موسوعہ فقہیہ جلد29

موسوعہ فقہیہ جلد29

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 417

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
طلاق 35
تعریف 35
متعلقہ الفاظ: فسخ، متارکہ، خلع ،تفریق، ایلاء،لعان ،ظہار 35
طلاق کاشرعی حکم 38
طلاق کومشروع کرنےکی حکمت 39
طلاق دینے کاحق کس کوحاصل ہے 41
محل طلاق 42
رکن طلاق 44
شرائط طلاق 44
طلاق دینےوالے سےمتعلق شرائط 44
شرط اول: طلاق دینے والے کاشوہر ہونا 44
شرط دوم: بالغ ہونا 44
شرط سوم: عقل ہونا 45
شرط چہارم: قصد اوراختیارہونا 47
مخطی 47
مکرہ (جس پر زبر دستی کی جائے ) 48
غضبان 48
سفیہ 49
مریض 49
مطلقہ سےمتعلق شرائط 50
شرط اول: زوجیت کاحقیقتا یاحکما پایا جانا 50
شرط ثانی :، مطلقہ کو اشارہ یانام یانیت سےمتعین کرنا 50
صیغہ طلا ق سےمتعلق شرائط 53
شرائط لفظ 53
شرط اول: لفظ، کےپائے جانےاوراس کےمعنی کےسمجھنے کایقین یاگمان غالب ہونا 53
شرط ثانی : لفظ: سےوقوع طلاق کی نیت کرنا 54
شرائط کتابت 55
پہلی شرط : تحریر کاظاہر ہونا 55
دوسری شرط: تحریر کاعرف دعادت کےمطابق ہونا 55
طلاق کی قسمیں 56
اول: صریح اورکنائی 56
صریح اورکنائی سےکون سےطلاق واقع ہوتی ہے 58
دوم: رجعی اوربائن 59
بینونت کبری وصغیر 60
سوم: طلاق سنی بدعی 64
طلاق بدعی کےواقعی ہونے اوراس کےبعدعدت کےواجب ہونے کی حیثیت سےاس کاحکم 66
چہارم:، طلاق منجر،طلاق مضاف ارواطلاق معلق 67
طلاق منجرہ 67
طلاق مضاف 67
کسی شرط پر معلق طلاق 68
تعلیق کے صحیح ہونےکی شرطیں 70
شرط پر معلق کی ہوئی طلاق کاختم ہونا 72
طلاق کودوشرطوں پر معلق کرنا 73
طلاق میں استثناء 74
استثناء کی تعریف اور سکاحکم 74
استثناء کی شرائط 74
طلاق میں نائب نانا 76
اول: حنفیہ کامذہب 77
دوم: مالکیہ کامذہب 78
سوم: شافعیہ اورحنابلہ کامذہب 80
فرار اختیار کرنےوالے کی طلاق 81
ہدم کامسئلہ 82
جزوطلاق کاحکم 82
طلاق میں رجعت کرنا 85
شقاق کی بناپر تفریق 86
حکمین کےذمہ داری 86
حکمین کےلئے شرائط 87
زوجین کےدرمیان حکمین کی تفریق پر قاضی کافیصلہ دین 88
حکمین کی تفریق سےثابت ہونےوالی فرقت کی نوعیت 89
بدسلوکی کی وجہ سےتفریق 89
مہرادانہ کرسکنے کی وجہ سے تفریق 89
تفریق بالاعسار کی شرائط اس کےقائلین کےنزدیک 90
اعسار بالمہرکی کی وجہ سےحاصل ہونے والی فرقت کی نوعیت 90
اعسار بالعنقہ کی وجہ سےتفریق 91
عدم انفاق کی وجہ سےتفریق کےقائلین کےنزدیک اس کی شرائط 92
عدم اورادائیگی نفقہ کی بناپر ہونےوالی تفریق کی نوعیت ارواس کوقوع کاطریقہ 93
غیبوبت گمشدگی اروقید ہونےکی وجہ سےتفریق 94
غیبوبت کی وجہ سےتفریق 94
غیبوبت کی وجہ سےتفریق کےقائلین کےنزدیک اس کےشرائط 95
غیبوبت کیو جہ سےتفریق کی نوعیت ارواس کا طریقہ 96
گمشدگی کی وجہ سے تفریق 97
گمشدگی کی  وجہ سے تفریق کی نوعیت اوراس کےوقوع کاطریقہ 98
قید ہونے کی وجہ سے تفریق 99
