معلم التجوید للمتعلم المستفید
مصنف : قاری محمد شریف
صفحات: 80
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ” معلم التجوید للمتعلم المستفید “علم تجوید وقراءات کے میدان کے ماہر شیخ التجوید استاذ القراء قاری محمد شریف صاحب بانی مدرسہ دار القراء ماڈل ٹاون لاہور پاکستان کی کاوش ہے،جس میں انہوں نے علم تجوید کے مسائل کو انتہائی آسان اور مختصر انداز میں بیان کردیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
کتاب ہذا کےبارے میں حضرات مجودین کی گرانقدر تقاریظ | 7 | |
پیش لفظ ۔ خطبہ اور سبب تالیف | 13 | |
اعتذار اور اظہار حقیقت | 14 | |
اس کتاب کی تالف میں ۔ میں نے جن کتابون سےمدد لی | 16 | |
دیباچہ طبع دوم | 18 | |
دیباچہ طبع پنجم | 19 | |
لاشکر للہ | 20 | |
مضامین کا اجمالی خاکہ | 21 | |
مقدمہ | 22 | |
فصل دوم ۔ قرآن مجید کے فضائل میں | 28 | |
حدیث 1 | 28 | |
حدیث 2 | 29 | |
ضروری فوائد | 29 | |
حدیث 3 | 29 | |
ایک مغالطہ اور اس کا ازالہ | 30 | |
امام احمد بن حنبل کا خواب | 32 | |
فصل سوئم قرآن مجید کی تاریخ | 35 | |
عہد صدیقی میں قرآن کی حفاظت کی تدوین | 36 | |
سب سے بڑے محسن | 40 | |
حضرت حفص اور ان کی نبی ﷺ تک سند | 43 | |
تجوید اور اس کی حیثیت | 43 | |
خلاصۃ المقدمہ | 44 | |
باب اول | ||
علم تجوید کے مبادی کے بیان میں | 47 | |
ترکیب اور اس کے اجزاء | 54 | |
فصل دوم ۔ تجوید کا پہلا جز | 56 | |
اصل اول ۔ یعنی حلق کے مخارج اور ان سے نکلنےوالے حروف | 58 | |
اصل دوم ۔ لسان یعنی زبان کےمخارج اور ان سے نکلنے والے حروف | 59 | |
دانتوں کےنام اور ان کے مواقع | 60 | |
دانتوں کے ناموں کی نظم | 61 | |
زبان کےباقی سات مخارج اور ان سے ادا ہونے والے تیرہ حروف کی تفصیل | 63 | |
زبان کے باقی سات مخارج اور ان سے ادا ہونےوالے تیرہ حرفوں کی تفصیل | 63 | |
اصل سوم ۔یعنی ہونٹوں کے مخارج اور ان کے حروف | 65 | |
حروف ۔ بوف ،یعنی ما۔ واؤ | 66 | |
فصل سوم ۔ تجوید کا دوسرا جز یعنی صفات الحروف | 70 | |
صفات لازمہ اور ان کی قسمیں | 73 | |
ہر حرف کی صفات معلوم کرنےکا طریقہ | 75 | |
ہر حرف کی صفات معلوم کر نے کی مشق | 78 | |
صفات غیر متضادہ | 79 | |
فصل چہارم ۔ صفات لازمہ کے لغوی و اصطلاح معنی اور حروف کی ادا پر ان کے اثرات | 83 | |
پہلے دو جوڑوں کی صفتوں کے معنی اور ان کے اثرات | 84 | |
پہلے دو جوڑوں کی پانچ صفتوں کی بنا پر حروف کی قسمیں اور ان کے تلفظ کی وضاحت | 85 | |
حروف کی پانچ قسموں کا جدول | 86 | |
تیسرے اورچوتھے جوڑے کی صفتوں کا معنی اور ان کے اثرات | 90 | |
صفات غیر متضادہ کےمعافی | 94 | |
باب دوم | ||
صفات کی دوسری قسم یا تجوید کاتیسرا جز یعنی صفات عارضہ | 108 | |
فصل اول ۔ عارض بالصفت یعنی تفخیم و ترقیق کے بیان میں | 110 | |
شبہ مستعملیہ | 111 | |
لام کی تفخیم ، ترقیق | 112 | |
تفخیم راء کی چھ صورتیں | 114 | |
وہ دوصورتین جن میں خلف ہے | 117 | |
رائے موقوفہ کاحکم | 119 | |
الف کی تفخیم ، ترقیق | 120 | |
حروف مفخمہ میں بلحاظ تفخیم مراتب | 121 | |
فصل دوم ۔ اظہار ۔ ادغام ۔اقلاب او راخفاء کے بیان میں | 122 | |
نون ساکن کے احکام | 132 | |
تتمہ ۔ نون مشدد اور میم مشدد کے احکام | 134 | |
لام تعریف کے احکام | 135 | |
فصل سوم ۔ غنہ کے بیان میں | 136 | |
فصل چہارم ۔ ادغام کی تفصیلی بحث | 138 | |
ادغام کی صورتیں | 143 | |
فصل پنجم ۔ تسہیل ۔ ابدال | 146 | |
ہمزہ کے احکام | 147 | |
کسی کلمہ میں دو ہمزوں کے جمع ہونے کے احکام | 148 | |
ہمزہ وصلی پر کون سی حرکت پڑھنی چاہیے | 151 | |
چھٹی فصل ۔ اجتماع ساکنین کے بیان میں | 152 | |
فصل ہفتم ۔ حرکت ، سکون ۔ اور ان کی کیفیت ادا کی بحث | 155 | |
فصل ہشتم ۔مدکا بیان | 159 | |
مد فرعی | 162 | |
حروف لین میں مد اور اس کا سبب | 166 | |
مدوں کی مقداریں اور ان کےبارے میں اقوال | 168 | |
فصل نہم ۔ ہائے ضمیر کے احکام | 172 | |
فصل دہم ۔ چند ضروری تنبیہات | 175 | |
تتمہ ۔ لحن اس کی قسمیں اور ان کاحکم | 181 |