مصنف ابن ابی شیبہ مترجم جلد۔ 02

مصنف ابن ابی شیبہ مترجم جلد۔ 02

 

مصنف : امام ابن ابی شیبہ

 

صفحات: 744

 

خدمت ِ حدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے، تاکہ اس کا شمار کل قیامت کے دن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔ اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا، بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی، اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب “مصنف ابن ابی شیبہ﷫” امام ابو بکر عبد اللہ بن محمد بن ابو شیبہ العبسی الکوفی﷫ کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے، جس میں انہوں نے نبی کریمﷺ کی احادیث مبارکہ کو جمع فرمایا ہے۔ یہ ترجمہ گیارہ جلدوں پر مشتمل مکتبہ رحمانیہ کا مطبوعہ ہے۔ اردو ترجمہ محترم مولانا محمد اویس سرور صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مسجدوں کی صفائی کابیان 29
چٹائیوں پر نماز پڑھنے کابیان 30
بالوں کی بنی چادر پر نماز پڑھنے کاحکم 32
قالین اوردریوں پر نمازپڑھنے کاحکم 33
جن حضرات نےقالین اورزمین کےعلاوہ کسی چیز پر نماز پڑھنے کو مکروہ قراردیاہے 35
جوحضرات یہ فرماتےہیں کہ نماز کاانتظار کرنےوالا نماز کاثواب حاصل کرتارہتاہے 36
جوحضرات زوال شمس کےبعد دوپہر کونماز پڑھنے کو مستحب قرار دیتےتھے 39
کھال پر نماز پڑھنے کاحکم 40
جب مؤذن قدقامت الصلوۃ کہےتوامام تکبیر کہہ دے 41
کیالوگ اقامت ہونےپر کھڑے امام کودیکھنے سےپہلے کھڑے ہوسکتےہیں؟ 42
جوحضرات فرماتےہیں کہ جب مؤذن قدقامت الصلاۃ کہے تولوگوں کوکھڑا ہوجانا چاہئے 43
ایک آدمی دوران اقامت مسجد میں داخل ہورہاہے وہ کھڑا رےیابیٹھ جائے 43
ایک ہی آدمی اذان اورامامت انجام دےسکتاہے؟ 44
اگرلوگ کسی کی امامت سےخوش نہ ہوں تواس کےلیے کیاحکم ہے؟ 44
جن حضرات کو امامت کرانا پسندندتھا 46
جوحضرات یہ فرماتےہیں کہ اگر پہلی دورکعتوں مین قراءت بھول جائے تودوسری دوررکعتوں میں کرےگا 48
اگر امام کےساتھ ایک ہی آدمی ہوتونماز کیسے پڑھیں؟ 49
جوحضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتےتھے 49
جوحضرات بسم اللہ کو اونچی آواز سےپڑھا کرتےتھے 53
نماز میں بسم اللہ پڑھنےکابیان 54
جماعت کےساتھ نمازپڑھنے میں دوگنااجرکب لکھاجاتاہے 55
بچوں کوصفوں سےنکالنے کاحکم 55
نماز کےلیے امام کاانتظار کیاجائےگا 56
اگراقامت کےبعد امام کوکوئی کام پیش آجائے کیاکیاجائے؟ 56
جوحضرات آیت سجدہ پڑھ کرسجدہ کرنےکےبعد سلام پھیرتےتھے 57
جوحضرات آیت سجد ہ پڑھ کرسجدہ کرنےکےبعد سلام نہ پھیرتےتھے 58
جوحضرات فرماتے ہیں کہ جب آیت سجدہ پڑھی جائے تو تکبیر کہہ کرسجدہ کرو 58
اگرکوئی آدمی چلتے ہوئےآیت سجدہ پڑھے توکیاکرے ؟ 59
اگرکوئی شخص ایک مرتبہ کسی آیت سجدہ کی تلاوت کرے پھر دوبارہ اسی آیت کوپڑھے توکیاکرے؟ 61
سجدہ سےبچنے کےلئے آیت سجدہ کو چھوڑنےکاحکم 61
ہرسننے والے اورتلاوت کرنےوالے کےپاس سننے کےلیے  بیٹھنے والے پر بھی سجدہ  لازم ہے 64
جوحضرات فرماتےہیں کہ مفصل میں سجدے نہیں ہیں اوروہ اس میں سجدہ نہیں کرتےتھے 65
جوحضرات مفصل میں سجدہ کیاکرتےتھے 67
