مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں
مصنف : محمد اختر صدیق
صفحات: 324
افراد سے خاندان تشکیل پاتا ہے اور خاندانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اسلامی خاندانوں کا وجود بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اسلامی خاندانی نظام کے تحت شریعت نے خاندان کے سربراہ کو اپنے ماتحت افراد کا نگران مقرر کیا ہے۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے ہوئے کئی قسم کی پیچیدگیاں اور مشکلات جنم لیتی ہیں جس کا حل شریعت نے بہت احسن انداز میں پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سے لوگ شرعی تعلیمات سے آگاہی نہ رکھنے کی وجہ سے افراد خانہ کی رہنمائی سے قاصر رہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں‘ میں یہی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک اسلامی خاندان کس طرح شریعت سے رہنمائی حاصل کر کے کامیابی کے زینے پر قدم رکھ سکتا ہے اور خاندان کا سربراہ کیسے خاندان کی تربیت اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے؟ یہ کتاب عرب و عجم کے جید علمائے کرام کے خاندانی نظام پر دئیے گئے فتاویٰ جات پر مشتمل ہے۔ عربی فتاویٰ جات کا سلیس اردو ترجمہ اور ان کو ترتیب مولانا اختر صدیق صاحب نے دیا ہے۔ اس میں نکاح کی شروط، اولاد کی تربیت، میاں بیوی کے حقوق، والدین کی خدمت و اطاعت، خاندانی مشکلات، طلاق، خلع، عدت وغیرہ سے متعلق فتاوی جات جمع کیے گئے ہیں۔ بعض قدیم فتاویٰ جات مثلاً فتاویٰ ثنائیہ، فتاویٰ نذیریہ سے بھی بعض فتاویٰ شامل کتاب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب کا بڑا حصہ ایسے فتاوی جات پر مشتمل ہے جو ہفت روزہ ’غزوہ‘ اور ’جرار‘ میں قسط وار طبع ہوتے رہے ہیں
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 15 | |
عرض مترجم | 17 | |
اسلامی خاندانی نظام کی مضبوط بنیادیں | 26 | |
اسمائے گرامی علمائے کرام(جن کے فتاویٰ شامل ہیں) | 33 | |
شروط نکاح | 34 | |
رضا مندی | 34 | |
نکاح صحیح | 49 | |
نکاح کا طریقہ | 52 | |
قرآن سے شادی | 54 | |
وٹہ سٹہ کی شادی | 54 | |
حق مہر | 60 | |
ولی | 68 | |
گواہ | 85 | |
کفو | 86 | |
بیوہ سے نکاح | 89 | |
غیرمسلمہ سے شادی | 91 | |
چھوٹے بھائی کا نکاح | 92 | |
انتخاب | 93 | |
حلالہ | 114 | |
مباحات نکاح | 117 | |
میاں بیوی کے حقوق | 118 | |
اصلاح بیوی | 131 | |
منصوبہ بندی | 166 | |
اصلاح خاوند | 172 | |
آداب ملاقات | 200 | |
کھیل کود | 201 | |
جدائی | 203 | |
باہمی محبت | 205 | |
اختلاف | 212 | |
نان ونفقہ | 213 | |
ماہواری | 215 | |
والدین اور اولاد | 216 | |
طلاق کا بیان | 225 | |
عدت | 254 | |
پرورش کا حق | 259 | |
تعداد ازواج | 261 | |
ظہار | 275 | |
خلع کا بیان | 281 | |
رضاعت | 297 | |
وراثت | 304 |