مختصر سیرت الرسول ﷺ ( جدید ایڈیشن )
مصنف : محمد بن عبد الوہاب
صفحات: 387
محمد ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ مختصر سیرت الرسولﷺ‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی ہے جس کا ترجمہ محمد خالد سیف نے کیا ہے۔ جس میں آپ ﷺ کے نسب نامہ کی اہمیت و فضیلت اور نسب نامہ کے مختلف مراحل کو بیان کیا گیا ہے۔اور آپﷺ کی پیدایش سے لے کر وفات تک کے تمام واقعات، غزوات ، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی جانثاری کو بیان کیا گیا ہے ۔ نیز اس کتاب میں آپ ﷺ کی وفات کے بعد سلطنت عباسیہ 60ھ تک کے تمام حالات و واقعات کو جمع کیا گیا ہٰے۔امید ہے کہ یہ کتاب تاریخی لحاظ سے بہت کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ صاحب مصنف کی اس مبارک قلمی کاوش کو قبول فرمائے اور خیر و فلاح کا باعث بنائے۔ آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
سرآغاز | 11 |
مقدمہ | 17 |
سلسلہ نسب | 75 |
واقعہ اصحاب الفیل | 75 |
والدگرامی کی وفات | 80 |
پاک بازعبداللہ | 86 |
ابوطالب | 88 |
سفرشام سےشادی تک | 91 |
غارحرامیں عبادت | 92 |
کعبہ کی تعمیر | 92 |
جاہلیت کےافق پر | 96 |
عمروبن الحی اوردین ابراہیم | 98 |
صنم منات | 100 |
صنم لات | 101 |
صنم ہبل | 102 |
ذوالخلصہ | 102 |
صنم عم انس | 103 |
آغاز وحی | 104 |
وحی کی اقسام | 108 |
پہلےایمان لانے والے | 110 |
حضرت زیدبن حارثہؓ | 110 |
سمیہ شہیدہ | 112 |
دعوت کاآغاز | 113 |
حضرت سعدؓکی شجاعت | 114 |
مشرکوں کااستہزاء | 114 |
حبشہ کی طرف پہلی ہجرت | 116 |
حبشہ کی طرف دوسری ہجرت | 118 |
آنحضرتﷺکامکتوب گرامی نجاشی کےنام | 119 |
قریشی وفدنجاشی کےدربارمیں | 120 |
نجاشی کی وفات | 123 |
حضرت حمزہؓ کااسلام | 124 |
عمرفاورقؓ اسلام لےآئے | 125 |
ابوطالب کی حمایت | 126 |
شعب ابی طالب | 128 |
نقض صحیفہ | 135 |
حضرت خدیجہ اورابوطالب کےوفات | 137 |
روح اوراصحاب کہف کےمتعلق سوالات | 139 |
ولیدبن مغیرہ | 142 |
شق قمر | 144 |
سفرطائف | 150 |
اسراءاورمعراج | 151 |
ہجرت | 154 |
بیعت عقبہ اولیٰ | 155 |
سعدبن معاذاوراسیدبن حضیرؓ | 156 |
بیعت عقبہ ثانیہ | 159 |
ہجرت مدینہ | 165 |
درالندوہ میں سازشیں | 165 |
سراقہ بن مالک | 168 |
قصام معبد | 170 |
مدینہ میں تشریف آوری | 174 |
مسجدنبوی | 179 |
حضرت عائشہ ؓکاشانہ نبوت میں | 180 |
انصارومہاجرین اورمواخات | 181 |
1ھ | 182 |
حضرت عبداللہ بن سلام | 183 |
2ھ | 182 |
تحویل قبلہ | 182 |
حکم جہاد | 186 |
چندخصائص نبوی | 187 |
پہلاپرچم نبوی | 188 |
سریہ عبیدہ بن حارثؓ | 188 |
سریہ سعدبن ابی وقاص ؓ | 189 |
22ھ اورغزوہ ابواء | 189 |
غزوہ بواط | 189 |
کرزبن جابرکی تلاش میں | 189 |
غزوہ عشیرہ | 190 |
سریہ عبداللہ بن جحش ؓ | 190 |
عمروبن حضرمی کاقتل | 190 |
فتنہ کےمعنی | 191 |
غزوہ بدرکبریٰ | 192 |
بدرکی غنیمتوں کی تقسیم | 200 |
بدرکےقیدی | 201 |
3ھ اورغزوہ بنی قینقاع | 203 |
غزوہ احج | 203 |
4ھ | 211 |
بئرمعونہ | 211 |
5ھ اورغزوہ مریسع | 211 |
قصہ افک | 211 |
غزوہ احزاب | 214 |
6ھ اورصلح حدیبیہ | 220 |
غزوہ خیبر | 228 |
جعفربن ابی طالب اوران کےرفقاء | 231 |