جوحضرات فرماتےہیں کہ سورۃ ص میں سجدہ ہےاوروہ اس میں سجدہ کرتےتھے 70
جوحضرات سورۃ ص میں سجدہ کیاکرتےتھے اوراس میں سجدہ کےقائل نہ تھے 72
جوحضرات سورۃ حم السجدہ کی آیات سجدہ میں دوسری آیت پر سجدہ کیاکرتےتھے 73
جوحضرات سورۃ حم کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیاکرتےتھے 74
جوحضرات فرماتےہیں کہ سورۃ الحج میں دوسجدے ہیں اوروہ اس میں دومرتبہ سجدہ کیاکرتےتھے 74
جوحضرات فرماتےہیں کہ سورۃ الحج میں ایک سجدہ ہے 76
جوحضرات فرماتےہیں کہ وہ ان نماز آیت سجدہ سنےتو سجدہ نہیں کرے گا 77
جوحضرات فرماتےہیں کہ دروان نماز آیت سجدہ کو سننے والاسجدہ کرےگا 77
اگر جنبی آیت سجدہ سننے تووہ کیاکرے؟ 78
اگرحائضہ آیت سجدہ کو سنے تو کیاکرے؟ 79
اگر کوئی آدمی بےوضو ہونےکی حالت میں آیت سجدہ سنے تووہ کیاکرے؟ 80
اگرکوئی آدمی قبلے سے رخ ہٹا کرآیت سجدہ کی تلاوت کررہاہو 81
اگرکوئی آدمی عصراورفجر کےبعد آیت سجدہ کی تلاوت کرےتو توکیاوہ سجدہ کرےگا؟ 81
جوحضرات فرماتےہیں کہ وہ سجدہ نہ کرے اوروہ اس بات کو مکروہ خیال فرماتےہیں کہ آدمی اس وقت میں آیت کی تلاوت کرے 82
قرآن مجید کےتمام سجدے اوراس بارےمیں اہل علم کااختلاف 84
جن حضرات نے اس بات کو مکروہ خیال کیاہے کہ آیت سجدہ کی تلاوت کرےاورسجدہ کئے بغیر گذرجائے 85
اگرمنبر پر آیت سجدہ کی تلاوت کرےتو کیاکرے؟ 86
اگرکوئی آدمی آیت سجدہ کی تلاوت کرےاورلوگ اس کےپاس موجود ہوں تو وہ اس وقت تک سجدہ نہیں کریں گے جب تک وہ خود سجدہ نہیں کرلیتا 88
اگرسجدہ سورت کےآخر میں ہوتو کیاحکم ہے؟ 88
قرآن مجید کےسجدوں میں کیا پڑھا جائےگا؟ 90
جوحضرات فرماتےہیں کہ اگرکسی آدمی نے ایک سجدہ تلاوت کرنےکی بجائے دوکرلئے تو وہ سجدہ سہو کرےگا 92
اگرکوئی شخص خانہ کعبہ کاطواف کرتےہوئے آیت سجدہ پڑھے تو سجدہ کیسے کرے؟ 92
ظہراورعصر کی نماز میں آیت سجدہ پڑھنے کابیان 93
جن حضرات نےاس بات کی رخصت دی ہےکہ جہری نمازوں میں آیت سجدہ کی تلاوت کی جائے 94
اگر امام ایسی سورت پڑھے جس میں آیت سجدہ ہےاووہ سجدہ نہ کرے تومقتدی کوکیا کرناچاہیے 95
ایک آدمی نماز کاسجدہ تلاوت کرنابھول جائے اوراسے دوسری نماز میں یاد آئےتو کیاکرے؟ 96
اگرکوئی رکوع یاسجدے کی حالت میں آیت سجدہ سنےتوکیاکرے؟ 97
کسی آدمی نےنماز پڑھی لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اس نے کتنی نماز پڑھ لی اب وہ کیا کرے؟ 97
جوحضرات فرماتےہیں کہ اگرنماز میں شک ہوجائے  اورپتہ نہ چلے کہ کتنی نماز پڑھی ہےتو نماز کااعادہ ہوگا 101
اگرکسی کو نفلی نماز میں سہوہوجائے تووہ کیاکرے؟ 103
سہوکےدوسجدے سلام پھیرنے کےبعد ہوں گے یاپہلے ؟ 104
جوحضرات فرمایا کرتےتھے کہ سلام پھیرنے سےپہلے سجود سہوکرو 105
سجود سہوکےدرمیان سلام پھیرنے کابیان 106
جوحضرات فرماتےہیں کہ سجود سہومیں تشہد ہے 107
سجود سہومیں تکبیر کہے گا یانہیں؟ 108
کیاسجود سہومیں سہوہوتاہے ؟ 108
کیابات کرنےکےبعد سجود ہوسکتےہیں 109
جوحضرات فرماتےہیں کہ ہرسہو میں دوسجدے واجب ہیں 110
جوشخص پوری طرح کھڑا نہ ہوا اس پر سجدہ سہولاز م نہیں 111
اگرکوئی شخص دورکعتیں پڑھنے کےبعد بھول کر کھڑا ہوجائے تووہ کیاکرے ؟ 112
