مشاجرات صحابہ ؓ اور سلف کا موقف

مشاجرات صحابہ ؓ اور سلف کا موقف

 

مصنف : ارشاد الحق اثری

 

صفحات: 123

 

صحابہ کرامؓ کی عظمت کیلئے یہ بات ہی کافی ہے کہ اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے ان کو اس دنیا میں ہی اپنی رضا و خوشنودگی کی خوش خبری سنا دی تھی۔ قرآن کریم نے بھی ان کو ’’خیر امت‘‘ اور ’’امت وسط‘‘ سے تعبیر کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دشمنان اسلام نے بھی صحابہ کرام کی نفوس قدسیہ کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔ زیر نظر کتاب محقق عالم دین ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے جس میں انہوں نے صحابہ کرامؓ کا بھرپور دفاع کرت ہوئے اس بات کو پایۂ ثبوت تک پہنچایا ہے کہ صحابہ کرامؓ اپنے باہمی مشاجرات و اختلافات کے باوجود عادل و صادق ہیں۔ امت کے ھدی خواں ہیں اور تمام سلف کا بھی یہی موقف ہے۔ اِس کتاب میں قابل مصنف نے یہ عرض کرنے کی کوشش کی ہے کہ تمام اہل سنت اور سلف امت کے نزدیک مشاجرات صحابہؓ کا حکم کیا ہے تاکہ عامۃ الناس اسے پڑھ کر صحابہ کرام کے بارے اپنے عقائد و نظریات کی اصلاح کر سکیں اور اس طرح کی مباحث و مسائل کو زیر بحث لانے سے گریز کریں جو مشاجرات صحابہ و اختلافات صحابہ پر مشتمل ہوں۔ کتاب میں قدیم و جدید علماء عرب و عجم کے ان اقوال، آراء اور فتاویٰ کا بیان ہے جو مشاجرات صحابہ سے متعلق ہیں۔ کتاب ہذا میں طوالت کے خدشہ کے تحت مقامِ صحابہ، عدالت صحابہ اور سبّ صحابہ کے متعلقات و مباحث پر قصدًا چھوڑ دیا گیا ہے۔ صرف مشاجرات صحابہ کے حوالے سے ائمہ و فقہاء کے اقوال و آراء اور فتاویٰ جات کو نقل کیا گیا ہے۔ کتاب خاص علمی تناظر میں لکھی گئی ہے۔ جو قابل مطالعہ اور لائق تعریف ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
عظمت صحابہ ؓ 8
صحابہ کے بارے میں ناگوار بات سننا گوارہ نہ تھا 11
مشاجرات صحابہ میں سلف کا موقف 25
امام شافعی کا فرمان 26
امام  احمد کےارشادات 27
حضرت عبداللہ بن عمر ؓاور حضرت معاویہ ؓمومنوں کے ماموں ہیں 28
امام حماد بن اسامہ کا قول 35
امام ابوحنیفہ کا موقف 46
امام بخاری اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ 52
امام الحرمین کا فرمان 59
امام نووی کا فرمان 60
علامہ سبکی کی وضاحت 78
علامہ شعرانی کا فرمان 88
علامہ قرطبی کا تبصرہ 90
مقتولین کا حکم 93
قاضی ثناءاللہ پانی پتی کا موقف 110
نواب صدیق حسن کا بیان 116
شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی کا فتوی 116

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاختلافاتاسلاماصلاحاقوالاللہبخاریدینسلفسنتصحابہصحابہ کرامعبداللہعربعلماءعلمیفتاویٰمسائلنظرنظریات
Comments (0)
Add Comment