مسلمان سائنسدان اور ان کی خدمات

مسلمان سائنسدان اور ان کی خدمات

 

مصنف : ابراہیم عمادی ندوی

 

صفحات: 259

 

سائنس کو مذہب کا حریف سمجھا جاتا ہے،لیکن یہ محض غلط فہمی ہے۔دونوں کا دائرہ کار بالکل مختلف ہے ،مذہب کا مقصد شرف انسانیت کا اثبات اور تحفظ ہے۔وہ انسان کامل کا نمونہ پیش کرتا ہے،سائنس کے دائرہ کار میں یہ باتیں نہیں ہیں،نہ ہی کوئی بڑے سے بڑا سائنس دان انسان کامل کہلانے کا مستحق ہے۔اسی لئے مذہب اور سائنس کا تصادم محض خیالی ہے۔مذہب کی بنیاد عقل وخرد،منطق وفلسفہ اور شہود پر نہیں ہوتی بلکہ ایمان بالغیب پر  زیادہ ہوتی ہے۔اسلام نے علم کو کسی خاص گوشے میں محدود نہیں رکھا بلکہ تمام علوم کو سمیٹ کر یک قالب کر دیا ہےاور قرآن مجید میں قیامت تک منصہ شہود پر آنے والے تمام علوم کی بنیاد ڈالی ہے۔چنانچہ مسلمانوں نے تفکر فی الکائنات اور حکمت تکوین میں تامل وتدبر سے کام لیا اور متعددسائنسی اکتشافات  سامنے لائے ۔تاریخ میں ایسے بے شمار  مسلمان سائنسدانوں کے نام ملتے ہیں،جنہوں نے بے شمار نئی نئی چیزیں ایجاد کیں اور دنیا  میں مسلمانوں  اور اسلام کا نام روشن کیا۔ زیر تبصرہ کتاب” مسلمان سائنس دان اور ان کی خدمات ” محترم ابراہیم عمادی ندوی صاحب  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے ابن الہیثم،البیرونی،بو علی سینا ،الکندی،الفارابی اور الخوارزمی سمیت متعدد مسلمان سائنس دانوں کے نام،سوانح،حالات زندگی اور ان کی ایجادات کا تذکرہ کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
مقدمہ 11
ہمارے مامور سائنسدان 14
خالدبن یزید 17
ابو اسحاق ابراہیم بن جندب 18
نوبخت 19
فضل بن نوبخت 20
ماشاءاللہ 21
جابربن حیان 22
احمد عبداللہ حبش حاسب 27
عبدالمالک اصمعی 28
عطارداکاتب 30
حکیم یحیی منصور 31
حجاج بن یوسف 33
عباس بن سعید الجوہری 34
خالدبن عبدالملک المروزی 35
محمد بن موسی خوارزمی 37
احمدبن موسی شاکر 39
ابو عباس احمد بن محمد 40
ابو طیب سندبن علی 42
علی بن عیسی اصطرلابی 46
ابوالحسن علی بن سہل 45
ابو جعفر محمد بن موسی شاکر 46
ابو یوسف یعقوب بن اسحاق 48
حسن بن موسی شاکر 51
ثابت بن قرہ حرافی 53
جابر بن سنان حرانی 55
ابو عبداللہ محمد بن جابر البنانی 56
ابوبکر زکریا رازی 58
سنان بن ثابت حرانی 63
حکیم ابو نصر محمد بن فارابی 65
ابو منصور موفق بن علی ہروی 77
عرب بن سعد بن اکاتب 79
ابو عبداللہ محمد بن احمد خوارامی 81
حکیم ابو محمد العدلی القاینی 82
ابو القاسم عمار موصلی 83
ابو اقاسم مسلمہ بن حجر یطی 85
ابو القاسم  ابن عباس زہروی 86
ابو الحسن علی بن عبدالرحمن یونس صوفی 90
ابو الوفامحمد بن بوزجانی 93
ابوعلی حسن  ابن الہثیم 96
احمدبن محمد سجستانی 107
ابو الحسن علی احمد نسوی 109
علی بن  عیسی 111
احمد بن محمد علی سکویہ 114
شیخ حسین عبداللہ بن علی سینا 158
ابو ریحان محمد بن احمد ابیرونی 182
ابو حاتم مظفر اسعرازی 200
امام محمد بن احمد غزالی 203
ابو الفتح عمربن ابراہیم خیام 229
ہمبتہ اللہ ابو لبرکات بغدادی 227
ابوعبداللہ الشریف محمد بن محمد الادریسی 227
علماء الدین ابو الحسن 249
لسان الدین ابن الخطیب 252
ابوعلی حسن الہثیم 283
احمدبن سجستانی 282

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہانسانتبصرہحکمتخدماتسائنسعبداللہعلمقرآنقیامتمحمد علیمذہبمسلمان
Comments (0)
Add Comment