اگرکوئی شخص دورکعتیں پڑھ کر سلام پھیردے اورپھریادآئے کہ نماز پوری نہیں ہوئی تو وہ کیاکرے ؟ 114
اگرکوئش شخص نامکمل نماز پڑھ کر سلام پھیردے اورکسی سےگفتگو بھی کرلے تواس کےلیے کیاحکم ہے؟ 115
اگرامام کو نماز میں سہو ہوجائے اوروہ سجدہ سہونہ کرےتولوگ کیاکریں؟ 118
اگرکسی مقتدی کو سہوہوجائے تووہ سجدہ سہونہیں کرےگا 119
اگرکسی آدمی کوسہو نہ ہو اوروہ سجدہ سہو کرلے تواس کاکیاحکم ہے؟ 120
نماز میں دائیں بائیں متوجہ ہونامکروہ ہے 120
جوحضرات اس بات کی رخصت دیتےہیں کہ نماز میں نظر گھماکردیکھنے کی اجازت ہے 123
اگرایک آدمی کو نماز میں ایک سے زیادہ سہوہوں تووہ کیاکرے ؟ 124
اگرکسی آدمی کی کوئی رکعت جماعت سےچھوٹ جائے اورامام  پر سجدہ سہولازم ہوتووہ کیاکرے؟ 125
اگرامام کی نماز کاکچھ حصہ مقتدی سےچھوٹ جائے تووہ اس کو امام کی طرز پر قضاءکرے 125
اگرکوئی شخص بغیر وضو کےلوگوں کو نماز پڑھا دے تونماز کاکیاحکم ہے؟ 126
مسجدمیں قبلہ کی جانب قرآن مجید یاکوئی اورچیز رکھنا کیساہے؟ 128
ایسےکمرے میں نماز پڑھنا جس میں تصاویر ہوں 129
کیامسجدمیں قبلہ کی طرف قرآن مجید کی آیت یاکوئی دوسری چیز لکھی جاسکتی ہے ؟ 130
نماز میں کو لہے پر ہاتھ رکھنا کیسا ہے ؟ 130
بیٹھ کر نماز پڑھنے کی رخصت 132
جن حضرات کےنزدیک بلاعذر بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے 133
مقصورہ (امام اورخطیب کےلیے مخصوص کمرے)میں نماز کےجواز کاحکم 133
جن حضرات نےمقصورہ (امام اورخطیب کےلئے مخصوص کمرے )میں نمازپڑھنے کو مکروہ قراردیا ہے 134
اگرکوئی شخص امام  سےپہلے سراٹھالے تواس کو کیاکرناچاہیے؟ 135
بیٹھ کر نماز پڑھنے کاثواب کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سےنصف ہے 138
جوحضرات یہ فرماتےہیں کہ اگر عورتیں مردوں کےساتھ نمازپڑھیں تومردوں سےپہلے سراٹھانا ا ن کےلیے مکروہ ہے 140
نماز کو مختصر کرنے کابیان جوحضرات نماز کو مختصر کیاکرتےتھے 141
جوحضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کردیا کرتےتھے 146
اگرکسی آدمی کی امام کےساتھ ایک رکعت چھوٹ جائے تو کیاوہ سجدہ سہوکرےگا؟ 147
اگرکسی آدمی کی امام کےساتھ کوئی رکعت فوت ہوجائے اوروہ اسے یادنہ رہے بعد میں یاد آئے توکیاکرے؟ 148
ذبح خانے میں نماز پڑھنے کاحکم 149
جن حضرات نے ذبح خانوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے 150
جن حضرات کےنزدیک نماز میں پیشانی پر ہاتھ پھیرنا منع ہے 151
جن حضرات نےدوران نماز پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کی اجازت دی ہے 152
ایک آدمی اما م کےپیچھے سوجائے اوراس کی کچھ نماز رہ جائے توہ کیاکرے؟ 153
اگرکوئی شخص ساری نمازیں پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے ؟ 153
ایک آدمی عشاء کی نماز پڑھنے سے پہلے سوجائے اورپھر طلوع فجر کےبعد اس کی آنکھ کھلےتو وہ پہلے کون سی نمازپڑھے 155
اگرکوئی آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یانماز پڑھنے بغیرسوجائے تواس کےلیے کیاحکمہے 156
جوحضرات فرماتےہیں کہ بھولی ہوئی نماز کو اس وقت قضانہ کرے جب تک سورج غروب طلوع نہ ہوجائے 159
