معجم اصطلاحات حدیث

معجم اصطلاحات حدیث

 

مصنف : ڈاکٹر سہیل حسن

 

صفحات: 428

 

قرآن وحی متلو اور حدیث وحی غیر متلو ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کریم کی حفاظت کی اسی طرح محدثین کے ذریعے سے حدیث کی بھی حفاظت فرمائی۔ ائمہ حدیث نے حدیث کو تمام آلائشوں سے پاک رکھنے کی پوری سعی کی۔ صحیح احادیث کے مجموعے مرتب کیے اور ہر وہ چیز جو ہمارے دین کے لیے لازمی ہے، اسے سند کے ذریعے منتقل کیا۔ اس کے علاوہ حدیث کو قبول کرنے یا نہ کرنے کے قواعد و ضوابط وضع ہوئے جن کو اصول حدیث یا علوم مصطلح حدیث کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ اس فن کی تمام اصطلاحات جمع کر دی جائیں۔ فاضل مؤلف ڈاکٹر سہیل حسن نے اس کے لیے دو کتب سے مدد لی ہے۔ جن میں سے ایک ترکی زبان میں ڈاکٹر مجتبیٰ اوگور کا حدیث انسائیکلو پیڈیا ہے جبکہ دوسری عربی کتاب ضیاء الرحمٰن اعظمی کی ’معجم مصطلاحات الحدیث ولطائف الاسانید‘ ہے جس میں شامل تمام اصطلاحات مع تفصیل، ترجمہ کرنے کے زیر نظر معجم میں شامل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں اس کتاب میں بعض ایسے مباحث شامل کیے گئے ہیں جو شاید اور کسی کتاب میں یکجا نہ مل سکیں۔ مثلاً تحویل کی صورت میں اسناد پڑھنے کا طریقہ، مختلف صحابہ کی روایت کردہ احادیث کی تعداد، محدثین کرام اور ان کی مؤلفات وغیرہ۔ طالبان حدیث کے لیے یہ کتاب ایک قیمتی تحفہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 31
مقدمہ 35
رموز واختصارات 47
الف 54
صحیح بخاری اور مسلم میں اعتراض شدہ احادیث 61
راویان حدیث کے حالات زندگی 62
کتب ستہ کے روایوں کے حالات زندگی 74
منفرد اسماء وصفات کے حامل راوی 77
حدیث کی روایت کرتے ہوئے مستعمل الفاظ 93
راویوں کے آبائی شہر اور وطن 105
سب سے پہلے صحیح احادیث کی تدوین کرنے والا 106
ب 111
ت 114
علم کی ولادت اور وفات کی تاریخ کے بارے میں تصنیفات 117
صحابی یا ثقہ راوی کا منفرد ہونا صحت حدیث کے لیے مانع نہیں ہے 145
ث 150
ثقہ راوی جو ضعف قرار دیے گئے 151
ج 155
بغیر سبب بتائے جرح قابل قبول نہیں ہے 158
خ 171
د 173
ذ 175
ر 177
نابینا کی روایت کا حکم 183
ز 184
س 191
ش 204
ص 215
حدیث کی روایت کرنے کے صیغے 226
ض 228
ضعیف راویوں کے بارے میں تصانیف 230
ط 233
ع 239
تعداد احادیث 243
صحابہ کرام کی روایت کردہ احادیث کی تعداد 244
غ 257
ف 264
ق 271
ک 274
ل 284
م 293
صحیح روایات کی درجہ بندی 323
صحیح احادیث کے ماخذ 344
بڑھاپے میں حافظے کی خرابی کا شکار ہو جانا 361
روایت کرنے کے بعد بھول جانا 363
مختلف اسماء وصفات کے حامل راوی 364
راویان حدیث جو موالی کہلاتے ہیں 370
ن 384
و 393
ہ 399
ی 400
طرق روایت کی تعداد کے لحاظ سے تقسیم حدیث 407
قبولیت اور عدم قبولیت کے لحاظ سے حدیث کی تقسیم 408
سند میں سقوط کی وجہ سے ضعیف حدیث کی تقسیم 410
راوی میں عیب کی وجہ سے ضعیف حدیث کی تقسیم 410
انتہائے سند کے اعتبار سے حدیث کی تقسیم 411
راویان حدیث کی تعداد کے لحاظ سے تقسیم 411
راویان حدیث کے اوصاف کے لحاظ سے تقسیم 412
روایت حدیث کے اوصفا کے لحاظ سے تقسیم 412
راویان حدیث کے تعارف کے حوالے سے مختلف علوم 413
مراتب جرح وتعدیل 414
مراتب تعدیل 414
مراتب جرح 416
مصادر ومراجع 419

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاحادیثاصولاللہبخاریتاریختحفہترجمہترکیحدیثدینزبانصحابہصحتعربیقرآننظروحی
Comments (0)
Add Comment