مسند اسحٰق بن راہویہ

مسند اسحٰق بن راہویہ

 

مصنف : ابو یعقوب اسحٰق بن ابراہیم راہویہ

 

صفحات: 666

 

تابعین کے فیضِ تربیت سے جولوگ بہرہ ور ہوئے اور ان کے بعد علومِ دینیہ کی اشاعت وترویج کی انہی میں امام ابو یعقوب اسحاق بن ابراہیم بن راہویہ ﷫ (161ھ۔ 238ھ)بھی ہیں، ان کا شمار ان اساطینِ اُمت میں ہوتا ہے جنہوں نے دینی علوم خصوصاً تفسیر وحدیث کی بے بہا خدمات انجام دی ہیں اور اپنی تحریری یادگاریں بھی چھوڑی ہیں۔ابتدائی تعلیم کے بعد حدیث کی طرف توجہ کی سب سے پہلے امام وقت عبداللہ بن مبارک﷫ کی خدمت میں گئے اور پھردوسرے شیوخ حدیث کی مجالسِ درس میں شریک ہوئے اور ان سے استفادہ کیا، اس وقت ممالکِ اسلامیہ میں دینی علوم کے جتنے مراکز تھے وہ سب ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور تھے؛ مگرابنِ راہویہ نے اِن تمام مقامات کا سفر کیا اور وہاں کے تمام ممتاز محدثین وعلماء سے استفادہ کیا۔ان کوابتدا ہی سے علم حدیث سے شغف تھا اور اسی کے حصول میں انہوں نے سب سے زیادہ محنت وکوشش کی؛ مگرتفسیر وفقہ وغیرہ میں بھی ان کو دسترس تھی۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں قوتِ حافظہ بھی غیرمعمولی دیا تھا، بے شمار احادیث زبانی یاد تھیں، کئی کئی ہزار احادیث تلامذہ کووہ اپنی یادداشت سے لکھا دیا کرتے تھے اور کبھی کتاب دیکھنے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی خود کہتے تھے کہ میں جوکچھ سنتا ہوں اسے یاد کرلیتا ہوں اور جوکچھ یاد کرلیتا ہوں؛ پھرنہیں بھولتا، فرماتے تھے سترہزار حدیثیں ہروقت میری نظروں کے سامنے رہتی ہیں، ابوذرعہ مشہور محدث کہتے تھے کہ ان کے جیسا قوتِ حفظ رکھنے والا نہیں دیکھا گیا۔ ان سے جن لوگوں نے اکتساب فیض کیا ان میں امام بخاری، امام مسلم، امام ترمذی، ابوداؤد، نسائی اور امام احمد بن حنبل، یحییٰ بن معین رحمہم اللہ وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں ان تمام ائمہ نے اپنی اپنی کتابوں میں اسحاق ابن راہویہ کی مرویات نقل کی ہیں۔ امام اسحاق نے حدیث وفقہ کی تدریس کےساتھ ساتھ بہت کتابیں بھی تصنیف کیں۔ زیر نظر کتاب ’’مسند اسحاق بن راھویہ‘‘ بھی انہی کی یادگار تصنیف ہے۔ یہ کتاب مسند کی ترتیب پر تھی جس سے عامی کےلیے استفادہ مشکل تھا اس چیز کومد نظر رکھتے ہوئے اورعوام الناس کے استفادہ کی آسانی کے لیے کتاب کوفقہی ترتیب دی گئی ہے۔ حدیث کی اس اہم کتاب کے ترجمہ کا کام جناب ابو انس محمد سرور گوہر﷾ بطریق احسن انجام دیا ہے۔ ترجمہ میں حتی القدور کوشش کی گئی ہے کہ یہ ن نہایت سلیس اور عام فہم ہو۔محترم جناب حافظ عبد الشکور ترمذی اور حافظ محمد فہد حفظہما اللہ نےشرح اور تخریج کا کام بڑی عرق ریزی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ادارہ انصارالسنۃ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور کتاب کو طباعت کےلیے تیارکرنے والے تمام احباب کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 7
امام اسحٰق بن راہویہ کے مختصر حالات زندگی 15
علم کی اہمیت و فضیلت کا بیان 25
ایمان کا بیان 36
طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل 83
نماز کے احکام و مسائل 110
جمعہ کے احکام و مسائل 166
عیدین کے احکام و مسائل 171
تہجد اور نفل نماز کے احکام و مسائل 176
جنازے کے احکام و مسائل 184
زکوٰۃ کے احکام و مسائل 203
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل 218
روزوں کے احکام و مسائل 271
خریدو فروخت کے احکام و مسائل 293
گروی اور جارہ کے احکام و مسائل 314
غلاموں کی آزادی اور مکاتبت کا بیان 316
ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان 316
ہب اور اس کی فضیلت کا بیانٍ 323
جہاد کے فضائل و مسائل 330
خمس کی فرضیت اور اس کے مسائل 358
فضائل کا بیان 361
قرآن مجید کے فضائل کا بیان 381
قرآن مجید کی تفسیر کا بیان 385
انبیاء ؑ کا بیان 392
نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل 394
قربانی کے احکام و مسائل 431
شکار اور ذبح کرنے کے احکام و مسائل 435
مریضوں اور ان کے علاج کا بیان 437
لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان 454
کھانے سے متعلق احکام مسائل 468
وراثت کے احکام و مسائل 478
وصیت کے احکام و مسائل 482
خوابوں کی تعبیر کا بیان 486
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان 493
دعاؤں کے فضائل و مسائل 542
فتنوں کابیان 557
امارت کے احکام و مسائل 588
فیصلہ کرنے کرانے کے مسائل 595
حدود اور دیتوں کا بیان 601
زہد کے فضائل 608
احوال آخرت کا بیان 624
جنت اور جہنم کے فضائل 652

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتآزادیائمہاحادیثاحکاماللہترجمہتعلیمتفسیرحافظہحجحدیثخدماتدینی علومسفرطلاقعبداللہعلمفضائلنظرنماز
Comments (0)
Add Comment