اگرکوئی آدمی نماز پڑھ رہاہواوردوران نماز اسے کوئی دوسری نماز یادآجائے 161
جوحضرات فرماتےہیں کہ (اگر ظہرکی نماز چھوٹ گئی ہوتو )پہلے عصر کی نماز پڑھے پھر ظہر کی 162
اگرامام کوئی نماز پڑھ رہاہوا اورمقتدی کوئی دوسری نماز پڑھ ہوں تومقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی 163
ایک آدمی حضرمیں کچھ نمازیں پڑھنا پھول جائے اوراسے وہ سفرمیں یاد آئیں تووہانہیں کیسے ادا  کرے؟ 165
اگرکوئی آدمی جنگ وغیرہ میں مشغولیت کی وجہ سےکوئی نماز نہ پڑھ سکاتو بعد میں اسے کیسےپڑھے گا؟ 166
اگر آدمی کاتلاوت قرآن کاوظیفہ چھوٹ جائے تواسے کب اداکرے ؟ 167
جن حضرا ت کےنزدیک امام کو لقمہ دینامکروہ ہے 168
جن حضرات کےنزدیک امام  کو لقمہ دینےکی اجازت ہے 168
اگرکسی آدمی کو نمازمیں سلام کیاجائے توکیاحکم ہے؟ 170
جوحضرات ہاتھ یاسرسےسلام کاجواب دیاکرتےتھے 171
نماز میں اورمسجدمیں انگلیوں کوچٹحانامکروہ ہے 174
جن حضرات نےنماز میں انگلیاں چٹخانے کی رخصت دی ہے 175
اگرکوئی آدمی میں سمع اللہ لمن حمدہ کےبجائے اللہ اکبر کہہ دے تواس کےلیے کیاحکم ہے؟ 175
اگرکوئی آدمی کی چاررکعتیں پڑھ لے تواس کےلئے کیاحکم ہے ؟ 176
جب مؤذن اقامت شروع کردے تونفل نماز کاکیاحکم ہے؟ 177
اگرکوئی آدمی مسجدمیں آکر اپنی نماز پڑھ لےاورپھر اسی نماز کےلئے جماعت کھڑی ہوجائے تووہ کرے ؟ 178
جوحضرات اس صورت میں فرماتےہیں کہ وہ باقی نماز کو امام کےساتھ پورا کرے اوراس باقی نماز کو نفل بنالے 179
اگرکوئی آدمی نفل نمازپڑھ رہااوراودوران نماز اقامت کی آواز سن لےتوکیا کرے؟ 179
عیسائیوں اوریہودیوں کی عبادت گاہوں میں نماز پڑھنے کاحکم 180
کیاآدمی نماز پڑھتے ہوئے اوردیورا سےسہارلے سکتاہے؟ 182
سفرپر نکلنے سےپہلے نماز پڑھنا مستحب ہے 183
سفرسےواپس آکر بھی نماز پڑھی چاہیے 184
اگرکچھ لوگ سفرمیں نما ز پڑھنا بھول جائیں یانماز کےوقت سوئے رہ جائیں تو وہ کیاکریں؟ 185
جن حضرات کےنزدیک نماز میں آیتیں گنناجائز ہے 186
جن حضرات کےنزدیک نماز میں آیتیں گننامکروہ ہے 188
مسجدکےاندر سونےکاحکم 188
اگرایک امام اورایک مقتدی ہوتو امام مقتدی کو اپنے دائیں جانب کھڑا کرے 190
جب مقتدی تین ہوں تواما م آگے بڑھ جائے 192
اگر ایک امام مرد اوراورایک عورت ہوتووہ کیسے نماز پڑھیں؟ 194
جن حضرات کےنزدیک عورت عورتوں کی امامت کرسکتی ہے 195
جن حضرات کےنزدیک عورت کانماز پڑھانامکروہ ہے 196
جوحضرات فرماتےہیں کہ اگرتم کیچڑمیں نماز پڑھ رہےہوتو اشارے سےسجدہ کرلو 196
دروان نما ز بچھو مارنے کاحکم 197
جن حضرات کےنزدیک نماز کےلیے باقاعدہ طورپر ایک ہی جگہ بنالینا درست نہیں 199
جن حضرات کےنزدیک ایک ہی جگہ مستقل طورپر نماز پڑھنے کی اجازت ہے 199
اگرلوگوں کےپاس کپڑے نہ ہوں اورنماز کاوقت ہوجائے توہ کیا کریں؟ 200

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتائمہاحادیثاردواردو ترجمہاصولاللہامامتبسم اللہپھولتبصرہترجمہتصاویرحدیثخانہ کعبہخدماتدعاسنتسورجصحابہعبد اللہعلمقبلہقرآنقیامتمحمد اویس سرورمسجدمسلمانمولانا محمد اویس سرورنظرنمازوضو
Comments (0)
Add Comment