نبی اکرم ﷺ کے شب و روز

نبی اکرم ﷺ کے شب و روز

 

مصنف : خالد بن محمد عطیہ

 

صفحات: 114

 

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔سیرت نبوی ﷺ کے متعدد پہلو ہیں جن میں ایک پہلو آپ ﷺ کے سائے اور بشر ہونے کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” نبی اکرمﷺکے شب وروز “محترم خالد بن محمد عطیہ کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم عبد اللہ یوسف صاحب نے کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
ادب کے مراتب 7
مومن کی زندگی کا لائحہ عمل 9
بات چیت کے آداب 23
الفاظ کے استعمال کے آداب 27
باہم گفتگو کے آداب 31
مجلس کے آداب 37
سلام کے آداب 41
حصول علم کے آداب 44
مسجد کے آداب 49
بازار کے آداب 54
کھانے پینے کے آداب 57
ذبح کرنے کے آداب 66
لباس اور زیب و زینت کے آداب 70
عورتوں کے مخصوص آداب 79
گھر کے آداب 84
بیماری اور مریض کی عیادت کے آداب 91
میت کی تجہیز و تکفین کے آداب 98

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاسلاماللہتبصرہترجمہحیاتدینسیرتعبد اللہعربیعلمعلماء
Comments (0)
Add Comment