مختصر سیرت النبی ﷺ
مصنف : علامہ شبلی نعمانی
صفحات: 481
اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سید سلیمان ندوی کی مشترکہ کاوش ہے۔سات ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف اردو زبان بلکہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی بہترین کتب سیرت میں شمار کی جاتی ہے۔اس کی تالیف اولاً علامہ شبلی نعمانی نے شروع کی، انہوں نے پہلی دو جلدیں لکھیں تھیں کہ 1914ء ان کا انتقال ہو گیا ۔ وفات سے قبل انہوں نے اپنے شاگرد رشید سید سلیمان ندوی کووصیت کی تھی کہ وہ اس کام کی تکمیل کریں۔چنانچہ باقی پانچ جلدیں سوم تاہفتم سید سلیمان ندوی نےمکمل کی تھیں۔سیرت النبی ﷺ کی پہلی جلد شبلی نعمانی کی وفات کے چار سال بعد 1918ء میں شائع ہوئی اور آخری جلد سید سلیمان ندوی وفات کےبعدہوئی۔پاک وہند میں اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور مسلسل شائع ہورہے ہیں۔انگریزی سمیت کئی غیر ملکی زبانوں میں اس کے تراجم بھی ہوچکے ہیں۔اس کتاب میں واقعات کی تفتیش وتلاش اور مسائل ونظریات کی بحث وتحقیق پر بڑی محنت وکاوش اور دیدہ ریزی کی گئی ہے ۔یہ کتاب سات بڑی جلدوں میں ہے اورایک عام آدمی کے لیے اس کامطالعہ اس تیز رفتا ر اورمصروفیت کے دور میں بہت مشکل ہے۔ لہذا جناب محمد رفیق چودہری صاحب اس ضرورت کے پیش نظر زیرنظر کتاب ’’مختصر سیرت النبی ﷺ‘‘ میں سیرت النبی کی ساتوں جلدوں کا خلاصہ ایک جلد میں پیش کیا ہے۔تاکہ زیادہ ضروری مواد اورمعلومات کوایک عام قاری کم وقت میں حاصل کرسکے ۔اس اختصار میں تمام عبارت اور پورا متن اصل مصنفین یعنی شبلی نعمانی اور سید سلیمان ندوی کا ہے ۔رفیق چودہری صاحب نے زیادہ اہم مضامین کا انتخاب کر کے ان کو مناسب تصنیفی ترتیب دی ہےتاکہ قاری کو کتاب میں کہیں خلا محسوس نہ ہو اورکم سے کم وقت میں سیرت النبیﷺ کے اہم مضامین پر اس کی نظر رہے ۔رفیق چودہری صاحب نے اختصار کے ساتھ ساتھ اس کام میں دومعمولی اور مناسب تبدیلیاں کی ہیں۔قرآنی آیات کےحوالے جو پہلے رکوع کی شکل میں تھے اب سورۃ اور آیات کے نمبر کی صورت میں دے دئیے ہیں اور تمام اردو ہندسوں کوانگریزی ہندسوں میں بدل دیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 17 |
سیرت النبی ﷺ ،جلداول (1) | 23 |
عرب | 25 |
وجہ تسمیہ | 25 |
جغرافیہ | 25 |
عرب کےاقوام وقبائل | 26 |
تہذیب وتمدن | 26 |
عرب میں مذاہب | 28 |
سلسلہ نسب | 29 |
ظہور قدسی | 31 |
ولادت | 31 |
تاریخ ولادت | 31 |
رضاعت | 32 |
حلیمہ سعدیہ | 32 |
رضاعی بہن بھائی | 33 |
مدینہ کاسفر | 33 |
عبدالمطلب کی کفالت | 34 |
ابو طالب کی کفالت | 34 |
