معلم التجوید للمتعلم المستفید ( نیو ایڈیشن )

معلم التجوید للمتعلم المستفید ( نیو ایڈیشن )

 

مصنف : قاری محمد شریف

 

صفحات: 257

 

تلاوت ِقرآن کا  بھر پور اجروثواب اس  امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم  کی تلاوت  کا صحیح  طریقہ جاننا اورسیکھنا علم ِتجوید کہلاتا ہے  ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ  وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی  حاصل کرے ۔ کیونکہ  قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی  وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس  کاحکم  ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور فنّ تجویدکوطالبِ تجوید کےلیے  آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا  اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے  طالب علم کو  کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہےعلم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک  ہےاس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے  نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں    جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔حتیٰ کہ اب  تجویدی  مصاحف    نے  قرآن مجید کو تجوید سے پڑھنا مزید آسان کردیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’  معلّم التجوید للمتعلم المستفید‘‘شیخ القراء والمجودین محترم  قاری محمد شریف ﷫ (بانی دار القراء ،ماڈل ٹاؤن،لاہور )تصنیف ہے ۔مرحوم نے  تجوید کے تمام مسائل  کوسلف اور خلف کی معتر کتابوں سے اخذ کر کے تجوید کے جملہ مسائل کو عمدہ اور سلیس عبارت میں سمجھانے  اور ذہین نشین کرانے کی کوشش کی  ہےجس  سے معمولی استعداد کا طالب علم بھی آسانی سےسمجھ سکتا ہے۔نیزہرمسئلہ کو سوال وجواب کی صورت میں پیش کیا ہے جس سے مسائل کو یاد کرلینے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہے۔تقریباً ساٹھ سال  قبل  80 صفحات پر مشتمل 1959ء میں یہ کتاب پہلی مرتبہ شائع ہوئی تھی ۔قاری محمدشریف مرحوم کے صاحبزادے جناب خالد محمود صاحب نے اس رسالہ کی تدوین نو کر کے دو سال قبل  اس کاجدید اضافی شدہ ایڈیشن شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم  کی خدمت کےقرآن مجید  کے سلسلے میں جملہ مساعی کو قبول فرمائے ۔(آمین) 

 

عناوین صفحہ نمبر
حضرات مجد دین کی گرانقدر تقاریظ 6
پیش لفظ 11
اعتذار اور اظہار حقیقت 12
مضامین کا اجمالی خاکہ 17
مقدمہ
فصل اول : قرآن کی محفوظیت 19
فصل دوم: قرآن مجید کے فضائل 25
فصل سوم: قرآن مجید کی تاریخ 32
باب اول
فصل اول : علم تجوید کے مبادی 45
فصل دوم: مخارج الحروف 54
فصل سوم : صفات الحروف 69
فصل چہارم: صفات لازمہ کے معنیٰ و اثرات 81
باب دوم
فصل اول : عارض بالصفت 108
فصل دوم: عارض بالحرف 120
فصل سوم: غنہ زمانی کے بیان میں 134
فصل چہارم : ادغام کی تفصیلی بحث 136
فصل پنجم : تسہیل ،ابدال او رحذف 145
فصل ششم: اجتماع ساکنین 152
فصل ہفتم : حرکات و سکون کی کیفیت ادا 155
فصل ہشتم : مد کے بیان میں 159
فصل نہم : ہائے ضمیر کے احکام 173
فصل دہم : دس ضروری تنبیہات 177
باب سوم
فصل اول : کیفیت وقف کی بحث 192
فصل دوم:محل وقف کا بیان 206
فصل سوم: ابتداء ،اعادہ ،سکتہ اور قطع 215
خاتمہ
فصل اول : تلاوت قرآن کے آداب 231
فصل دوم : استعاذہ اور بسملہ کے احکام 234
فصل سوم : خوش آوازی اور عربی لہجہ 244
اللفظ و المفہوم 253

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ائمہاردواصولاللہحدیثخالد محموددینرسالہعربیعلمقرآنمسائلمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment