مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 8
مصنف : امام احمد بن حنبل
صفحات: 557
زیر نظر کتاب امام المحدثین،شمس الموحدین اور کتاب وسنت کے بے باک داعی امام احمد بن حنبل ؒ کی خدمت حدیث کے سلسلہ میں معرکہ آراء تصنیف ہے ۔جس کی حسن ترتیب اور بہترین انتخاب کی دنیا معترف ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کا عظیم و وسیع ذخیرہ ہے ،جس میں تیس ہزار کے لگ بھگ مرویات ہیں ۔اتنا بڑا ذخیرۂ احادیث کسی ایک مؤلف کی الگ تالیف میں ناپید ہے۔ان اوصاف کے سبب علمائے حدیث اور شائقین تحقیق ہمیشہ سے اس کتاب کے دلدادہ اور طالب رہے ہیں ۔اس کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر حافظ احمد شاکر اور شعیب ارنؤوط نے اس کی تحقیق و تخریج کی جس وجہ سے اس کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہو گیا اور صحیح ،حسن اور ضعیف روایات کی پہچان سہل ہو گئی۔احادیث نبویہ کے اس وسیع ذخیرے سے عربی دان طبقہ ہی اپنی علمی تشنگی دور کر سکتا تھا لیکن اردو دان طبقہ کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا۔چنانچہ علم حدیث کو عام کرنے اور عامیوں کو احادیث نبویہ سے روشناس کرانے کے لیے اردو مکتبہ جات نے کمرہمت کسی اور ہر مکتبہ نے اپنی استعدادو استطاعت کے مطابق کتب احادیث کے تراجم و فوائد شائع کرنے کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ صحاح ستہ سے بڑھتا ہوا دیگر کتب احادیث تک جا پہنچا ۔پھر عوام الناس کے کتب احادیث سے ذوق و شوق کے سبب مالکان مکتبہ جات میں حوصلہ بڑھا اور انہوں نے بڑی کتب احادیث کے تراجم پیش کرنے کا عزم کیا اسی سلسلہ کی کڑی مسند احمد بن حنبل کا زیر نظر ترجمہ ہے ۔جو مکتبہ رحمانیہ کی بہت بڑی علم دوستی اور جذبہ خدمت حدیث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کتاب کے ترجمہ میں مترجم کی علمی گہرائی اور وسعت مطالعہ کی داد دینا پڑتی ہے ۔نیز احادیث کی مختصر تخریج اور روایات کے صحت و ضعف کے حکم کی وجہ سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے ۔احادیث پر اکثر حکم تو الشیخ شعیب ارنؤوط کا ہے البتہ بعض روایات پر شیخ البانی کا حکم نقل کیا گیا ہے۔عمومی و اجتماعی فوائد کے اعتبار سے یہ نہایت مفید کتاب ہے لیکن اشاعت کی عجلت یا کسی ضروری مصلحت کی وجہ سے کتاب کو معیاری بنانے میں کوتاہی کی گئی ہے ۔کیونکہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے اسلوب کی نا تو مقدمہ میں وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی تخریج و تحقیق کا معیار ایک ہے۔بلکہ کچھ احادیث کی مختصر تخریج ہے اور بعض احادیث تخریج سے یکسر خالی ہیں۔یہی معاملہ تحقیق کا ہے کہیں شعیب ارنؤوط کا حکم نقل ہے ،کہیں علامہ البانی کا اور کہیں دونوں کے متضاد حکم درج ہیں۔