مختصر شرح کتاب التوحید المسمی غایۃ المرید
مصنف : صالح بن عبد العزیز بن محمد آل شیخ
صفحات: 389
توحید اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ اس کے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔ توحید کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھاجائے کہ وہ اپنی ذات و صفات (self & attributes)اور افعال(acts)میں واحد و یکتا (singular)ہے۔ اس کی ذات و صفات اور افعال میں اس کا کوئی مشابہ (similar)مماثل(alike)شریک(comrade)نہیں ،وہ ازلی و ابدی (eternal)ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اس کے لئے فنا(Mortality)نہیں۔ وہ زمان و مکان کی قیود (Conditions of time and space)سے پاک ہے۔ اللہ ہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ کیونکہ وہی سب کا پیدا کرنے والا اور سب کو پالنے والاہے۔ وہی سب کو رزق دینے والا، موت و زندگی عطا فرمانے والا، وہی اولاد عطا فرمانے والا، نفع و نقصان کا مالک اور پوری کائنات کا مالک ہے۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ مختصر شرح کتاب التوحید المسمیٰ غایۃ المرید اردو ترجمہ‘‘شرح الشیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد آل الشیخ کی کتاب کا ہے۔ جس کا اختصار محمد بن حسین القحطانی نے کیا ہے۔یہ کتاب دعوت توحید کی نمائندہ کتاب ہے ، کیونکہ شیخ رحمۃ اللہ نے اس کتاب میں توحید کی اقسام، توحید اسماء و صفات(اجمالا)، شرک اکبر ، اس کی بعض انواع ، تمام شرکیہ وسائل، حفاظت توحید اور اس کے وسائل و ذرائع کو بیان کیا ہےاور نیز توحید ربوبیت کی بعض انواع کو بھی بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر اس کتاب کو عوام الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
کتاب التوحید | 7 |
توحیدکی فضیلت اوراس کےگناہوں کاکفارہ ہونےکابیان | 20 |
حقیقی موحدبلاحساب جنت میں جائےگا | 27 |
شرک سےڈرنےکابیان | 35 |
لاالہ الااللہ کی گواہی کےلیےلوگوں کودعوت دینا | 42 |
توحیدکی تفسیراورکلمہ لاالہ الااللہ کی گواہی کامطلب | 49 |
رفع بلااوردفع مصائب کےلیےچھلے اوردھاگےوغیرہ پہنناشرک ہے | 57 |
دموں اورتعویذوں کابیان | 66 |
کسی درخت یاپتھر وغیر ہ کو متبرک سمجھنےکابیان | 74 |
غیراللہ کےلیےذبح کرنےکاحکم | 87 |
جہاں غیراللہ کےنام پرجانورذبح کئےجائیں وہاں اللہ تعالیٰ کےنام پر بھی ذبح کرناجائزنہیں | 96 |
غیراللہ کی کی نذرونیازمانناشرک ہے | 102 |
غیراللہ سےپناہ طلب کرناشرک ہے | 105 |
غیراللہ سےفریادکرناانہیں پکارناشرک ہے | 110 |
باب قول اللہ تعالٰ(ایشرکون مالایخلق )الآیہ | 120 |
باب قول اللہ تعالیٰ(حتی اذافزع عن قلوبہم)الآیہ | 128 |
شفاعت کابیان | 133 |
ہدایت دینےوالااللہ تعالیٰ کےسواکوئی نہیں | 147 |
