معاشرتی آداب(مطالعہ حدیث کورس)

معاشرتی آداب(مطالعہ حدیث کورس)

 

مصنف : حبیب الرحمن

 

صفحات: 39

 

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا انیسواں حصہ ہے۔ جس کا موضوع ’معاشرتی آداب‘ ہے۔ اس یونٹ میں آداب ملاقات، آداب مجلس، آداب طعام، آداب ملاقات، آداب مجلس، آداب لباس اور اٹھنے، بیٹھنے، لیٹنے اور سونے کے آداب یبان ہوئے ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
تعارف یونٹ 7
آیات قرآنی 8
احادیث نبوی ﷺ 9
سلام کی اہمیت اور فضیلت 9
مومن کے لیے اہل ایمان سے محبت شرط لازم ہے 10
ہر ملاقات کے وقت سلام 11
اپنے گھر یا کسی مجلس میں آؤ جاؤ تو سلام کرو 12
سلام کے آداب 12
بعض حالتوں میں سلام نہ کیا جائے 13
مصافحہ 14
معانقہ اور بوسا دینا 14
آداب مجلس 15
دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر نہ بیٹھیں 16
اس شخص کا انجام جو چاہے کہ لوگ اس کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوں 17
سرگوشیوں کی ممانعت 18
سونے اور جاگنے کی دعا 19
کسی کی تعریف کرنے میں احتیاط سے کام لیا جائے 20
ظرافت ومزاح 21
چھینکنے اور جمائی لینے کے بارے میں ہدایات 23
کھانے کے آداب 24
کھانا داہنے ہاتھ اور اپنے سامنے سے کھایا جائے 25
ایک ساتھ کھانے میں برکت ہے 26
کھانے کے معاملے میں رسول اللہ ﷺ کی شان بندگی 27
نبی ﷺ کسی کھانے کو برا نہیں کہتے تھے 28
ایک سانس میں پانی نہ پیا جائے 29
عورتوں کے لیے زیادہ باریک لباس کی ممانعت 30
لباس میں تفاخر اور نمائش کی ممانعت 31
خلاصہ کلام 33
ملاقات کے آداب کا خلاصہ 34
مجلس کے آداب کا خلاصہ 34
کھانے پینے کے آداب کا خلاصہ 35
سونے اور جاگنے کے آداب کا خلاصہ 35
مصادر ومراجع 36

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباسلاماصلاحاللہتحقیقحدیثدیندینی علومعلمعلمیقرآنلباسمستشرقینمسلمان
Comments (0)
Add Comment