مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد دوم
مصنف : حافظ عاکف سعید
صفحات: 673
قرآن حکیم‘ رب کائنات کانہایت بابرکت اور پُر عظمت کلام ہے جو نبی آخر الزماں محمد رسول اللہﷺ کے ذریعے نوعِ انسانی کو عطاہوا۔ یہ در اصل نوعِ انسانی کے نام اللہ جل شانہ کے آخری اور کامل ترین پیغام ہدایت کا درجہ رکھتا ہے۔یوں تو قرآن حکیم پوری نوع انسانی کے لیے ہدایت کا خورشید تاباں بن کر نازل ہوار‘ اور اسی لیے اس کے بالکل آغاز ہی میں یعنی سورۃ البقرۃ کے تیسرے ہی رکوع میں نوع انسانی سے براہ راست خطاب’’یا ایہا الناس‘‘ کے الفاظ سے ہوا‘ تاہم اس میں انسانوں کے مختلف طبقات سے علیحدہ علیحدہ بھی خطاب کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں قرآن مجید کا ایک خاص نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نصاب جس کا نقظۂ آغاز سورۃ العصر ہے‘ نہایت مؤثر اور مفید مطلب ثابت ہوا۔نصاب میں قرآن مجید کے اُن مقامات کو اہتمام کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جن میں خطاب براہ راست مسلمانوں سے ہے اور یوں مسلمانوں کی فکری وعملی رہنمائی پر مشتمل یہ جامع نصاب قرآنی دروس قرآنی شکل میں بہت وسیع حلقے تک پھیلا۔ یہ دروس اصلاً چوالیس کیسٹوں میں تھے جنہیں صفحۂ قرطاس پر منتقل کر کے ضروری ترمیم کے بعد سلسلہ وارشائع کیا گیا ‘ پھر طلباء کی سہولت کے لیے ہر کیسٹ کو کتابی شکل دی گئی اس کے بعد سب کیسٹوں کو ایک کتابی شکل دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میں چند ایک بڑے نصاب یہ ہیں۔ انسان کی انفرادی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۂ لقمان کا دوسرا اور سورۂ فرقان کا آخری رکوع‘ عائلی زندگی سے متعلق سورۂ تحریم مکمل‘ قومی‘ ملی اورسیاسی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۃ الحجرات مکمل وغیرہ۔ یہ کتاب ’’ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب ‘‘ ڈاکٹر اسرار احمد کے دروس پر مشتمل ہے اور انہیں مرتب حافظ عاکف سعید﷾ نے کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 7 |
حصہ چہارم:مباحث تواصی بالحق :یعنی مباحث جہادوقتال فی سبیل اللہ | |
درس15 | 9 |
تواصی بالحق کاذروہ سنام ،جہاد وقتال فی سبیل اللہ | |
سورۃ التوبہ اورسورۃ الحجرات کی روشنی میں | |
درس 16 | 30 |
جہادفی سبیل اللہ کی غایت اولیٰ شہادت علی الناس | |
سورۃ الحج کےآخری رکوع کی روشنی میں | |
درس17 | 74 |
جہادوقتال فی سبیل اللہ کی غایت قصوی اظہاردین الحق | |
جہادوقتال کےموضوع پرقرآن حکیم کی جامع ترین سورت یعنی سورۃ الصف کی روشنی میں | 139 |
درس18 | 139 |
انقلاب نبویﷺ کااساسی منہاج افراد کی تیاری کانبوی طریقہ کار | |
سورۃ الجمعہ کی روشنی میں | |
درس 19 | 187 |
اعراض عن الجہادکی پاداش نفاق منافقت | |
سورۃ المنافقون کی روشنی میں | |
حصہ پنجم:مباحث تواصی بالصبر | |
یعنی مباحث صبرومصابرت | |
درس20 | 227 |
شرائط نجات میں سےآخری شرط صبرومصابرت | |
سورہ آل عمران کی آخری آیت اورسورۃ العنکبوت کےپہلےرکوع کی روشنی میں | |
درس21 | 270 |
سیرت طیبہ ؑ صبرومصابرت کےمختلف ادوار | |
سورۃ البقرۃ کی آیات 53تا157کی روشنی میں | |
درس23 | 315 |
نبی اکرمﷺ کی حیات طیبہ سلسلہ غزوات کی آغازاوراوراس کاہدف آخرین | |
درس24 | 340 |
فتح نصرت کانقطہ آغاز حدیبیہ اوربیعت رضوان | |
حصہ ششم جامع سبق | |
چندتمہید امورخصوصانظم قرآن کےحوالےسے | 363 |
درس25 | 373 |
ذات صفات باری تعالیٰ کابیان جامع ترین اندازاوربلندترین علمی اورفلسفیانہ سطح پر | |
سورۃ الحدیث کی آیت کی روشنی میں | |
درس26 | 438 |
خالق ومالک ارض وسماوات اورذات اول آخرظاہرباطن کےانسانوں سےدوتقاضے | |
ایمان انفاق | |
سوۃ رالحدیث ےیت کی ورشی میں | |
ردس27 | 472 |
میدان حشرکی تاریکیوں میں اہل ایمان کےنورکیفیت | |
درس28 | 498 |
درس29 | 561 |
درس30 | 588 |
درس31 | 620 |