اور اکثر ضعیف روایات کے اسباب ضعف غیر منقول ہیں اس کے برعکس کچھ مزید علمی فوائد ہیں:مثلاً حدیث نفس صفحہ بارہ پر مسند احمد کے راویوں کی ترتیب کا بیان ہے چونکہ یہ ترتیب غیر ہجائی ہے اس لیے صفحہ چھیالیس پر تمام راویوں کی حروف ہجائی کے اعتبار سے ترتیب نقل کی گئی ہے ۔نیز احادیث کی تلاش کی خاطر آخری دو جلدوں میں احادیث کے اطراف درج کیے گئے ہیں ۔جس سے احادیث کی تلاش قدرے آسان ہو گئی ہے۔یہ کتا ب چودہ جلدوں اور اٹھائیس ہزار ایک سو ننانوے احادیث پر مشتمل ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
لمسند الکوفیین | ||
حضرت صفوان بن عسال مرادی ؓکی حدیثیں | 11 | |
حضرت کعب بن عجرہ ؓکی حدیثیں | 17 | |
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓکی حدیثیں | 27 | |
حضرت عدی بن حاتم طائی ؓکی حدیثیں | 63 | |
حضرت معن بن یزید سلمی ؓکی حدیث | 73 | |
حضرت محمدبن حاطب ؓکی حدیثیں | 73 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 75 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 75 | |
حضرت سلمہ بن نعیم ؓکی حدیث | 76 | |
حضرت عامربن شہر ؓکی حدیثیں | 76 | |
بنو سلیم کے ایک صحابی ؓکی روایت | 77 | |
حضرت ابوجبیرہ بن ضحاک ؓکی حدیث | 77 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 77 | |
بنو اشجع کے ایک صحابی ؓکی روایت | 78 | |
حضرت اغرمزنی ؓکی حدیثیں | 78 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 79 | |
ایک مہاجر صحابی ؓکی روایت | 79 | |
حضرت عرفجہ ؓکی حدیث | 79 | |
حضرت عمارہ بن رویبہ ؓکی حدیثیں | 80 | |
حضرت عروہ بن مضرس طائی ؓکی حدیثیں | 81 | |
حضرت ابوحازم ؓکی حدیث | 82 | |
حضرت صفوان زہری ؓکی حدیثیں | 83 | |
حضرت سلیمان بن صرد ؓکی حدیثیں | 83 | |
حضرت سلیمان بن صرد اور خالد بن عرفطہ ؓ کی اجتماعی حدیثیں | 84 | |
حضرت عمار بن یاسر ؓکی مرویات | 85 | |
حضرت عبداللہ بن ثابت ؓکی حدیث | 94 | |
حضرت عیاض بن حمار ؓکی حدیثیں | 95 | |
حضرت حنظلہ کاتب اسیدی ؓکی حدیث | 97 | |
حضرت نعمان بن بشیر ؓکی مرویات | 98 | |
حضرت اسامہ بن شریک ؓکی حدیثیں | 131 | |
حضرت عمرو بن حارث بن مصطلق ؓکی حدیثیں | 132 | |
حضرت حارث بن ضرار خزاعی ؓکی حدیث | 133 | |
حضرت جراح ؓاور ابوسنان اشجعی ؓکی حدیثیں | 135 | |
حضرت قیس بن ابی خرزہ ؓکی حدیث | 137 | |
حضرت براء بن عازب ؓکی مرویات | 138 | |
حضرت ابوالسنابل بن بعکک ؓکی حدیثیں | 212 | |
حضرت عبداللہ بن عدی بن حمراء زھری ؓکی حدیثیں | 213 | |
حضرت ابو ثور فہمی ؓکی حدیث | 214 | |
حضرت حرملہ عنبری ؓکی حدیث | 214 | |
حضرت نبیط بن شریط ؓکی حدیثیں | 215 | |
حضرت ابوکابل ؓکی حدیث | 216 | |
حضرت حارثہ بن وہب ؓکی حدیثیں | 217 | |
حضرت عمرو بن حریث ؓکی حدیثیں | 218 | |
حضرت سعید بن حریث ؓکی حدیثیں | 219 | |
حضرت عبداللہ بن یزید انصاری ؓکی حدیثیں | 220 | |
حضرت ابوحجیفہ ؓکی حدیثیں | 220 | |