شام کاسفر | 36 |
حرف فجار کی شرکت | 38 |
حلف الفضول | 38 |
تعمیر کعبہ | 40 |
شغل تجارت | 42 |
تزویج خدیجہ | 43 |
آفتاب رسالت کاطلوع | 45 |
قریش کی مخالفت اورس کےاسباب | 49 |
قریش کے تحمل کے اسباب | 51 |
حضرت حمزہ اورحضرت عمر کااسلام | 54 |
تعذیب مسلمین | 57 |
مسلمانوں پر ظلم کے طریقے | 58 |
ہجرت حبشہ | 61 |
شعب ابوطالب میں محصورہونا | 64 |
حضرت خدیجہ اور ابو طالب کی وفات | 66 |
طائف کاسفر | 66 |
قبائل کادورہ | 67 |
رسول للہ کی ایذ ارسانی | 68 |
انصار کے سلام لانے کی ابتداء | 70 |
بیعت عقبہ اولی | 70 |
بیعت عقبہ ثانیہ | 72 |
ہجرت | 75 |
مسجدنبوت اورازواج مطہرات کےحجروں کی تعمیر | 82 |
مواخات | 83 |
صفہ اوراصحاب صفہ | 84 |
مدینہ کے یہود اوران سےمعاہدہ | 86 |
غزوہ بدر | 87 |
عزوہ بدر | 87 |
بدرکے نتائج | 92 |
غزوہ احد | 93 |
غزوہ احد | 93 |
غزوہ احزاب | 99 |
صلح حدیبیہ وبیعت رضوان | 104 |
صلح حدیبیہ | 104 |
بیعت رضوان | 106 |
سلاطین کو اسلام کی دعوت | 111 |
فتح خیبر | 112 |
غزوہ موتہ | 115 |
فتح مکہ | 118 |
خطبہ فتح مکہ | 122 |
غزوہ حنین | 124 |
غزوہ حنین | 124 |
تقسیم غنائم | 124 |
غزوہ تبوک | 127 |
جنگی اصلاحات | 139 |
لڑائی عبادت بن گئی | 139 |
سیرت النبی ﷺ جلد دوم (2) | 131 |
وفود عرب | 133 |
حجۃ الوداع | 134 |
وفات | 140 |
تجہیز وتکفین | 149 |
متروکات | 152 |
شمائل وعادات | 153 |
اخلاق نبوی ﷺ | 163 |
اخلاق نبوی کاجامع بیان | 163 |
ازواج مطہرات کےساتھ معاشرت | 168 |
حضرت خدیجہ ؓ | 168 |
حضرت سودہ ؓ | 170 |
حضرت عائشہ ؓ | 173 |
حضرت حفصہ ؓ | 175 |
حضرت زینب ام المساکین ؓ | 178 |
حضرت ام سلمہ ؓ | 178 |
حضرت زینب بنت حجش ؓ | 180 |
حضرت جویرہ ؓ | 182 |
حضرت ام حبیبہ ؓ | 183 |
حضرت میمونہ ؓ | 185 |
حضرت صفیہ ؓ | 186 |
اولاد | 188 |
سیرت النبی ﷺ جلد سوم (3) | 189 |
دلائل ومعجزات | 191 |
روحانی نوامیس کاوجود | 191 |
نبو ت کے فطر ی وروحانی آثار | 191 |
انبیاء کااصلی معجزہ | 193 |
انبیاء کےکامل پیرون سےمعجزہ نہیں نانگتے تھے | 193 |
معاندین معجزوں کےبعد بھی ایمان نہیں لائے | 194 |
ان وقعات کااصطلاحی نام | 195 |
دلائل وبراہین وآیات | 198 |
دلائل وآیات کاتعلق سیرت محمدی سے | 198 |
آیات ودلائل کی دوقسمیں | 200 |
معجزہ قرآن | 201 |
شق قمر | 203 |
پتھروں سےسلام کی آواز | 207 |
ستون کارونا | 207 |
جانور کاآپ کےمرتبہ کوپہچاننا | 208 |
حضرت علی ؓکی آنکھوں اچھا ہونا | 209 |
حضرت عمرؓکااسلام لانا | 209 |
سراقہ کےگھوڑے کے پاؤں کادھنس جانا | 211 |
ایک مغرور کاہاتھ شل ہونا | 211 |
