مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد اول

مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد اول

 

مصنف : حافظ عاکف سعید

 

صفحات: 518

 

قرآن حکیم‘ رب کائنات کانہایت بابرکت اور پُر عظمت کلام ہے جو نبی آخر الزماں محمد رسول اللہﷺ کے ذریعے نوعِ انسانی کو عطاہوا۔ یہ در اصل نوعِ انسانی کے نام اللہ جل شانہ کے آخری اور کامل ترین پیغام ہدایت کا درجہ رکھتا ہے۔یوں تو قرآن حکیم پوری نوع انسانی کے لیے ہدایت کا خورشید تاباں بن کر نازل ہوار‘ اور اسی لیے اس کے بالکل آغاز ہی میں یعنی سورۃ البقرۃ کے تیسرے  ہی رکوع میں نوع انسانی سے براہ راست خطاب’’یا ایہا الناس‘‘ کے الفاظ سے ہوا‘ تاہم اس میں انسانوں کے مختلف طبقات سے علیحدہ علیحدہ بھی خطاب کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں قرآن مجید کا ایک خاص نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نصاب جس کا نقظۂ آغاز سورۃ العصر ہے‘ نہایت مؤثر اور مفید مطلب ثابت ہوا۔نصاب میں قرآن مجید کے اُن مقامات کو اہتمام کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جن میں خطاب براہ راست مسلمانوں سے ہے اور یوں مسلمانوں کی فکری وعملی رہنمائی پر مشتمل یہ جامع نصاب قرآنی دروس قرآنی  شکل میں بہت وسیع حلقے تک پھیلا۔ یہ دروس اصلاً چوالیس کیسٹوں میں تھے جنہیں صفحۂ قرطاس پر منتقل کر کے ضروری ترمیم کے بعد سلسلہ وارشائع کیا گیا  ‘ پھر طلباء کی سہولت کے لیے ہر کیسٹ کو کتابی شکل دی گئی اس کے بعد سب کیسٹوں کو ایک کتابی شکل دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میں چند ایک بڑے نصاب یہ ہیں۔ انسان کی انفرادی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۂ لقمان کا دوسرا اور سورۂ فرقان کا آخری رکوع‘ عائلی زندگی سے متعلق سورۂ تحریم مکمل‘ قومی‘ ملی اورسیاسی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۃ الحجرات مکمل وغیرہ۔یہ کتاب ’’ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب ‘‘ ڈاکٹر اسرار احمد کے دروس پر مشتمل ہے اور انہیں مرتب حافظ عاکف سعید﷾ نے کیا  ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
عرض مرتب 8
تقدیم 11
حصہ اول:جامع اسباق
درس نمبر1 18
لوازم نجات 18
سورہ عصرکی روشنی میں 18
درس 2 43
نیکی کی حقیقت اورتقوی کاقرآنی معیار
درس3 66
مقام عزیمت اورحکمت قرآنی کی اساسات
سورہ لقمان کےدوسرے رکوع کی روشنی میں
درس4 95
حظ عظیم
سورہ حم السجدہ کی آیات 30تا36کی روشنی میں
حصہ دوم:مباحث ایمان
درس5 116
قرآن حکیم کےفلسفہ وحکمت کی اساس کامل
سورہ فاتحہ
درس6 152
ایمان کی تشکیل عقل اورفطرت کاتقاضہ
سورہ آل عمران کی آیات190تا195کی روشنی میں
درس7 179
نورایمان کی اجزاءترکبی
نورفطرت اورنوروجی
سورہ نورکےپانچویں رکوع کی روشنی میں
درس8 209
ایمان کی ظاہری اورباطنی ثمرات
سورہ تغابن کی روشنی میں
درس9 252
اثبات آخرت کےلیے قرآن کےاستدلال کاحسین نمونہ
سورہ قیامہ
حصہ سوم:مباحث عمل صالح
درس10 302
تعمیرسیرت کی اساسات
سورہ مومنون اورسورہ معارج کی روشنی میں
درس11 340
اللہ کےمحبوب بندوں کی شخصیت کےخدوخال
سورہ فرقان کےآخری رکوع کی روشنی میں
درس12 375
عائلی زندگی کےاہم اصول
سورہ تحریم کی روشنی میں
درس13 408
اسلامی کامعاشرتی اورسماجی نظام
سورہ بنی اسرائیل کی آیات 23تا40کی روشنی میں
درس14 448
مسلمانوں کی سیاسی وملی زندگی کےرہنمااوصل اوراسی کےاستحکام کےلیے اہم ہدایات
سورہ حجرات کی روشنی میں

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتآیاتاللہانسانتبصرہقرآنکائنات
Comments (0)
Add Comment