حضرت عبدالرحمن بن یعمر ؓکی حدیثیں | 227 | |
حضرت عطیہ قرظی ؓکی حدیث | 228 | |
بنو ثقیف کی ایک صحابی ؓکی روایت | 228 | |
حضرت صخر بن عیلہ ؓکی حدیث | 229 | |
حضرت ابوامیہ فزاری ؓکی حدیث | 229 | |
حضرت عبداللہ بن عکیم ؓکی حدیث | 230 | |
حضرت طارق بن سوید ؓکی حدیث | 231 | |
حضرت خداش ابوسلامہ ؓکی حدیثیں | 232 | |
حضرت ضرار بن ازور ؓکی حدیث | 233 | |
حضرت دحیہ کلبی ؓکی حدیث | 233 | |
ایک صحابی ؓکی حدیث | 233 | |
حضرت جندب ؓکی حدیثیں | 234 | |
حضرت سلمہ بن قیس ؓکی حدیث | 239 | |
ایک صحابی ؓکی حدیثیں | 240 | |
حضرت طارق بن شہاب ؓکی حدیثیں | 242 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 244 | |
زکواۃ وصول کرنے والے ایک صحابی ؓکی وایت | 245 | |
حضرت وائل بن حجر ؓکی مرویات | 245 | |
حضرت عمار بن یاسر ؓکی حدیثیں | 256 | |
چند صحابہ ؓ کی روایت | 262 | |
حضرت کعب بن مرہ بہزی ؓکی حدیثیں | 262 | |
حضرت خریم بن فاتک ؓکی حدیثیں | 263 | |
حضرت قطبہ بن مالک ؓکی حدیث | 265 | |
بکر بن وائل کے ایک آدمی کی روایت | 265 | |
حضرت ضرار بن ازور ؓکی حدیث | 266 | |
حضرت عبداللہ بن زمعہ ؓکی حدیث | 266 | |
حضرت مسور بن مخرمہ ؓاور مروان بن حکم کی مرویات | 267 | |
حضرت صہیب بن سنان ؓکی حدیثیں | 295 | |
حضرت ناجیہ خزاعی ؓکی حدیث | 301 | |
حضرت فراسی ؓکی حدیث | 301 | |
حضرت ابوموسی غافقی ؓکی حدیث | 302 | |
حضرت ابوالعشراء دارمی کی اپنے والد سے روایت | 302 | |
حضرت عبداللہ بن ابی حبیبہ ؓکی حدیثیں | 303 | |
حضرت عبدالرحمن بن یعمر ؓکی حدیث | 304 | |
حضرت بشر بن سحیم ؓکی حدیثیں | 304 | |
حضرت خالد عدوانی ؓکی حدیث | 305 | |
حضرت عامر بن مسعود جمحی ؓکی حدیث | 306 | |
حضرت کیسان ؓکی حدیث | 306 | |
حضرت جد زہرہ بن معبد ؓکی حدیث | 307 | |
حضرت نضلہ بن عمرو ؓکی حدیث | 307 | |
حضرت امیہ بن مخشی ؓکی حدیث | 308 | |
حضرت عبداللہ بن ربیعہ سلمی ؓکی حدیث | 308 | |
حضرت فرات بن حیان عجلی ؓکی حدیث | 309 | |
حضرت حذیم بن عمرو سعدی ؓکی حدیث | 309 | |
نبی ؑ کے ایک خادم کی حدیث | 310 | |
حضرت ابن ادرع ؓکی حدیث | 311 | |
حضرت نافع بن عتبہ بن ابی وقاص ؓکی حدیثیں | 312 | |
حضرت محجن بن ادرع ؓکی حدیثیں | 313 | |
حضرت محجن بن ادرع ؓکی ایک اور حدیث | 315 | |
حضرت ضمرہ بن ثعلبہ ؓکی حدیث | 315 | |
حضرت ضرار بن ازور ؓکی حدیثیں | 316 | |
حضرت جعدہ ؓکی حدیث | 316 | |
حضرت علاء بن حضرمی ؓکی حدیثیں | 317 | |
حضرت سلمہ بن قیس اشجعی ؓکی حدیثیں | 317 | |
حضرت رفاعہ بن رافع زرقی ؓکی حدیثیں | 318 | |
حضرت رافع بن رفاعہ ؓکی حدیث | 321 | |
حضرت عرفجہ بن شریح ؓکی حدیث | 322 | |
حضرت عویمر بن الشقر ؓکی حدیث | 322 | |
قریظہ کے دو بیٹوں کی حدیث | 323 | |
حضرت حصین بن محصن ؓکی حدیث | 323 | |
حضرت ربیعہ بن عباد دیلی ؓکی حدیثیں | 323 | |
