مختصر اظہار الحق

مختصر اظہار الحق

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 274

 

مولانا رحمت اللہ کیرانوی﷫ اسلام اور اہل سنت کے بڑے پاسبانوں میں سے تھے۔ آپ علماء دیوبند مولانا قاسم نانوتوی و‌مولانا رشید احمد گنگوہی وغیرہم کے حلقۂ فکر کے ایک فرد تھے۔ جس زمانے میں ہزاروں یورپی مشنری، انگریز کی پشت پناہی میں ہندوستان کے مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے، مولانا کیرانوی اور ان کے ساتھی مناظروں، تقریروں اور تحریرکے ذریعے اسلامی عقائد کے دفاع میں مصروف تھے۔ ١٨٥٤‌ء یعنی جنگ آزادی سے تین سال قبل مولانا رحمت اللہ کیرانوی نے آگرہ میں پیش آنے والے ایک معرکہ کے مناظرہ میں عیسائیت کے مشہور مبلغ پادری فنڈر کو شکست دی۔جنگ آزادی ١٨٥٧‌ء میں مولانا کیرانوی حاجی امداد اللہ (مہاجر مکی) رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں انگریز کے ساتھ قصبہ تھانہ بھون میں انگریز کے خلاف جہاد میں شامل ہوئے اور شاملی کے بڑے معرکہ میں بھی شریک ہوئے جس میں دیگر کئی لوگوں کے علاوہ ان کے ساتھی حافظ محمد ضامن شہیدہوئے اور مولانا قاسم نانوتوی ؒ زخمی ہوئےانگریز کی فتح کے بعد مولانا کیرانوی دیگر مجاہدین کی طرح ہجرت کرکے حجاز چلے گئے۔ یہاں موصوف نے پادری فنڈر کی کتاب میزان الحق کا جواب اظہار الحق کے نام سے تحریر فرمایا۔ حجاز سے سلطان ترکی کے بلانے پر قسطنطنیہ (حالیہ استنبول) گئے اور وہاں عیسائیوں سے مناظرےکئے، وہاں سے اظہار الحق شائع بھی ہوئی۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر اظہار الحق‘‘ علامہ رحمت اللہ بن خلیل الرحمن کیرانوی ہندی کی عیسائیت کے رد میں لکھی گئی مایہ ناز تالیف ” اظہارالحق ” کا جامع اختصارہے۔ اس کتاب میں عیسائیت کی حقیقت , اہل تثلییث کی طرف سے بائبل میں مختلف ادوارمیں کئے گئےتحریف وتغیرکا بیان اورعیسائی مشنریوں کے ذریعہ اسلام کے خلاف پھیلائے جانے والے باطل شکوک وشبہات وریشہ دوانیوں کا مکمل رد پیش کیا گیا ہے ۔کتاب اظہار الحق کا یہ اختصار جامعہ الملك سعود، ریاض سعودی عرب کے استادڈاکٹر محمد عبدالقادر ملکاوی نے کیا ہے اور اسکو اردو قالب میں عالم اسلام کے مایہ ناز سیرت نگار ومصنف کتب کثیرہ مولانا صفی الرحمن مبارکپوری ﷫نے ڈھالا ہے ۔اس کتاب کو وزارت اوقاف سعودی عرب نے بڑی تعداد میں شائع کر کےتقسیم کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تیار کرنے میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کوقبول فرمائے ۔(آمین) اصل کتاب اظہار الحق کااردو ترجمہ ’’ بائیبل سے قرآن تک‘‘کے نام سے تین جلدوں میں شائع ہوچکا ہے اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عہد قدیم اور عہد جدید (بائبل )کی کتابوں کے ناموں کابیان ارو ان میں تحریف اور نسخ اثبات 11
