محرف قرآن و منکر حدیث پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر

محرف قرآن و منکر حدیث پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر

 

مصنف : عطاء اللہ ڈیروی

 

صفحات: 153

عصر حاضر کے فتنوں میں سے جو فتنہ اس وقت اہل اسام میں سب سے زیادہ خطرناک حد تک پھیل رہا ہے وہ انکار حدیث کا فتنہ ہے۔ اس کے پھیلنے کی چند وجوہات عام ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ منکرین حدیث نے روافض کی مانند تقیہ کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ یہ براہ راست حدیث کا انکار نہیں کرتے بلکہ خود کو اہل قرآن یا قرآنی تعلیمات کے معلم کہلاتے ہوئے اپنے لٹریچر میں قرآن ہی پر اپنے دلائل کا انحصار کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین کو یہ ذہن نشین کرانے کی سعی کرتے ہیں کہ ہدایت کے لئے تشریح کے لئے ‘ تفسیر کے لئے ، سمجھنے کے لئے اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے قرآن کافی ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے اس کے علاوہ کسی دوسری کتاب کی ضرورت نہیں۔قرآنی تعلیمات کے یہ معلم اپنے لیکچرز اور لٹریچر میں  کسی دوسری کتاب کی تفصیل اور گہرائی میں نہیں جاتے لیکن وہ چند مخصوص قرآنی آیات کو بطور دلیل استعمال کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین و قارئین کو یہ باور کرانے کی بھر پور جدوجہدکرتے ہیں کہ قرآن کے علاوہ پائی جانے والی دیگر کتب اختلافات سےمحفوظ نہیں جبکہ قرآن میں کوئی بھی کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف قرآن ہی منزل من اللہ ہے چونکہ دوسری کتابوں میں روایات میں ، اسناد میں اور متون اقوال میں اختلافات بکثرت ہیں لہذا یہ دوسری کتابیں نہ تو منزل من اللہ ہیں نہ مثل قرآن ہیں نہ ہی اس لائق ہیں کہ انہیں پڑھا جائے اور ان کی روایات پر عمل کیا جائے۔ تحریف قرآن وانکار حدیث کےداعی مسٹر  غلام احمد پرویز صاحب منجملہ مسائل میں سے مسئلہ تقدیر میں بھی گمراہی کا شکار ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”محرف قرآن ومنکر حدیث  پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر”محترم مولانا عطاء اللہ ڈیروی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے فتنہ تحریف قرآن و انکار حدیث کے سرخیل غلام احمد پرویز کے مسئلہ تقدیر کے بارے میں عقائد ونظریات کا مدلل رد کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
دین او رمذہب کافرق 24
خلق او رامر کی بحث 29
لفظ گمراہی کالغوی اورا صطلاحی معنی 34
جبر اور قدر کابنیادی فرق 40
لفظ ’’قانون ‘‘کی پرویز ی تشریح 44
تدبر او رقرآن فہمی کاپرویز ی طریقہ 51
تقدیر کامعنی ازپرویزصاحب 56
کیاانسان اللہ تعالی کی مشیت سے خارج ہے 58
ہدایت اور ضلالت فطرت اور تقدیر پر منحصر ہے 60
کیاتقدیر پر ایمان قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے 63
مسئلہ تقدیر پر ایمان او رصحابہ کرام کاعمل 65
مسئلہ تقدیر پر ایمان او رعمل کاباہمی تعلق 67
تقدیر کالغوی اور شرعی معنی 71
تقدیر کا معنی کیا ہے 72
کیا مسئلہ تقدیر میں قرآن آیات باہم متصادم ہیں 73
منکرین حدیث بھی احادیث کے محتاج ہیں 76
عمرفاروق کے قول حسبنا کتاب اللہ کامطلب 77
کیا قرآن کا ترجمعہ کسی زبان میں نہیں ہوسکتا 80
پرویز صاحب اور فرقہ باطنیہ 84
تصریف آیات کامعنی ومفہوم 87
’’من یشاء ‘‘کامعنی ومفہوم 88
فراخی وتنگی رزق کامسئلہ 92
ارادہ اور مشیت میں فرق کابیان 94
’’لو شا ءاللہ ‘‘کے مفہوم کالعین 102
قانون مشیت یاتقدیر 103
انسان کے اندر نیکی اور بدی میں تمیز ک یااستعداد 107
خیر اور شر کی قوتوں پر اختیار کامسئلہ 111
یدایت کی تین اقسام 113
اللہ تعالی کاقانون استدارج 115
’’فمن شاہ ‘‘کے تفسیر ابن عباس ﷜ سے 117
تقدیر کے بارے میں  وار داحادیث کی قرآن سے تائید 119
رزق کی فراخی اورتنگی کاقضاء قدر سے تعلق 122
وحی کی تعریف وتشریح 123
وحی کی اصطلاحی تعریف 123
وحی کی لغوی تعریف 124
ایک شبہ کاازالہ 127
سورۃ النحل کی آیات کی پرویز ی تفسیر 128
کیاتصوف ،تناسخ اور ثیویت مسلہ تقدیر پر ایمان کانتیجہ ہیں 132
فرقہ جبریہ اور پرویز ایک ہی سکے کےدورخ ہیں 137
تقدیر او رتدبیر کاباہمی تعلق 141
منکر تقدیر کااقرار تقدیر 145
مسئلہ تقدیر ایک مناظرہ 147
خلاصہ کلام 148

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاختلافاتاقوالاللہپرویزتبصرہتعلیماتتفسیرتقدیرحدیثدعادلائلرزقزبانعطاء اللہ ڈیرویغلام احمد پرویزقرآنلٹریچرمسئلہمسائل
Comments (0)
Add Comment