عیب کی وجہ سے تفریق 99
فقہاء کےنزدیک عیب کی وجہ سے تفریق کےشرائط 101
عیب پر رضامندی کانہ ہونا 101
فسخ کےطالب کاتما عیوب سےپاک ہونا 102
کیاعیب سےشفا پانے کی امید ہوان میں مہلت دینا 104
کیاعیب کاقدیم ہوناشرط ہے 103
جن عیوب سے شفا پانےکی امید ہوان میں مہلت دینا 104
حنیفہ کےنزدیک تفریق کےعام شرائط 105
عنت کے ساتھ خاص شرائط 106
جب کے ساتھ خاص شرائط 106
خصاء کےساتھ خاص شرائط 107
عیب کو ثابت کرنےکاطریقہ 107
عیب کی وجہ سے والی تفریق کی نوعیت اوراس کےوقوع کاطریقہ 108
کفاءت کےنہ ہونے کی وجہ سےتفریق 109
تفریق کی دوسری صورتیں 109
طلب علم 110
تعریف 110
متعلقہ الفاظ: جہل ،معرفت 110
طلب علم کاحکم 110
علوم شرعیہ کاحاصل کرنا 110
علوم غیر شرعیہ کاحاصل کرنا 112
علم حاصل کرنےاور اس پر آمادہ کرنےکی فضیلت 112
انفرادی عبادات پر طلب علم کاراجح ہونا 113
طلب علم کاوقت 113
طلب علم کےلئے سفر کرنا 114
طلب علم کےلئے والدین سےاجازت لنیا 116
طلب علم کےآداب 117
اول: معلم کےآداب 117
اس کی ذات سےمتعلق آداب 117
درس سےمتعلق معلم کے آداب 118
طلبہ کےساتھ معلم کےآداب 118
دوم: متعلم کےآداب 119
اس کی ذات سےمتعلق آداب 119
استاد کےساتھ متعلم کےآداب 120
دوران سبق متعلم کےآداب 120
سوم: معلم اورمتعلم کےدرمیان مشترک آداب 121
طلوع 121
طمانینۃ 124
تعریف 122
متعلقہ الفاظ: تعدیل 122
اجمالی حکم 122
کم سےکم طمانینۃ 123
طمث 124
طہارۃ 124
تعریف 124
متعلقہ الفاظ: غسل ،تیمم ،وضو 125
طہار ت کی تقسیم 125
کن چیزوں کےلئے طہارت حقیقی شرط ہے 126
نجاستوں کو پاک کرنا 128
نجاستوں سےپاکی حاصل کرنےمیں نیت کرنا 128
طہارت کسی چیز کےذریعہ حاصل ہوگی 128
کس پانی سےپاکی حاصل کرناجائز ہے اروکس سےناجائز 131
محل نجاست کوپاک کرنا 133
شئی مغسول کی طہارت سےقبل اس میں استعمال کیاہواپانی 134
جس چیز کو لگ جائے اس کو پاک کرنا 134
کنویں کو پاک کرنا 135
ناپاک جگہ میں وضو اورغسل کرنا 136
حامد اورسیال اشیاء کو پاک کرن 137
مردار جانوروں کی ہڈیوں سےبنےہوئے برتنوں کو پاک کرنا 137
چکنی سطح والی چیز کو پاک کرنا 137
بد ن اورکپڑا کو منی سے پاک کرنا 138
پانی کے ذریعہ زمین کوپاک کرنا 139
پانی کےعلاوہ وہ چیزیں سےزمین کوپاک کیاجائے 140
تبدیلی (ماہیت )کےذریعہ نجاست کاپاک ہونا 141
وہ کھالیں جودباغت سےپاک ہوجاتی ہیں 142
نجاست سےموزہ کو پاک کرنا 142
عورتوں کےملبوسات کوراستے میں اگرکوئی نجاست لگ جائے تواس کو پاک کرنا 144
لڑکا،لڑکی کےپیشاب سےپاکی حاصل کرنا 144
شراب کےبربتوں کو پاک کرنا 145
کفار کےبرتن اوران کے لباس کوپاک کرنا 146
نجاست سےرنگی ہوئی چیز کوپاک کرنا 149
آگ سےجلی ہوئی نجاست کو راکھ 149
ان چیزوں کوپاک کرناجن میں نجاست جذب ہوگئی ہو 150
طہر 152
تعریف 152
متعلقہ الفاظ: قرء،حیض 152
اجمالی حکم 152
حیض کےباب میں طہر 152
طلاق کے باب میں طہر 153
