محبت رسول ﷺ کے آداب

محبت رسول ﷺ کے آداب

 

مصنف : عبد الرؤف محمد عثمان

 

صفحات: 169

 

حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی جان، مال، اولاد، ماں باپ غرض جمیع انسانیت سے بڑھ کر محبوب نہ سمجھے‘‘۔ محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعتِ رسول ہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت کےبغیر مومن ہونے کا دعویٰ منافقت کی بیّن دلیل ہے اور حب رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہےجس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔ دعوائے محبت ہو اوراطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتاہے۔ حب رسولﷺ کےتقاضوں میں سے ایک تقاضا تو نبی ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ سے محبت رکھنا ہے۔ ۔پیغمبر اعظم وآخر الزمان ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے کہ آپ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسیہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرمایا ہے۔صحابہ کرام نبی کریم ﷺ سے سچی محبت کرتے تھے اوراس محبت میں مال ودولت کیا جان تک قربان کردیتے تھے تاریخ میں ایسی ایک نہیں سیکڑوں مثالیں موجود ہیں۔ صحابہ کرام کا یہی وہ جذبہ اور ایسی ہی محبت آج بھی دلوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ محبت رسول ﷺ کے آداب ‘‘ علامہ عبدالرؤف محمد عثمان  کی عربی تصنیف ’’ محبۃ الرسول بین الاتباع والابتداع ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے یہ کتاب فاضل مصنف کی نہایت اہم تحقیقی اور مدلل علمی شاہکار ہے یہ کتاب در اصل فاضل مصنف کا ڈاکٹر یٹ کا رسالہ ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر مولانا نیاز احمد مدنی طیب پوری نے عام فہم انداز سے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔یہ کتاب اسلامی اخلاقیات اور شریعت محمدیہ کے مکارم اخلاق اور اہل ایمان کی زندگی کے لیے چراغ راہ ہے ۔ یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کی حقیقی محبت کے علاوہ اتباع اور محبت میں بدعت پر علمی بحث کرتی ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد حیثیت کی حامل ہے اور سول ﷩ کی محبت کے سلسلے میں جو غلو کیا جاتا ہے سب پر تفصیلی بحث اس کتاب میں موجود ہے اور شرعی وغیر شرعی دونوں محبتوں کو واضح کرتی ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں رسول ﷺ کی محبت کے سلسلہ میں جتنے غیرشرعی افکار پائے جاتے ہیں ان کا حکیمانہ اور عادلانہ جائزہ لیا ہے اورقرآن وحدیث سے ان کی تردیدکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور عامۃ الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
عرض مترجم 8
مقدمۃ المولف 11
نبوت اوررسالت کی تعریف 18
رسولﷺ بشرتھے 21
نبوت اصطفاءالہیٰ ہے 27
محبت کامفہوم اوراس کی قسمیں 37
رسول سےمحبت کرنی واجب 43
ہم رسول اللہﷺسےکیوں محبت کرتےہیں؟ 45
رسول سےحب اللہ کےمظاہر 47
حب رسول میں اضافہ کرنےوالی چیزیں 53
محبت وسلوک پرمحبت کےآثار 56
محبت رسول کےمظاہر 56
سیرت وسلوک پرمحبت کےآثار 63
محبت کاثمرہ 64
اتباع کامفہوم 67
نبیﷺ کےافعال 71
رسول کی اطاعت واجب 74
اتباع کےمظاہر 82
غلوکامعنی 88
غلوکےاسباب 90
انبیاءکی بابت یہودونصاری کاغلو 97
ذات رسول میں شعیوں کاغلو 101
ذات رسول میں صوفیاءکاغلو 103
رسول کی بابت علاج کاغلو 107
ذات رسول میں ابن عربی کاغلو 111
وجدۃ الوجودکےبارےمیں ابن عربی کاموقف 111
ابن عربی کےنزدیک حقیقت محمدیہ 113
ذات رسول میں ابن عربی کےغلوکامقصد 116
ذات رسول میں غلوکاعقیدہ عمل پراثر 116
ذات رسولﷺ میں غلوکی بابت اسلام کاحکم 118
بدعت کی تعریف اوراس کی کاحکم 122
محبت رسول کےدعوےمیں ظاہرہونےوالی بدعتیں 124
صوفیاءکادعوی کہ یہ رسول کوحالت بیداری میں دیکھتےہیں 124
نبیﷺ کاغیرمشروع وسیلہ لینا 125
نبیﷺ کی قبرکی زیارت سےمتعلق بدعتیں 128
یہ عقیدہ رکھناکہ آپ کی قبرکی زیارت واجب ہے 129
اجازت لینےوالےکی ہیت مین 130
میلادکی بدعت 135
بدعت کااثر 138
بدعت کابدعتی پراثر 138
بدعتی ذلیل وخوار ہوگا 140
اللہ سےدوری 141
بدعتی دنیامیں رسوااورآخرت میں اللہ کےغضب کاشکارہوگا 141
بدعتی سےرسول بری ہے 142
بدعتی پراپنی بدعت 143
بدعتی کوتوبہ کی توفیق نہیں ہوتی 143
بدعتی کےسوءخاتمہ کااندیشہ 144
بدعتی کونبی کےحوض کوثرسےبگادیاجائےگا 144
بدعت کادین پراثر 146
سنتوں کاٹنا 146
دین کوترک کرنا 146
سماج پربدعت کااثر 147
فتنےکی مار 148
بدعت کامقابلہ کیسےکریں 149
خاتمہ 150
ضمیمہ 152
نعت گوئی میں غلو 161
فہرست مصادرومراجع 165

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباخلاقیاتادباردواردو ترجمہاسلاماسلامیاصلاحاللہبدعتتاریختبصرہترجمہرسالہروحسنتشریعتصحابہصحابہ کرامعربیعلمیمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment