مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 9
مصنف : امام احمد بن حنبل
صفحات: 400
زیر نظر کتاب امام المحدثین،شمس الموحدین اور کتاب وسنت کے بے باک داعی امام احمد بن حنبل ؒ کی خدمت حدیث کے سلسلہ میں معرکہ آراء تصنیف ہے ۔جس کی حسن ترتیب اور بہترین انتخاب کی دنیا معترف ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کا عظیم و وسیع ذخیرہ ہے ،جس میں تیس ہزار کے لگ بھگ مرویات ہیں ۔اتنا بڑا ذخیرۂ احادیث کسی ایک مؤلف کی الگ تالیف میں ناپید ہے۔ان اوصاف کے سبب علمائے حدیث اور شائقین تحقیق ہمیشہ سے اس کتاب کے دلدادہ اور طالب رہے ہیں ۔اس کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر حافظ احمد شاکر اور شعیب ارنؤوط نے اس کی تحقیق و تخریج کی جس وجہ سے اس کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہو گیا اور صحیح ،حسن اور ضعیف روایات کی پہچان سہل ہو گئی۔احادیث نبویہ کے اس وسیع ذخیرے سے عربی دان طبقہ ہی اپنی علمی تشنگی دور کر سکتا تھا لیکن اردو دان طبقہ کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا۔چنانچہ علم حدیث کو عام کرنے اور عامیوں کو احادیث نبویہ سے روشناس کرانے کے لیے اردو مکتبہ جات نے کمرہمت کسی اور ہر مکتبہ نے اپنی استعدادو استطاعت کے مطابق کتب احادیث کے تراجم و فوائد شائع کرنے کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ صحاح ستہ سے بڑھتا ہوا دیگر کتب احادیث تک جا پہنچا ۔پھر عوام الناس کے کتب احادیث سے ذوق و شوق کے سبب مالکان مکتبہ جات میں حوصلہ بڑھا اور انہوں نے بڑی کتب احادیث کے تراجم پیش کرنے کا عزم کیا اسی سلسلہ کی کڑی مسند احمد بن حنبل کا زیر نظر ترجمہ ہے ۔جو مکتبہ رحمانیہ کی بہت بڑی علم دوستی اور جذبہ خدمت حدیث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کتاب کے ترجمہ میں مترجم کی علمی گہرائی اور وسعت مطالعہ کی داد دینا پڑتی ہے ۔نیز احادیث کی مختصر تخریج اور روایات کے صحت و ضعف کے حکم کی وجہ سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے ۔احادیث پر اکثر حکم تو الشیخ شعیب ارنؤوط کا ہے البتہ بعض روایات پر شیخ البانی کا حکم نقل کیا گیا ہے۔عمومی و اجتماعی فوائد کے اعتبار سے یہ نہایت مفید کتاب ہے لیکن اشاعت کی عجلت یا کسی ضروری مصلحت کی وجہ سے کتاب کو معیاری بنانے میں کوتاہی کی گئی ہے ۔کیونکہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے اسلوب کی نا تو مقدمہ میں وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی تخریج و تحقیق کا معیار ایک ہے۔بلکہ کچھ احادیث کی مختصر تخریج ہے اور بعض احادیث تخریج سے یکسر خالی ہیں۔یہی معاملہ تحقیق کا ہے کہیں شعیب ارنؤوط کا حکم نقل ہے ،کہیں علامہ البانی کا اور کہیں دونوں کے متضاد حکم درج ہیں۔اور اکثر ضعیف روایات کے اسباب ضعف غیر منقول ہیں اس کے برعکس کچھ مزید علمی فوائد ہیں:مثلاً حدیث نفس صفحہ بارہ پر مسند احمد کے راویوں کی ترتیب کا بیان ہے چونکہ یہ ترتیب غیر ہجائی ہے اس لیے صفحہ چھیالیس پر تمام راویوں کی حروف ہجائی کے اعتبار سے ترتیب نقل کی گئی ہے ۔نیز احادیث کی تلاش کی خاطر آخری دو جلدوں میں احادیث کے اطراف درج کیے گئے ہیں ۔جس سے احادیث کی تلاش قدرے آسان ہو گئی ہے۔یہ کتا ب چودہ جلدوں اور اٹھائیس ہزار ایک سو ننانوے احادیث پر مشتمل ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مسند البصریین | ||
