محمد بن عبد الوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح
مصنف : مسعود عالم ندوی
صفحات: 188
شیخ محمد بن عبدالوہاب ایک بلند پایہ شخصیت ہیں جنھوں نے تاریکیوں اور گمراہیوں میں حق کےچراغ روشن کیے اور لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے میں اپنا آپ وقف کر دیا۔ لیکن ستم ظریفی ملاحظہ کیجئے کہ قوم کے کچھ افراد نہ صرف ان پر سب و شتم کا بازار گرم رکھتے ہیں بلکہ تکفیر و تضلیل کے تیر برسانے میں بھی باک محسوس نہیں کرتے۔ پیش نظر کتاب ’امام محمد بن عبدالوہاب ایک مظلوم اور بدنام مصلح‘ میں امام صاحب کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے خلاف افترا پردازیوں کے برپا کیے گئے طوفان بدتمیزی کی حقیقت طشت ازبام کی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف علامہ مسعود عالم ندوی ہیں جو ایک بلند پایہ ادیب، ایک صاحب طرز انشا پرداز اور قوم کا درد رکھنے والے عظیم رہنما تھے۔ فاضل مصنف نے شیخ کے حالات زندگی معتبر حوالوں کے ساتھ بیان کرتے ہوئے ایک باب میں ان تمام تصنیفات کا اجمالی تعارف پیش کیا ہے۔ ایک باب میں شیخ کی دعوت، ان کا فقہی مسلک اور عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے اور آخری باب میں شیخ سے متعلق مشہور کی گئیں غلط بیانیاں اور افتراپردازیوں کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 1 | |
تقریب | 15 | |
عرض مولف | 19 | |
پہلا باب | 22 | |
ذاتی حالات | 22 | |
دنیا کے اسلام کی حالت | 24 | |
خاندان | 28 | |
نشوونما | 29 | |
علم کی راہ میں | 30 | |
دعوت وتبلیغ | 33 | |
تبلیغ عام | 46 | |
وفات | 49 | |
دوسرا باب | 60 | |
سیاسی برتری | 60 | |
امتناع حج | 61 | |
قحط سالی اور حج کی عام اجازت | 65 | |
مکہ مکرمہ کا فاتحانہ داخلہ | 77 | |
حج اور اصلاحات | 84 | |
سیرت سعود | 93 | |
صلح اور فریب | 97 | |
تیسرا باب | 118 | |
تصانیف | 118 | |
کتاب التوحید | 120 | |
کتاب الکبائر | 123 | |
کتاب سیرت وغیرہ | 125 | |
چوتھا باب | 130 | |
توحید اور اس کے لوازم | 133 | |
غیر اللہ کو پکارنا | 134 | |
زیارۃ قبور | 139 | |
پانچواں باب | 142 | |
غلط بیانیاں اور افترا پردازیاں | 142 | |
وہابیت | 142 | |
غلط بیانیوں کے نمونے | 147 | |
انکار حدیث | 149 | |
ایک واقف کار انگریز کی شہادت | 159 | |
چھٹا باب | 161 | |
ماخذ اور لٹریچر | 161 |