حضرت عرفجہ بن اسعد ؓکی حدیث | 325 | |
حضرت عبداللہ بن سعد ؓکی حدیث | 325 | |
حضرت عبیداللہ بن اسلم ؓ ؓکی حدیث | 326 | |
حضرت ماعز ؓکی حدیث | 326 | |
حضرت احمر بن جزء ؓکی حدیث | 327 | |
حضرت عتبان بن مالک انصاری ؓکی حدیث | 327 | |
حضرت سنان بن سنہ ؓکی حدیث | 327 | |
حضرت عبداللہ بن مالک اوسی ؓکی حدیثیں | 328 | |
حضرت حارث بن مالک بن برصاء ؓکی حدیثیں | 329 | |
حضرت اوس بن حذیفہ ؓکی حدیث | 329 | |
حضرت بیاض ؓکی حدیث | 330 | |
حضرت ابواروی ؓکی حدیث | 331 | |
حضرت فضالہ لیثی ؓکی حدیث | 331 | |
حضرت مالک بن حارث ؓکی حدیثیں | 331 | |
حضرت ابی بن مالک ؓکی حدیث | 332 | |
حضرت مالک بن عمرو قشیری ؓکی حدیث | 333 | |
حضرت خشخاش عنبری ؓکی حدیث | 333 | |
حضرت ابووہب جثمی ؓکی حدیثیں | 334 | |
حضرت مہاجر قنفذ ؓکی حدیث | 334 | |
حضرت خریم بن فاتک اسدی ؓکی حدیثیں | 335 | |
حضرت ابوسعید بن زید ؓکی حدیث | 337 | |
نبی ؑ کے مؤذن کی حدیث | 337 | |
حضرت حنظلہ کاتب ؓکی بقیہ حدیثیں | 338 | |
حضرت انس بن مالک ؓنام کے ایک اور صحابی کی حدیثیں | 339 | |
حضرت عیاش بن ابی ربیعہ ؓکی حدیث | 340 | |
حضرت ابوعقرب ؓکی حدیث | 341 | |
حضرت عمرو بن عبیداللہ ؓکی حدیث | 341 | |
حضرت یزداد بن فساء ہ ؓکی حدیث | 341 | |
حضرت ابولیلی ابو عبدالرحمن بن ابی لیلی ؓکی حدیثیں | 342 | |
حضرت ابوعبداللہ صنا بحی ؓکی حدیث | 344 | |
حضرت ابورہم غفاری ؓکی حدیث | 347 | |
حضرت عبداللہ بن قرط ؓکی حدیث | 349 | |
حضرت عبداللہ بن حجش ؓکی حدیثیں | 350 | |
حضرت عبدالرحمن بن ازہر ؓکی حدیثیں | 350 | |
حضرت صنابحی احمسی ؓکی حدیثیں | 352 | |
حضرت اسیدبن حضیر ؓکی حدیثیں | 353 | |
حضرت سوید بن قیس ؓکی حدیثیں | 355 | |
حضرت جابر احمسی ؓکی حدیثیں | 356 | |
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓکی مرویات | 357 | |
حضرت جریر بن عبداللہ ؓکی مرویات | 370 | |
حضرت زید بن ارقم ؓکی مرویات | 398 | |
حضرت نعمان بن بشیر ؓکی بقیہ مرویات | 424 | |
حضرت عروہ بن ابی الجعد بارقی ؓکی حدیثیں | 425 | |
حضرت عدی بن حاتم ؓکی بقیہ مرویات | 429 | |
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓکی مرویات | 440 | |
حضرت ابوقتادہ انصاری ؓکی حدیثیں | 449 | |
حضرت عطیہ قرظی ؓکی حدیث | 450 | |
حضرت عقبہ بن حارث ؓکی مرویات | 451 | |
حضرت ابونجیح سلمی ؓکی حدیث | 452 | |
حضرت صخر غامدی ؓکی بقیہ حدیث | 453 | |
حضرت سفیان ثقفی ؓکی حدیث | 454 | |
حضرت عمرو بن عبسہ ؓکی مرویات | 454 | |
حضرت محمد بن صیفی ؓکی حدیث | 463 | |
حضرت یزید بن ثابت ؓکی حدیثیں | 464 | |
حضرت شرید بن سوید ثقفی ؓکی مرویات | 465 | |
حضرت مجمع بن جاریہ انصاری ؓکی حدیث | 471 | |
حضرت صخر غامدی ؓکی حدیثیں | 471 | |
حضرت ابوموسی اشعری ؓکی مرویات | 473 |