بنی آدم کےکفراورترک دین کابنیادی سبب بزرگوں کے | 153 |
کسی بزرگ کی قبرکےپاس اللہ تعالیٰ کی عبادت کرناایک سنگین جرم ہے | 163 |
بزرگوں کی قبرکےبارےمیں غلوکرناان کوبت بنادیتاہے | 174 |
رسول اللہﷺ کاتوحیدکی مکمل حفاظت کرنا | 178 |
اس امت کےبعض افراد بتوں کی پوجاکریں گے | 182 |
جادوکابیان | 193 |
جادوکی چنداقسام کابیان | 199 |
نجومیوں کابیان | 205 |
جادوٹونےکےذریعےجادوکےعلاج کابیان | 212 |
بدفالی اوربدشگونی کابیان | 216 |
علم نجوم کاشرعی حکم | 223 |
بارش کی نسبت ستاروں کی جانب کرنےکاحکم | 228 |
باب قولہ تعالیٰ(ومن الناس من یتخذمن دون اللہ اندادا)الآیہ | 234 |
باب قولہ تعالیٰ(انماذلکم الشیطان یخوف اولیاءہ….)الآیہ | 240 |
باب قولہ تعالیٰ(وعلی اللہ فتوکلوان کنتم مومنین) | 245 |
باب قولہ تعالیٰ(افامنوامکراللہ فلایامن مکراللہ | 250 |
اللہ تعالیٰ کی تقدیرپر صبرکرناایمان باللہ کاحصہ ہے | 254 |
ریاءکاری کابیان | 260 |
انسان کااپنےعمل سےدنیاکوطلب کرنابھی شرک ہے | 264 |
اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کوحلال اورحلال چیزوں کوحرام کرنےمیں | 268 |
باب قولہ تعالیٰ(الم ترالی الذین یزعمون) | 274 |
اسماءوصفات کےمنکرکاحکم | 280 |
باب قولہ تعالیٰ(یعرفون نعمت اللہ ثم ینکرونہا) | 284 |
باب قولہ تعالیٰ(فلاتجعلوااللہ انداداانتم تعلمون…) | 288 |
اللہ تعالیٰ کی قسم پر کفایت نہ کرنےوالےشخص کاحکم | 294 |
جواللہ چاہیے اورآپ چاہیں کہنےکاحکم | 295 |
زمانےکوگالی دینااللہ کو ایذاءپہنچاناہے | 299 |
قاضی القضاء(چیف جسٹس)لقب اختیارکرنےکی شرعی حیثیت | 302 |
اللہ تعالیٰ کےاسماءحسنی کی تعظیم اوراس وجہ سے کی تبدیلی | 305 |
اللہ قرآن مجید اوررسول اللہﷺ سےاستہزاءکرنےوالےشخص کاحکم | 308 |
باب قول اللہ تعالیٰ(ولئن اذقناہ رحمۃ منامن بعدضراء | 311 |
باب قول اللہ تعالیٰ(وللہ الاسماءالحسنیٰ فادعوہ بہا | 323 |
’’السلام علی اللہ‘‘کہنےکی ممانعت | 327 |
اےاللہ اگرتوچاہتاہےتومجھےبخش دےکہنےکاحکم | 329 |
عبدی وامتی میرابندہ اورمیری بندی کہنےکی ممانعت | 332 |
جواللہ کےنام پر سوال کرےاسےخالی ہاتھ لوٹایاجائے | 335 |
اللہ کاواسطہ دےکرصرف جنت کاسوال کرناچاہیے | 338 |
کلمہ لو‘‘یعنی اگرکہنےکاحکم | 340 |
ہواورآندھی کوگالی دینےکی ممانعت | 343 |
باب قول اللہ تعالیٰ (یظنون باللہ غیرالحق ظن الجاہلیۃ… | 345 |
منکرین تقدیر کابیان | 350 |
تصویریں بنانےوالوں کاحکم | 356 |
کثرت سےقسم اٹھانےکاحکم | 361 |
اللہ تعالیٰ اوراس کےرسول کاذمہ یعنی ضمانت دینےکاحکم | 365 |
اللہ تعالیٰ پرقسم اٹھانےکاحکم | 370 |
اللہ تعالیٰ کو مخلوق پرسفارشی بنانےکی ممانعت | 373 |
نبی اکرمﷺ کاگلشن توحیدکی حفاظت فرمانااورشرک کےراستوں کو بندکرنا | 376 |
باب قول اللہ تعالیٰ(وماقدرواللہ حق قدرہ ) | 380 |