حضرت ابوبرزہ اسلمی ؓکی احادیث | 9 | |
حضرت عمران بن حصين ؓکی مرویات | 28 | |
حضرت معاویہ بن حیدہ ؓکی مرویات | 84 | |
حضرت معاویہ بن حیدہ ؓکی مزید احادیث | 95 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی حدیث | 101 | |
بنوتمیم کے ایک آدمی کی اپنے والد یا چچا سے روایت | 101 | |
حضرت سلمہ بن محبق ؓکی مرویات | 102 | |
حضرت معاویہ بن حیدہ ؓکی اور حدیث | 105 | |
حضرت ہرماس بن زیاد باہلی ؓکی حدیثیں | 105 | |
حضرت سعد بن اطول ؓکی حدیث | 106 | |
حضرت سمرہ بن جندب ؓکی مرویات | 106 | |
حضرت عرفجہ بن اسعد ؓکی احادیث | 152 | |
ابوالملیح کی اپنے والد صاحب سے روایتیں | 154 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 155 | |
متعدد صحابہ ؓ کی حدیثیں | 156 | |
حضرت معقل بن یسار ؓکی مرویات | 157 | |
حضرت قتادہ بن ملحان ؓکی حدیثیں | 164 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت | 165 | |
باہلہ کے ایک آدمی کی روایت | 166 | |
حضرت زہیربن عثمان ثقفی ؓکی حدیث | 167 | |
حضرت انس ؓ’’احد بنی کعب‘‘ کی حدیثیں | 167 | |
حضرت ابی بن مالک ؓکی حدیث | 168 | |
بنو خزاعہ کے ایک آدمی کی حدیث | 168 | |
حضرت مالک بن حارث ؓکی حدیث | 169 | |
حضرت عمرو بن سلمہ ؓکی حدیثیں | 170 | |
حضرت عداء بن خالد بن ہوذہ ؓکی حدیثیں | 171 | |
حضرت احمر ؓکی حدیث | 173 | |
حضرت صحار عبدی ؓکی حدیثیں | 173 | |
حضرت رافع بن عمرو مزنی ؓکی حدیثیں | 174 | |
حضرت محجن بن ادرع ؓکی حدیثیں | 176 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی حدیث | 178 | |
ایک صحابی ؓکی حدیث | 178 | |
حضرت مرہ بہزی ؓکی حدیث | 179 | |
حضرت زائد یا مزیدہ بن حوالہ ؓکی حدیث | 179 | |
حضرت عبداللہ بن حوالہ ؓکی حدیثیں | 180 | |
حضرت جاریہ بن قدامہ ؓکی حدیثیں | 181 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 182 | |
حضرت قرہ مزنی ؓکی حدیثیں | 183 | |
حضرت مرہ بہزی ؓکی حدیث | 185 | |
حضرت ابوبکرہ نفیع بن حارث بن کلدہ ؓکی مرویات | 186 | |
حضرت علاء بن حضرمی ؓکی حدیثیں | 232 | |
ایک صحابی ؓکی حدیث | 233 | |
حضرت مالک بن حویرث ؓکی بقیہ حدیثیں | 233 | |
حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی ؓکی مرویات | 236 | |
چند انصاری صحابہ ؓکی روایات | 246 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 248 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت | 249 | |
ایک اور صحابی ؓکی روایت | 249 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت | 249 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 250 | |
نبی ؑ کے پیچھے سواری پربیٹھنے والی صحابی ؓکی روایت | 250 | |
حضرت صعصعہ بن معاویہ ؓکی حدیثیں | 251 | |
حضرت میسرہ الفجر ؓکی حدیث | 252 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 252 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت | 252 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 253 | |
