نبی رحمت ﷺ کی راتیں
مصنف : عمر فاروق قدوسی
صفحات: 418
اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کی رہنمائی کے لیے انہی میں سے ایک نبی کومبعوث فرمایا جن کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور اس بات کا اعلان خود اللہ رب العزت نے سورۃ الممتحنہ میں فرمایا۔ اللہ کے نبیﷺ نے ہمیں زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ رہنمائی دی وہ شعبہ چاہے معاشی ہو‘ سیاسی ہو یا معاشرتی۔اسلام کا حسن ہے کہ اس نے جزئیات میں بھی انسانیت کے راہنمائی فرمائی ہے۔ لوگوں کو شتر بے مہار نہیں چھوڑا۔ انہیں امن وسکون اور ترتیب وتنظیم سے زندگی گزارنے کے لیے بعض قواعد وضوابط کا پابند ٹھہرایا۔۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہےجس میں ان ہی قواعد وضوابط کا بیان ہے جن پر چل کر ایک معاشرہ امن وسکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اس میں سونے جاگنے اور نیند سے متعلقہ احکام ومسائل کا احادیث صحیحہ کی روشنی میں بیان ہے۔ سونے کے آداب‘ سوتے وقت کے اذکار‘ رات کو بیداری‘ نماز تہجد وغیرہ عنوانات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔نبیﷺ کی راتوں کا بیان اس کتاب کا خاص موضوع ہے اسی مناسبت سے نبیﷺ کے خوابوں‘جہادی اسفار‘ ان واقعات کا بیان جن میں نبیﷺ بے ہوش ہوئے‘ گھریلو زندگی سے بعض نورانی راتوں کا بیان ہے اور ہر بات کو صحیح احادیث سے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نبی رحمتﷺ کی راتیں ‘‘ عمر فاروق قدوسی﷾ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 23 |
باب 1:سونے سےپہلے کچھ ضروری کام | |
رات گہری ہونےکےبعد بلاضرورت باہر نکلنے کی ممانعت | 25 |
رات کےوقت کتےیاگدھے کی آواز سنائی دےتو؟ | 25 |
نیند کاارادہ کرتےوقت کی دعا | 26 |
رات گئے تک گپ شپ لگانا ایک ناپسندیدہ کام | 27 |
سونےسےپہلے رات کےوقت علمی باتیں کرنا | 28 |
سونےسےپہلے ہاتھوں سےچکنائی دورکرنا | 31 |
سونےسےپہلے اثمدسرمہ لگانا | 31 |
سونےسےپہلے دروازے بند کردینا | 31 |
سونےسےپہلے چراغ گل کردینا | 31 |
سونےسےپہلے برتن ڈھانپ دینا | 32 |
شیطان سےحفاظت کی تدبیر | 33 |
رات کےوقت شیطان سےگھروں کو محفوظ رکھنا | 34 |
سونےپہلے وضو کرنا | 34 |
باوضو سونےوالے کےلیے فرشتے کادعائےمغفرت کرنا | 35 |
باوضوسونےپر دنیا آخرت کی بھلائی میسرآنا | 36 |
کسی اوٹ یارکاوٹ کےبغیر کھلی چھت پر سونا | 37 |
باب 2:سونےکےآداب | |
بستر پرجانے سے پہلے اسے جھاڑالیں | 38 |
دائیں کروٹ لیٹنا | 38 |
پیٹ کےبل لیٹنے کی ممانعت | 38 |
جہنمیوں کی نیند کاانداز | 39 |
دوران سفررات کےوقت نبی کریم ﷺ کاسونےکاطریقہ | 40 |
نبی کریم ﷺ کامسجد میں چت لیٹنا | 40 |
باب 3:بستر پر جانے کےبعد معمولات نبوی ﷺ | |
دایاں ہاتھ بائیں رخسار کےنیچے | 41 |
سورۃ السجدہ اورسورۃ الملک کی تلاوت | 41 |
معوذات کی تلاوت اوردم | 42 |
دائیں رخسارکےنیچے ہاتھ رکھ کردعا | 42 |
مخلوقات کےشرسےکفایت کرنےوالی دعا | 43 |
ظالم آدمی یاموذی جانور کےشرسےبچنے کےلیے ایک غیر مسنون عمل | 43 |
گناہوں کی معافی شیطان سےدوری اوربہترین افراد کی رفاقت کی دعا | 44 |
شترسےمہارآزادی اوربھوک سےپناہ طلب کرنا | 45 |
باب 4:بستر پر جانے کےبعد مسنون اذکار | |
سوتے وقت ذکرالہیٰ کی اہمیت | 46 |
آیت الکرسی پڑھنا اورشیطان سےمحفوظ مامون ہوجانا | 47 |
جنات وشیاطین سےحفاظت کےلیے ایک ’مجرب‘‘عمل | 48 |
مسنون وظائف سےگریز آخرکیوں؟ | 48 |
گناہوں کو معاف کرانےوالی دعا | 49 |
سوتےوقت تسبیح وتہلیل پڑھنا غلام ملنے سےبہتر | 50 |
سونےسے پہلے تسبیحات کااہتمام جنت میں داخلے کاموجب | 52 |
ابوبکر صدیق کو نفس اورشیطان کےشرسےبچنے کی دعاکی ترغیسب | 54 |
ساری مخلوق کی تعریف کےبرابر اللہ تعالیٰ کی تعریف کی دعا | 55 |
ہرچیز کےشر قرض فقروفاقے سےنجات کی دعا | 56 |
سوتےوقت جان کی سلامتی اورعافیت ومغفرت کی دعاکرنا | 57 |
پرسکون نیند کےلیے بستر پر سوتے وقت کی دعا | 57 |
سوتےوقت اورنیند سے بیدار ہوتےوقت معوذتین پڑھنا | 58 |
سونےسےپہلے آخری دعا | 61 |
نبوی دعاؤں کےالفاظ میں کسی طرح کاتغیر وتبدل جائز نہیں | 61 |
باب 5:نیند کےدوران اچانک بیداری | |
سونےکےدوران کروٹ بدلتے وقت کی دعا | 63 |
سوتےہوئے اچانک آنکھ کھل جائے تو کیاپڑھے | 64 |
جب گھبراہٹ اوروحشت سےآنکھ کھل جائے | 66 |
نیند کےدوران ڈرنےوالے کےیے ایک خود تراشید ہ وظیفہ | 68 |
باب 6:نیند سے بیداری | |
بیدارہونےوالے ہاتھ دھونےسے پہلے پانی والے برتن میں نہ ڈالے | 69 |
جب کوئی شخص نیند سےبیدار ہوتو وہ وضوکرے | 69 |
بیٹھے بیٹھے سوجانے سےوضونہیں ٹوٹتا | 69 |
نیند سےبیداری پر وضو کرتےوقت تین مرتبہ ناک جھاڑنا | 70 |
نبی کریم ﷺ رات کی نماز کےلیے کس وقت بیدار ہوتے | 70 |
نبی کریم ﷺرات کو بیدار ہوتے تو مسواک فرماتےہ | 71 |
رسول کریم ﷺ رات کو بیداہوتے تو کیاپڑھتے | 71 |
نبی کریم ﷺ جب صبح اٹھتےتو کیاپڑھتے | 72 |
رات کےپچھلے پہربیدار ہونے پر کثرت سےدورد شریف پڑھنےکی فضیلت | 72 |
نبی کریم ﷺ سوئے ہوئے کو کس طرح بیدار فرماتے؟؟ | 75 |
دوسروں کو نماز کےلیے بیدار کرنا | 76 |