مسلمانوں کی جدوجہد آزادی
مصنف : ڈاکٹر معین الدین عقیل
صفحات: 290
تحریک پاکستان اس تحریک کو کہتے ہیں جو برطانوی ہند میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لیے چلائی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان کا قیام اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مسلمانوں کی جدوجہد آزادی‘‘ ڈاکٹر معین الدین عقیل صاحب کی ان تقریروں کا مجموعہ ہے جو انہوں نے ریڈیو پاکستان ،کراچی سے ’’ تحریک پاکستان منزل بہ منزل ‘‘ کے عنوان سے سلسلہ وار 19 اکتوبر 1978ء سے 12 جو ن 1979ء تک پیش کیے ۔بعد ازاں ان تقریروں کو تحریر کر کے کتابی صورت میں مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں اسلامی مملکت پاکستان کے قیام کی جد وجہد کے تمام اہم محرکات او رعوامل کو ان کے عہد بہ عہد ارتقاء اور تدریجی مراحل کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس میں بالخصوص یہ اہتمام کیا گیا کہ ملتِ اسلامیہ کے تمام مسائل ، افکار اور تحریکات کے تمام ضروری پہلو اپنی سب تفصیلات او رجزئیات کے ساتھ سامنےآجائیں
عناوین | صفحہ نمبر |
آزاد اسلامی مملکت کےقیام کی جدوجہد | 13 |
شاہ ولی اللہ کی تحریک | 16 |
مقاصد واثرات | 16 |
ان کےخاندان کی سیاسی جدوجہد | 19 |
سیداحمد شہید کی تحریک | 22 |
نظریات ومقاصد | 22 |
سیاسی جدوجہد | 25 |
رفقاء کی طویل جدوجہد | 28 |
بنگال کی اسلامی تحریکیں اوران کے سیاسی مقاصد | 31 |
انگریزوں کےخلاف خاص اہمیت کی جنگیں | 34 |
جنگ پلاسی ۔اوراس کے عالمی اثرات | 34 |
ٹیپو سلطان کی جدوجہد آزادی | 37 |
جنگ آزادی | 37 |
جنگ آزادی کے حقیقی مقاصد | 40 |
جنگ آزادی کےممتاز قائدین | 43 |
جنگ آزادی میں مسلمانوں کاخاص حصہ | 46 |
جنگ آزادی کےاثرات مسلمانوں پر | 49 |
مسلمانوں کےخلاف ہندؤوں کی تحریکیں 1857ءتک | 51 |
مسلمان مصلحین کی تحریکیں 1857ءکےبعد | 53 |
سرسید کی تحریک | |
مجموعی مقاصد | 55 |
تعلیمی تحریک | 57 |
ادبی تحریک اوراس کے سیاسی مقاصد | 59 |
سیاسی تحریک | 61 |
مسلمانوں کےخلاف ہندؤوں کی تحریکیں سرسید کے عہد میں | 63 |
اردو ہندی تنازعہ اوراس کے اثرات | 66 |
تقسیم بنگال اسباب ونتائج | 69 |
جداگانہ انتخابات کامسئلہ | 72 |
مسلم لیگ کاقیام | 75 |
عالم اسلام کی صورت حال بیسویں صدی کےآغاز میں | 78 |
ہندوستانی مسلمانوں کی بیداری عالم اسلام کےپس منظر میں | 81 |
میثاق لکھنو مسلمانوں کی پہلی سیاسی کامیابی | 84 |
علماء کی مذہبی وسیاسی تحریکوں کاپس منظر | 87 |
تحریک رد عیسائیت | 90 |
تحریک ریشمی رومال | 93 |
تحریک ہجرت اور علماء کی دیگر تحریکیں | 96 |
تحریک خلافت | 99 |
تحریک خلافت کےاثرات ہندومسلم سیاست پر | 102 |
ہندومسلم اتحاد کاخاتمہ | 104 |
دستور ساز اسمبلی اورلندن کانفرنس سےمسلم لیگ کابائیکاٹ | 157 |
مسلم کش فسادات | 160 |
تقسیم ہند کامنصوبہ | 162 |
قیام پاکستان اورتقسیم کےمسائل | 165 |
فسادات اورمسلمانوں کی ہجرت | 167 |
قیام پاکستان اور بھارت کی مسلم اقلیتیں | 169 |
کشمیر کامسئلہ | 171 |
سقوط حیدرآباد | 174 |
جوناگڑھ اوردیگر مسلم ریاستیں | 177 |
نظریہ پاکستان اور اس کا ارتقاء | 180 |
قرارداد مقاصد | 183 |
تحریک پاکستان بطور تحریک اتحاد اسلامی | 185 |
قیام پاکستان کااثر عالم اسلام پر | 188 |
تحریک پاکستان میں علماء کا حصہ | 191 |
مولانا اشرف علی تھانوی | 194 |
مولانا شبیر احمد عثمانی | 196 |
مولانا ظفراحمد عثمانی | 199 |
مولانامفتی محمدشفیع | 201 |
تحریک پاکستان میں صحافیوں کاحصہ | 203 |
تحریک پاکستان میں ارود زبان کاحصہ | 206 |
تحریک پاکستان میں شاعروں کاحصہ | 208 |
تحریک پاکستان میں ادبیوں وافسانہ نگاروں کاحصہ | 211 |
تحریک پاکستان میں طلبہ کاحصہ | 214 |
تحریک پاکستان میں خواتین کاحصہ | 217 |
تحریک پاکستان میں قائدین کاحصہ | 219 |
نواب محسن الملک | 219 |
نواب وقار الملک | 221 |
نواب سلیم اللہ خان | 224 |
سید امیر علی | 226 |
آغاخاں | 229 |
عبداللہ ہارون | 231 |
مولانا محمد علی جوہر | 234 |
مولانا ظفرعلی خان | 237 |
مولانا حسرت موہانی | 240 |
مولوی فضل الحق | 243 |
علامہ اقبال | 246 |
مولانا بہادر یارجنگ | 249 |
چودھری رحمت علی | 252 |