عدت میں طہر 154
طہور 154
طواف 154
تعریف 154
متعلقہ الفاظ: سعی 154
طواف کی قسمیں 155
اول: طواف قدوم 155
دوم: طواف افاضہ 156
سوم: طواف وداع 156
چہارم : طواف عمر ہ 156
پنجم : تحیۃ المسجد کاطواف 157
ششم : طواف نذر 157
ہفتم : طواف نفل 157
طواف کےعمومی احکام 157
اول: کعبہ کےاردگرد طواف کرنےوالوں کامطلوبہ اشواط کواداکرنا 157
دوم: طواف کےاشواط کی تعداد 158
اشواط کی تعداد میں شک ہونا 158
سوم: نیت 159
بہیوش کاطواف 160
سوئےہوئے اورمریض کاطواف 161
چہارم: مخصوص جگہ میں طواف کاہونا 161
پنجم: پوراطواف بیت اللہ کےارد گرد ہونا 162
ششم: اس کےطواف میں حطیم کاداخل ہونا 162
ہفتم: حجراسود سےطواف کاآغاز کرنا 163
ہشتم: دائیں طرف سےآغاز کرنا 164
نہم :حقیقی اورحکمی نجاست سےپاک ہونا 164
دہم: ستر عورت 166
یازدہم: طواف کےاشواط کامسلسل ہونا 166
دوازدہم : قدرت رکھنے والے کےلئے پیدل چلنا 166
سیزدہم: طواف افاضہ کایوم النحر میں اداکرنا 166
چہاردہم: ہرسات اشواط کےبعد طواف کی دورکعت پڑھنا 167
طواف کی سنتیں 167
اضطباع 167
رمل 168
رکن یمانی کی طرف سےطواف کو شروع کرنا 169
طواف شروع کرنےوقت حجراسود کااستقبال کرنا 169
حجراسود کااستلام اوراس کابوسہ لینا 169
رکن یمانی کااستلام 170
دعاکرنا 171
کعبۃ اللہ کودیکھتے وقت دعاکرنا 171
آغاز طواف کےوقت اوراحجراسود کااستلام یااس کےپاس سےگزرت وقت کی دعا 171
پہلے کےتین اشواط میں دعاکرنا 171
باقی چار اشواط کی دعا 172
رکن یمانی کےپاس دعا 172
رکن یمانی اورحجرواسود کےدرمیان کی دعا 172
طواف کےدورکعتوں کےبعد کی دعا 173
عام طواف کی دعا 173173
آب زمزم پینےکی دعا 174
بیت اللہ کےقریب ہونا 174
تمام مشغول کرنےوالی چیزوں سےنگاہ کی حفاظت کرنا 174
ذکر اوردعا کو آہستہ کہنا 174
ملتزم سےچمٹ جانا 174
قرآن کریم پڑھنا 175
دورن طواف مباح چیزیں 175
دوران طواف حرام چیزیں 176
مکروہات طواف 176
طواف کی کیفیت 176
اضطباع کی کیفیت 177
طوی 178
تعریف 178
اجمالی حکم 179
طول 179
تعریف 179
متعلقہ الفاظ: مہر 180
شرعی حکم 180
طیب 181
طیرۃ 181
تعریف 182
پرندوں سےمتعلق احکام 182
پرندوں کی بیع 282
پرندوں کے ذریعہ شکار کرنا 183
پرندوں کاشکار کرنااوران کوذبح کرنا 184
ظر 185
تعریف 185
متعلقہ الفاظ: حضانہ 185
ظرسےمتعلق احکام 185
دودھ پلانےوالی کےاجارہ میں عقد کس چیز پرہوگا 186
دودھ پلانے والی اجرت 186
دودھ پلانے کےعقد اجارہ کو ختم کرنا 187
ظاہر 188
تعریف 188
متعلقہ الفاظ: خفی ،نص ،مفسر، محکم 188
ان الفاظ: کےدرمیان تعلق 189
اجمالی حکم 190
ظی 190
ظفر 190
ظفر بالحق 191

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاردواردو ترجمہاسلامیاللہانٹرنیٹانڈیاانسائیکلوپیڈیاانقلاببیت اللہپنجابتحقیقترجمہدلائلزبانسفرسنیطلاقطہارتعربعربیعلمعلماءعلمیغالبفقہفنونلباسمسائلمصرمعلوماتوضو
Comments (0)
Add Comment