مباحث فقہیہ، اصول فقہ اور فقہ کے چند اہم مسائل پر اہم معاصر تحقیقی بحثیں
مصنف : قاضی مجاہد الاسلام قاسمی
صفحات: 654
جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے اپنے اپنے اصول وضع کئے ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” مباحث فقہیہ، اصول فقہ اور فقہ کے چند اہم مسائل پر اہم معاصر تحقیقی بحثیں ” محترم قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحب کی تصنیف ہے، جسےایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی نے شائع کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ و ہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
لفظ چند | 7 |
تعارف | 9 |
باب اول | |
اصول فقہ | 35 |
کتاب ہدایت کاپہلا صفحہ | 35 |
علم اصول فقہ کی نشو ونما | 41 |
مصادر شرع اسلامی | 69 |
کتاب اللہ | 69 |
سنت رسول اللہ | 71 |
اجماع | 79 |
قیاس | 79 |
ضمنی ادلہ | 80 |
استحسان | 98 |
استصلاح | 98 |
استصحاب | 107 |
قول صحابی | 108 |
سدذرائع | 110 |
اجتہاد | 117 |
شرعی رخصتیں اوران کاحکم | 147 |
باب دو م | |
اوقاف وعبادات | 147 |
نماز جمعہ کےلیے مصر کی شرط اورموجودعرف حالات | 203 |
وقف فقہ اسلامی میں | 230 |
ویران مقابر ارواوقاف کےاحکام | 243 |
مساجد کےاوپرنیچے مکانوں اوردوکانوں کاتعمیر کامسئلہ | 251 |
باب سوم | |
علائلی زندگی کےشرعی قوانین | |
اسلام کاقانون نفقہ | 277 |
نققہ مطلقہ کامسئلہ قرآن وحدیث کی روشنی میں | 254 |
اسلام میں عورتوں کے حقوق | 274 |
ہندوستانی مسلمانوں کی سماجی زندگی اوراسلامی فقہ | 288 |
باب چہارم | |
اسلامی عدالتی نظام | |
اسلامی زندگی اورنظام شرعی کاقیام | 403 |
قضا ارواس کی شرعی بنیاد | 421 |
قضاء علی الغائب | 435 |
تحکیم ثالثی کےاصول | 457 |
ازوادجی الجھنوں کاقرآنی حل | 477 |
باب پنجم | |
ضبط تولیدمسئلہ اورشریعت اسلامی | 499 |
دماغی موت وحیات کانظریہ | 513 |
قتل بدافع شفقت | 524 |
باب ششم | |
معاشی مسائلہ | |
بیع الوفاء | 563 |
بیع حقوق مسئلہ کاتعارف اورچند سوالات | 597 |
قرض دینےوالے چند مالیاتی ادراے غوروزفکر کےپہلو | 608 |
بینک ڈپوزٹ کی شرعی حیثیت | 617 |
سرکاری سودی قرضے | 628 |