معجزہ مصطٰفی ﷺ

معجزہ مصطٰفی ﷺ

 

مصنف : امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

 

صفحات: 304

 

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔قرآن واحادیث میں  قرآن   اور حاملین ِقرآن  کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم  ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے  ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں   قوموں کی  ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ  مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»صحیح مسلم :817)تاریخ  گواہ کہ جب تک  مسلمانوں نے  قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے  تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا  اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔قرآن مجیدکی تاثیر اس قدر قوی کہ سننے والا اشکبار ہوےئے بنا نہیں رہتا یہاں تک کہ آپ کے بدترین دشمن بھی راتوں کی تاریکی میں چھپ چھپا کر قرآن سننے آتے تھے۔اور کتنے ہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے متعلق تاریخ  بتاتی ہے کہ بڑے سرکش تھے مگر قرآن مجید  کی تلاوت سن کر پگھل گئے اور پھر مسلمان ہوئے  بغیر نہ رہ سکے ۔ زیر نظر کتاب’’ معجزہ مصطفیٰ ﷺ ‘‘ صاحب سنن نسائی امام ابو عبدالرحمن النسائی کی  تصنیف  فضائل  القرآن   کا  اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اپنے موضوع  میں جامع اور انتہائی مفید ہے ۔امام نسائی ﷫ نے قرآن  مجیدکے بارےمیں بنیادی معلومات اس  میں جمع کردی ہیں ۔جناب   نوید احمد ربانی نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔علامہ غلام مصطفی ظہیر امن پوری ﷾ کی  اس کتاب کی شاندار تحقیق وتخریج اور علمی فوائد  تحریر کرنے   سےکتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم و ناشرین کی اس کاو ش کو  قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 11
امام نسائی﷫کےحالات زندگی 17
قرآن مجید کے متعلقہ اجر وثواب 26
نزول وحی کی کیفیت کا بیان 27
قرآن کریم کا نزول کتنے ابواب میں ہوا ؟ 38
قرآن کریم کا نزول کتنی قراءتوں میں ہوا؟ 39
نزول قرآن کی کیفیت کا بیان 44
قرآن کریم کا نزول کس زبان میں ہوا ؟ 46
نزول قرآن کے آغاز اور اختتام کا دورانیہ 48
نبی کریم ﷺ سے سیدنا جبریل ﷤ کے دَور کرنے کا بیان 51
کاتب وحی کابیان 55
قرآن کریم کے قرائے کرام کا بیان 61
عہد رسالت ﷺمیں قرآن جمع کرنیوالے چار صحابہ کرام کا تذکرہ 65
جمع قرآن کا بیان 68
بعض آیات کابیان 69
بعض سورتوں کا بیان 70
کتابت قرآن کا بیان 75
سورت فاتحہ  کا بیان 79
سورت فاتحہ کی فضیلت کا بیان 83
سورت بقرہ کا بیان 94
آیۃ الکرسی کابیان 101
سورت بقرہ کی آخری دوآیتوں کا بیان 107
سورۃ الکہف کا بیان 122
مسبحات کا بیان 125
سورہ زلزلہ کا بیان 139
سورۃ الکافرون کا بیان 142
سورۃ الاخلاص کا بیان 146
معوذتین کی فضیلت کا بیان 150
اہل قرآن کا بیان 156
قرآن مجید کی تعلیم کا حکم اوراس کی پیروی کرنے کا بیان 164
قرآن مجید کی تعلیم کا حکم اور اس پر عمل کرنے کا بیان 168
معلم قرآن کی فضیلت کا بیان 173
تعلیم قرآن کی فضیلت کا بیان 191
تحفیظ قرآن حکیم کے حکم کا بیان 194
جریر راوی کےوقف کا بیان 195
صاحب قرآن کی مثال کا بیان 196
قرآن بھول جانے کا بیان 197
اس شخص کا بیان جس کی زبان پر قرآن نہ چڑھ رہا ہو 199
ماہر قرآن مجید کابیان 200
قرآن میں اٹک جانےکا بیان 201
قرآن ترنم کےساتھ پڑھنے کا بیان 203
قرآن مجید کے ساتھ اپنی آواز کومزین کرنے کا بیان 205
قرآن مجید کواچھی آواز میں پڑھنے کا بیان 207
ترجیع کا بیان 210
ترتیل کا بیان 212
قرآن مجید خوبصورت انداز میں پڑھنے کا بیان 214
بلند آواز میں تلاوت کرنے کا بیان 215
زبانی قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا بیان 225
جانور پر سوار ہو کر قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان 232
پیدل چلتےہوئے قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان 233
قرآن کریم کو کتنے دنوں میں مکمل کرنا چاہیے ؟ 235
ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان 249
صاحب قرآن پر رشک کرنے کا بیان 254
اس شخص کا بیان جو کسی دوسرےآدمی سے قرآن مجید کی تلاوت سننے کو پسند کرے 258
تلاوت قرآن مجید کے وقت رونے کا بیان 260
قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’ہمارے لیے اتنا کافی ہے ‘‘ 262
قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’بس کر جاؤ‘‘ 264
قرآن کی تلاوت سننے والے کا قاری کو یہ کہنا: ’’خوب پڑھا ہے‘‘ 268
قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے مومن کی مثال 270
جوریاکاری کےلیے قرآن کی تلاوت کرے 272
جو شخص بغیر علم کے قرآن میں کوئی بات کرے 275
نبی کریم ﷺ کےسا فرمان کابیان: تم ایک دوسرے پر قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے آوازیں بلند نہ کیا کرو 286
قرآن مجید میں جھگڑا کرنے کا بیان 290
اس میں راویوں کے لفظی اختلاف کا بیان 292

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاردواردو ترجمہاللہانسانتحقیقترجمہتعلیمحدیثزبانصحابہصحابہ کرامعلمعلمیغالبفضائلقرآنمسائلمسلمانمعجزہمعلوماتنظروحی
Comments (0)
Add Comment