موسوعہ فقہیہ جلد28
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 421
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
صنجۃ | 29 |
تعریف | 29 |
اجمالی حکم | 29 |
صوت | 30 |
صورۃ | 30 |
صوف | 30 |
صوم | 31 |
تعریف | 31 |
متعلقہ الفاظ: مساک ،کف ،صمت | 31 |
شرعی حکم | 31 |
روزہ کی فضیلت | 32 |
روزہ کی حکمت | 32 |
روزہ کی اقسام | 35 |
فرض روزہ | 34 |
اول: جس کو لگاتاررکھنا واجب ہے | 34 |
دوم: جس کو لگاتاررکھناواجب نہیں ہے | 35 |
وہ روزے جن کےوجوب کےبارے میں اختلاف ہے | 36 |
نفل روزے | 39 |
مکروہ روزے | 39 |
صرف جمعہ کےدن روزہ رکھنا | 39 |
صرف سنیچر کو روزہ رکھنا | 40 |
صرف اتوار کو روزہ رکھنا | 40 |
صرف نیروز کاروزہ رکھنا | 41 |
صوم وصال | 41 |
صوم دہر | 42 |
حرام روزے | 42 |
ماہ رمضان کےچاند کاثبوت | 43 |
جوتنہاچاند دیکھے اس کاروزہ | 44 |
روزہ کارکن | 45 |
روزہ کےوجوب کی شرائط | 45 |
روزہ کی ادائیگی کےوجوب کی شرطیں | 46 |
روزہ کےصحیح ہونےکی شرطیں | 47 |
نیت کاطریقہ | 47 |
نیت کابرقرار رہنا | 52 |
نیت کےبعد بےہوشی جنون اورنشہ | 53 |
روزہ کی سنتیں اروا سکی مستجات | 54 |
روزہ کو فاسد کرنےوالی چیزیں | 55 |
وہ چیزیں جن سےروزہ فاسد ہوجاتاہے اورقضالازم ہوتی ہے | 58 |
اول: اس چیز کاکھانا جسےعادۃ نہیں کھا جاتاہے | 58 |
دوم: حاجت یاشہوت کوناقص طور پر پوری کرنا | 59 |
سوم: علاج معالجہ وغیرہ | 61 |
چہارم: روزہ کی حفاظت میں کوتاہی کرنااوراس سےناواقفیت | 67 |
پنجم: روزہ چھوڑنے کے عوارض | 71 |
مرض | 71 |
سفر | 73 |
سفرمیں روزہ کاصحیح ہونا | 78 |
رخصت سفرکاختم ہونا | 80 |
حمل اوررضاعت | 81 |
بڑھاپا | 82 |
بھوک اورپیاس کامشقت میں ڈالنا | 83 |
اکراہ زبردستی کرنا | 84 |
عوارض کےساتھ ملحق چیزیں | 86 |
جن چیزوں سےروزہ فاسد ہوجاتاہے اورقضا کفارہ دونوں واجب ہوتے ہیں | 86 |
اول:قصد اجماع کرنا | 86 |
دوم: قصد کھانا کھانا پینا | 88 |
سوم: نیت کو ختم کرنا | 89 |
وہ چیزیں جن سےفاسد نہیں ہوتا | 89 |
اول:بھول کر کھاناپینا | 89 |
دوم: بھول کر جماع کرنا | 89 |
سوم: غبار وغیرہ کاروزہ دار کےحلق میں داخلق ہونا | 90 |
چہارم: تیل لگانا | 90 |
پنجم : منھ میں تری | 91 |
ششم: احتلام | 90 |
ہفتم : دانتوں کےدرمیان کی چیز کو نگل جانا | 91 |
ہشتم : مسوڑھا کاخون اورتھوک | 92 |
نہم : بلغم کانکلنا | 92 |
دہم :قئی | 93 |
یازدہم: کھانے یاجماع کی حالت میں فجر کاطلوع ہونا | 95 |
