مطلقہ خواتین اور ان کے مسائل
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 43
انسانی زندگی میں ظروف ،حالات اورمزاج کے لحاظ سے کبھی یو ں بھی ہوتا ہے کہ میاں بیوی کا باہم نباہ ناممکن ہو جاتا ہے او ردونوں کے لیے باہم مل کر زندگی کی گاڑی چلانا ایک ناگوار اورانتہائی دہ صورت اختیار کر جاتا ہے ۔ ایسے مرحلے میں اسلام یہ اجازت دیتا ہے کہ برے دل بے تعلق اور کھوٹی نیت کے ساتھ باہم جڑے رہنے اور زندگی کے جائز وحقیقی لطف کےحاصل کرنے اور حقوق وفرائض کودل جمعی سےادا کرنے کے اجروثواب سےمحرومی کی بجائے علیحدگی اختیار کرلیں۔لیکن جس طر ح گھر کے معاملات کا سربراہ مرد کو بنایا گیا ہے اسی طرح طلاق کی گرہ بھی مرد کے ہاتھ رکھی گئی ہے ۔ طلاق کے بعد عورت نے واپس اسی گھر آنا ہوتا ہے جہاں سےوہ نکاح کےوقت رخصت کی گئی تھی تو اس کو مختلف مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔مطلقہ کا بہترین حل تواس کا نکاح ہی ہے لہٰذا اس کے رشتہ داروں اور سہیلیوں کےذریعے اسے کسی مناسب جگہ پر نکاح کےلیے آمادہ کرلینا ہی بہتر ہے ۔ اگر ایسانہ ہوسکے تو عورت کے اولیا کوچاہیے کہ اس خاتون کےلیے ایسی رہائش کا انتظام کریں جو اس کے لیے الگ گھر کے تصور کو پورا کرتی ہو۔کیونکہ الگ گھر ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے ۔اگر بے سہارا یا مطلقہ خواتین دوسرا نکاح نہ کریں یا اولاد نہ ہو تو اس صورت میں انہیں چاہئے کہ اپنے لیے کوئی تبلیغی ،تعلیمی یا اسلام کی حدود میں رہتے ہوئے رفاہی کام شروع کردیں ۔اور اسی طرح ایسی خواتین اپنے خاندان کےبچوں کو اپنے زیر تربیت رکھ کر اجر بھی کما سکتی ہیں اور یہ بہترین مصروفیت ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی مضمر ہے ۔یادر ہے بچےکو گود لے کر اس کا نسب بدل دینا گناہ ہے لیکن گھر میں رکھ کر اس کی تربیت کرنا اسلامی معاشرے کی جانی پہچانی نیکی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مطلقہ خواتین اوران کے مسائل‘‘محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی کاوش ہے۔جس میں انہوں نے طلاق کی شرعی حیثیت اور اس کے احکام ومسائل قرآن واحادیث میں بیان کرنے کےساتھ مطلقہ اور بے سہارا خواتین کواچھی زندگی بسر کرنے کےلیے مفید تجاویز اور ہدایات پیش کی ہیں ۔ اللہ تعالی ٰ ان کی تمام دینی واصلاحی خدمات کو قبول فرمائے ۔( آمین)۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اصلاحی موضوعا ت پر بیسیوں کتابچہ جات تحریر کیے ہیں جن میں سے بعض تو کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں باقی بھی عنقریب اپلوڈ کردئیے جائیں گے۔ محترم عبد منیب صاحب (مدیر مشربہ علم وحکمت،لاہور) نے اپنے ادارے کی تقریبا تمام مطبوعات ویب سائٹ کے لیے ہدیۃً عنایت کی ہیں اللہ تعالی اصلاح معاشرہ کے لیے ان کی تمام مساعی کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مطلقہ خواتین اور ان کے مسائل | 5 | |
بلا وجہ طلاق ایک نا پسندیدہ امر | 6 | |
دیگر مذاہب میں طلاق | 7 | |
اسلام کا نظریہ طلاق | 8 | |
مطلقہ کی عدت | 11 | |
خلع کی عدت | 13 | |
عدت میں پیغام نکاح | 13 | |
مطلقہ عورت ہمارے معاشرے میں | 17 | |
مطلقہ کی ضروریات اور مسائل | 24 |