تھوڑے سے کھانے میں ستر آدمیوں کاسیر ہونا | 212 |
مشکیزہ فاطمہ ؓ زہرا کی وفا ت کی اطلاع | 214 |
حضرت عمار شہید ہو ں گے | 214 |
سیرت النبی ﷺ جلد چہارم (4) | 215 |
عقائد | 217 |
عقائد کی حقیقت اوراہمیت | 217 |
اللہ تعا لی پر ایمان | 221 |
فرشتوں پر ایمان | 231 |
رسولوں پر ایمان | 241 |
کتب الہی پر ایمان | 241 |
قرآن محفوظ ہےاورہے گا | 249 |
پچھلے دن اور پچھلی زندگی پر ایمان | 251 |
برزخ | 253 |
قبر کی اصطلاح | 254 |
سوال جواب | 256 |
آخرت کی دوسری منزل قیامت | 258 |
جزائے اعمال | 258 |
اعمال کے لوازم ونتائج | 262 |
عقاب وثواب رد عمل ہے | 263 |
حصول راحت کااصول ہے | 263 |
کیادوزخ کی انتہا ہے | 366 |
عذا ب طویل کاسبب | 266 |
جنت | 268 |
قضاوقدر | 270 |
سیرت النبی ﷺ جلدپنجم | 275 |
عمل صالح | 277 |
عبادات | 281 |
نماز | 287 |
نماز کے اخلاقی تمدنی اورمعاشرتی فائدے | 290 |
زکوۃ | 299 |
روزہ | 2305 |
حج | 317 |
حج کی حقیقت | 317 |
احرام | 320 |
حج کے آداب | 325 |
جہاد | 333 |
عبادات قلبی | 336 |
اخلاص | 339 |
توکل | 341 |
صبر | 344 |
شکر | 347 |
سیرت النبی ﷺ جلد ششم | 351 |
تعلیمات نبوی کاتیسرا باب ،اخلاق | 353 |
اسلام اوراخلاق حسنہ | 355 |
اخلاقی معلموں میں آنحضرت ؐکاامتیاز | 358 |
اسلام کافلسفہ اخلاق | 364 |
اسلام کی اخلاقی تعلیم کاتکمیلی کارنامہ | 369 |
قرآنی اخلاق کی فہرست | 370 |
احادیث کےاخلاقیات کی فہرست | 371 |
اخلاقی تعلیمات کی قسمیں | 374 |
حقوق وفرائض | 375 |
والدین کاحق | 377 |
حقوق زوجین | 382 |
اولاد کاحق | 380 |
اہل قرابت کے حقوق | 387 |
ہمسایہ کےحقوق | 392 |
یتیموں کےحقوق | 392 |
بیوہ کےساتھ حسن سلوک | 395 |
حاجت مندوں کےحقوق | 398 |
بیمار کے حقوق | 400 |
مہمان کےحقوق | 403 |
مسلمانوں کےباہمی حقوق | 407 |
انسانی برادری کاحق | 410 |
جانوروں کےحقوق | 411 |
فضائل اخلاق | 413 |
فضائل کی مختصر فہرست | 414 |
فضائل اخلاق کی سرسری فہرست | 414 |
رذائل | 415 |
رذائل کے معنی | 415 |
رذائل کےقرآنی نام | 415 |
رذائل پر تبصرہ | 417 |
آداب | 418 |
فطر ی آداب | 420 |
طہارت کےآداب | 422 |
کھانے پینے کےآداب | 427 |
آداب مجلس | 433 |
آداب گفتگو | 444 |
باہر نکلنے اورچلنے پھرنے کےآداب | 449 |
آداب سفر | 451 |
آداب خواب | 453 |
آداب لباس | 456 |
آداب مسرت | 460 |
آداب ماتم | 461 |
سیرت النبی ﷺ جلد ہفتم | 463 |
اسلام کی دعوت کامقصود | 465 |
عہد نبوی میں نظام حکومت | 468 |
سلطنت اوردین کاتعلق | 470 |
امت مسلمہ کی بعثت | 474 |
قوت عاملہ یاقوت آمرہ | 477 |
حاکم حقیقی صرف اللہ تعالی ہے | 478 |