یہ باب چار فصلوں پرمشتمل ہے 11
فصل اول :ان کتابوں کے نام او ران کی تعداد کے بیان میں ۔ 12
فصل دوم :اس بیا ن میں کہ اہل کتاب کے پاس عہد قدیم او رجدید (بائبل ) کی کتابوں میں سے کسی بھی کتاب کی کوئی متصل سند نہیں پائی جاتی اورنہ ان کے لیے اس دعوی کی کوگنجائش ہے کہ ان کی موجود  مشہور کتابیں الہام کی بنیاد پر لکھی گئی ہیں 21
تمہید 5
مقدمہ :ضروری گزارشات 9
توریت کاحال 22
یشوع (یوشع بن نون ) کتاب کاحال 26
اناجیل کاحال 28
فصل سوم : اس بیان میں کہ یہ کتابیں اختلافات ،غلطیوں اور تحریفات سے بھاری پڑی ہیں۔ 42
پہلی قسم :بعض اختلافات کابیان 42
دوسری قسم :بعض غلطیوں کابیان 54
تیسری قسم : تبدیلی اورکمی بیشی کے ذریعہ کی گئی لفظی تحریف کاثبوت 68
عیسائی مغالطے اور ان کارد 89
پہلامغالطہ 89
دوسرا مغالطہ 89
دوسرا راستہ 90
تیسرا راستہ 92
عہد قدیم وجدید (بائبل ) کی عبارتوں میں اختلاف واقعہ ہونے کے اسباب 96
دوسرا مغالطہ 100
تیسرا مغالطہ 104
ایسے امورکابیان جن سے ان کی کتابوں میں تحریف کاوقوع مستبعد نہیں رہ جاتاہ 104
پہلی تین صدیوں میں عیسائیوں پر ہونے والے نمایاں ترین مظالم 111
فصل چہارم : عہد قدیم وجدید )بائبل) کی کتابوں کے اندر وقوع نسخ کے اثبات ہیں۔ 117
دوسرا باب: تثلیث کاابطال 137
مقدمہ ،ایسی باتوں کے بیان میں جو آئندہ فصلوں میں بصیرت کافائدہ دین گی 138
فصل اول : عقلی دلائل سے تثلیث کاابطال 1432
فصل دوم : مسیح ؑ کی الوہیت کے نقلی دلائل کاابطال 145
قصل سوم : مسیح ؑ کے اقوال سے تثلیث کاابطال 155
تیسراباب : قرآن کریم کے کلام اللہ اور معجزہونے کااثبات او رقرآن او راحادیث نبوہی شریفہ پر پادریو ں کے شہبات کارد 165
فصل اول :  ان امو ر کابیان جو دلالت کرتے ہیں کہ قرآن کریم اللہ تعالی کاکلام ہے اور قرآن کریم پر پادریوں کے شبہات کارد 166
تین سوالات او ران کے جوابات 183
قرآن کریم پر عیسائیوں کے سب سے نمٰایاں شہبات 187
فصل دوم :  احادیث نبوہی شریفہ پر پادریوں کے اعتراضات کارد 197
پہلاشبہ 198
ائمہ اہل بیت کےبعض اقوال 206
دوسر ا شبہ 209
زبانی روایات کےبارے میں یہود کاموقف 209
زبانی روایا ت کے بارے میں جمہور قدمائے نصاری کاموقف 212
چوتھا : ہمارے نبی محمدﷺ کی نبوت کااثبات 219
پہلا مسلک 220
دوسرا مسلک 239
تیسرا مسلک 239
چوتھا مسلک 240
پانچواں مسلک 242
چھٹا مسلک 243
بعض امور پر تنبیہ 243
پہلی بشارت 348
دوسری بشارت 255
تیسر ی بشارت 257
چوتھی بشارت 260
خاتمہ 265
فہرست عناوین 267
پانچویں بشارت 268

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آزادیاحادیثاختلافاتاردواسلاماسلامیاقوالاللہالہامبائبلترجمہترکیجہاددلائلدیندیوبندسنتسیرتعربعلماءعیسائیعیسائیتقرآننظرہندوستانہندییہود
Comments (0)
Add Comment