مطالعہ قرآن حکیم کوڈ 971

مطالعہ قرآن حکیم کوڈ 971

 

مصنف : پروفیسر محمد فضیل ہاشمی

 

صفحات: 181

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔ پاکستانی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں  مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں ۔ زیرتبصرہ کتاب  ” مطالعہ قرآن حکیم برائے ایم اے علوم اسلامیہ، کوڈ نمبر 971” محترم پروفیسر محمد فضیل ہاشمی صاحب کی کاوش ہے، جس کی نظر ثانی محترم پروفیسر محمد طفیل ہاشمی صاحب نے کی ہے۔ اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ قرآن وتفسیر نے  بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔یہ کورس تین حصوں پر مشتمل ہے:1۔اصول تفسیر 2۔ تاریخ تفسیر اور3۔ مطالعہ متن قرآن۔امید واثق ہے  کہ اگر کوئی طالب علم اس کتاب سے تیاری کر کے امتحان دیتا ہے تو وہ ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہوگا۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیوی واخروی تما م امتحانوں میں کامیاب فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 9
مقاصد 9
عنوان برائے مطالعہ 12
اہم نکات 12
مشرکین کی گمراہیاں 12
مشرکین کے غلط عقائد اور ان کا رد 13
مشرکین کے دلائل اور ان کا رد 14
استبعاد رسالت 15
انکار حشر و نشر 15
مشرکانہ اعمال 15
یہود کی گمراہیاں 16
نصاریٰ کی گمراہیاں 17
منافقین کی گمراہیاں 17
دور حاضر اور قرآن 18
خود آزمائی نمبر 1 19

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاسلاماللہتاریخترجمہتعلیمتفسیرخدماتدعادلائلعلامہ اقبالعلمعلمیقرآنکائناتمحمد طفیلنظر
Comments (0)
Add Comment