حضرت قبیصہ بن مخارق ؓکی حدیثیں | 253 | |
حضرت عتبہ بن غزوان ؓکی حدیثیں | 256 | |
حضرت قیس بن عاصم ؓکی حدیثیں | 257 | |
حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓکی حدیثیں | 258 | |
حضرت جابر بن سلیم ہجیمی ؓکی حدیثیں | 262 | |
حضرت عائذ بن عمرو ؓکی حدیثیں | 265 | |
حضرت رافع بن عمرو مزنی ؓکی حدیث | 268 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 269 | |
حضرت حکم بن عمروغفاری ؓکی بقیہ حدیثیں | 269 | |
حضرت ابوعقرب ؓکی حدیثیں | 272 | |
حضرت حنظلہ بن حذیم ؓکی حدیث | 274 | |
حضرت ابوغادیہ ؓکی حدیث | 276 | |
حضرت مرثد بن ظبیان ؓکی حدیث | 276 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 276 | |
حضرت عروہ فقیمی ؓکی حدیث | 277 | |
حضرت اھبان بن صیفی ؓکی حدیثیں | 278 | |
حضرت عمرو بن تغلب ؓکی حدیثیں | 279 | |
حضرت جرموز ھجیمی ؓکی حدیث | 281 | |
حضرت حابس تمیمی ؓکی حدیثیں | 281 | |
ایک صحابی ؓکی حدیث | 282 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 282 | |
حضرت مجاشع بن مسعود ؓکی حدیث | 283 | |
حضرت عمرو بن سلمہ ؓکی حدیثیں | 283 | |
بنوسلیط کے ایک صحابی ؓکی روایت | 284 | |
نبی ؑ کے پیچھے سواری پر بیٹھنے والے ایک صحابی کی روایت | 285 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 286 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 286 | |
حضرت قرہ بن دعموص النمیری ؓکی حدیث | 286 | |
حضرت طفیل بن سخبرہ ؓکی حدیث | 287 | |
حضرت ابوحرہ رقاشی کی اپنے چچا سے روایت | 288 | |
ایک خثعمی صحابی ؓکی حدیث | 290 | |
ایک صحابی ؓکی حدیث | 291 | |
قبیلہ قیس کے ایک صحابی ؓکی روایت | 291 | |
بنوسلمہ کے سلیم نامی ایک صحابی ؓکی روایت | 292 | |
حضرت اسامہ ہذلی ؓکی حدیثیں | 293 | |
حضرت نبیشہ ہذلی ؓکی حدیثیں | 297 | |
حضرت مخنف ؓکی حدیث | 300 | |
حضرت ابوزید انصاری ؓکی حدیثیں | 301 | |
حضرت نقادہ اسدی ؓکی حدیث | 302 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 303 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت | 305 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی روایت | 306 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 306 | |
ایک دیہاتی صحابی ؓکی روایت | 307 | |
حضرت ابوسود ؓکی حدیث | 307 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 308 | |
حضرت عبادہ بن قرط ؓکی حدیثیں | 308 | |
حضرت ابو رفاعہ ؓکی حدیث | 309 | |
حضرت جارود عبدی ؓکی حدیثیں | 309 | |
حضرت مہاجر بن قنفذ ؓکی حدیثیں | 311 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 312 | |
حضرت ابوعسیب ؓکی حدیثیں | 313 | |
حضرت خشخاش عنبری ؓکی حدیث | 314 | |
حضرت عبداللہ بن سرجس ؓکی حدیثیں | 315 | |
حضرت رجاء ؓ کی حدیثیں | 318 | |
حضرت بشیربن خصاصیہ ؓکی حدیثیں | 319 | |
حضرت اُم عطیہ ؓکی حدیثیں | 321 | |
حضرت جابر بن سمرہ ؓکی مرویات | 326 | |
حضرت خباب بن ارت ؓکی مرویات | 385 | |
حضرت ذی الغرہ ؓکی حدیث | 395 | |
حضرت ضمرہ بن سعد ؓکی حدیث | 396 | |
حضرت عمرو بن یثربی ؓکی حدیث | 398 |