ 160
شفعہ کے بارےمیں آپﷺکافیصلہ 157
مزارعت اورتقسیم میں آپ ﷺ کافیصلہ 161
مساقاۃ کےبارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 163
کتاب الوصیۃ
وصیت کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 167
مال وقف کرنےکےبارے میں آپ ﷺ کاحکم 168
صدقہ ہبہ میں آپ ﷺ کافیصلہ 170
مشتبہ چیزوں میں آپ ﷺ کافیصلہ 176
آزاد کرنا اوروصیت میں قرعہ ڈالنے کاحکم 178
مثلہ والے غلام کی آزادی میں آپ کافیصلہ 184
لقطہ کےبارے میں آپ کاحکم 185
باغ کو صدقہ کرنا 187
امانت کےبارے میں نبی کریم ﷺکافیصلہ 190
مستعارچیز کاتاوان 191
وراثت کےبارےمیں آپ ﷺکافیصلہ 194
نسب کےبارے میں آپ کافیصہ 199
قیافہ شناسی کےبارے میں نبی کریم ﷺ کافیصلہ 199
قریبی رشتہ دراوں کی وراثت 202
قاتل کی وراثت سے محرومی 203
مسلمان کی وصیت کےوقت عیسائی کی موجودگی 203
کتے کے بارے میں آپ ﷺ کافیصلہ 207
پانی کی حفاظت میں آپﷺ کافیصلہ 207
وکیل کےبارے میں آپ ﷺکافیصلہ 208
حجرے وغیرہ میں دیکھنے سے پہلے اجازت لینا 210
ملک بدر کرنا 210
ہدیہ واپس لینا 211
آگ سےجلانے کی ممانعت 211
نبی کریم ﷺ اوراہل طائف 213
ہوزان کےقیدی 214
نبی کریم ﷺ کےاوارمونواہی کاحکم 215
نبی کریم ﷺ کےمتعلق کچھ مسائل 218
آپ ﷺ کےکفن غسل اوردفن کابیان 220
سبب تالیف 224

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیائمہاحادیثاردواسلاماللہانبیاءبیویحیاتخلافتدینسنتشادیصحابہطلاقعلمعیسائیقرآنمسلمانناصر مسعودنکاحوحیوراثتوصیت
Comments (0)
Add Comment