معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول
مصنف : ڈاکٹر حازم سعید حیدر
- صفحات: 90
تعلیمی شعبہ سے منسلک خواتین و حضرات اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ تعلیمی اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی اہم اور ضروری امر ہے ۔ جو اہداف و مقاصد ایک تجربہ کار اور تربیت یافتہ معلم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں وہ کسی غیر تربیت یافتہ معلم سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت پور ی دنیا کے تمام ممالک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور انہیں متعدد چھوٹے بڑے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں ، اور پھر ان کورسز کی تکمیل کے بعد ان کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے ۔اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کے اس نیک جذبہ کے تحت محترم ڈاکٹر حازم سعید حیدر نے اپنی کتاب ’’ المقومات الشخصیۃ ‘‘ میں یہ چند تجاویز و معروضات پیش کی ہیں ، جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور بڑی شاندار ہیں اور اساتذہ کرام کی تربیت کے باب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ۔ کتاب کی اسی افادیت و اہمیت کے پیش نظرقاری محمد مصطفیٰ راسخ رکن مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ، مترجم ، ناشر اور تمام طالبان علم کے لیے ذریعہ نجات بنائے ۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقدیم | 5 | |
فرائض پر مداومت | 5 | |
دل کی صفائی | 9 | |
تواضع و انکساری | 11 | |
حکمت و دانائی | 12 | |
خاموشی اور نرمی گفتار | 13 | |
تلاوت قرآن | 14 | |
نبی کریم ﷺ پر درود | 16 | |
عرض مترجم | 18 | |
مقدمہ | 21 | |
تعلیم قرآن کی فضیلت | 24 | |
سلف کا طرز عمل | 25 | |
ماہر قرا کرام | 27 | |
پہلی فصل ۔ معلم قرآن کی ذاتی صفات | ||
عقیدے میں منہج سلف کا التزام | 30 | |
اخلاص نیت | 33 | |
دین سے سچی محبت | 38 | |
اخلاق حسنہ | 42 | |
دوسری فصل ۔ معلم قرآن کی علمی صفات | ||
بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد | 46 | |
علم العقیدہ | 46 | |
علم التفسیر | 48 | |
علم الفقہ | 50 | |
علم الناسخ و المنسوخ | 51 | |
علم حدیث و سنن | 52 | |
رقایق اور فضایل اعمال کا علم | 52 | |
سلف صالحین کے تراجم کا علم | 53 | |
متعلقہ علوم میں تخصص | 53 | |
علم تجوید میں پختگی | 54 | |
سند کا اہتمام | 57 | |
لغت میں عربی کی معرفت | 59 | |
علم الوقف والابتداء کی معرفت | 61 | |
علم رسم القرآن کی معرفت | 64 | |
طلب علم پر ہمیشگی | 65 | |
تیسری فصل ۔ معلم قرآن کی تربیتی صفات و خصایص | ||
تعلیمی مقاصد کی وضاحت | 68 | |
تعلیم میں تدریج | 71 | |
طلبا پر انفرادی توجہ | 73 | |
تعلیم دینے میں نرمی | 76 | |
متعلم پر صبر | 79 | |
توضیحی و معاون و سائل کا استعمال | 81 | |
طلبا کے درمیان عدل و انصاف | 83 | |
حلقہ قرآن چلانے کی مہارت | 85 |