روزہ کی مکروہات | 96 |
وہ چیزیں جوروزہ میں مکروہ نہیں ہیں | 99 |
روزہ توڑنے پر مرتب ہونےوالے آثار | 103 |
اول: قضاء | 103 |
قضاسےمتعلق مسائل | 104 |
دوم: کفارہ کبری | 106 |
سوم: کفارہ صغری | 107 |
چہارم: ماہ رمضان کےاحترام کیوجہ سےامساک | 108 |
پنجم: عقوبت | 111 |
ششم: تسلسل کو ختم کرنا | 112 |
قیدمیں رہنےوالے شخص کاروزہ جبکہ اس پر رمضان کامہینہ مشتبہ ہوجائے | 112 |
مجوس کاروزہ جب کہ اس پر رمضان کادن اس کی رات کےساتھ مشتبہ ہوجائے | 114 |
صوم التطوع | 115 |
تعریف | 115 |
نفلی روزہ کی فضیلت | 115 |
نفلی روزہ کی اقسام | 115 |
نفلی روزہ میں نیت کے احکام | 116 |
نیت کاوقت | 116 |
نیت کی تعیین | 117 |
وہ ایام جن کے روزے مستحب ہیں | 117 |
ایک دن روزہ رکھنا اورایک دن افطار کرنا | 117 |
عاشورہ اورنویں محرم کاروزہ رکھنا | 118 |
یوم عرفہ کاروزہ | 119 |
ذی الحجہ کےآٹھ ایام کےروزے | 120 |
شوال کےچھ روزے | 121 |
ہرمہینے کےتین روزے | 122 |
ہرہفتہ میں سوموار اورجمعرات کےروزے | 123 |
اشہر حرم کےروزے | 124 |
ماہ شعبان کے روزے | 124 |
جمعہ کےدن کاروزہ | 125 |
نفل روزہ کو شروع کرنےکاحکم | 126 |
نفل روزہ کو فاسد کرناارواس پر مرتب ہونےوالے اثرات | 126 |
نفل روزہ میں اجازت لینا | 128 |
رمضان کی قضاسے نفل روزہ | 129 |
صومعۃ | 130 |
صوم النذر | 130 |
صیاغۃ | 130 |
تعریف | 130 |
اجمالی حکم | 130 |
صیال | 132 |
تعریف | 132 |
متعلقہ الفاظ :بغاۃ محارب | 132 |
شرعی حکم | 132 |
جان یاکسی عضو بر حملہ کرنےوالے کامقابلہ کرنا | 133 |
حملہ کرنےوالے کو قتل کرنااوراس کاضمان | 135 |
حملہ کرنےوالے سےبھاگنا | 136 |
دوسرے کی طرف سےدفاع کرنا | 137 |
عزت پر حملہ آور کادفاع کرنا | 138 |
مال پر حملہ آور کادفاع کرنا | 140 |
صیام | 142 |
صید | 143 |
تعریف | 133 |
متعلقہ الفاظ :ذبح،نحر،عقر | 143 |
شکار کی قسمیں | 144 |
شرعی حکم | 144 |
شکارکےارکان | 147 |
اول: وہ شرائط جوشکار کرنےوالے میں ہیں | 147 |
دوم: وہ شرائط جوشکار کئے جانے والے جانور میں ہیں | 153 |
غائب ہونے کی مدت کی تحدید | 159 |
شکار کےجزکاحکم | 161 |
سوم: آلہ صید کی شرطیں | 164 |
اول: جامد آلہ | 164 |
جال اورپھندی کےذریعہ شکار کرنا | 165 |
بندوق کےذریعہ شکار کرنا | 166 |
زہرآلودتیرسےشکار کرنا | 168 |
دوم:جانور | 169 |
جانور میں حسب ذیل شرطیں ہیں | 170 |
شکار کےلئے کتےکو کرایہ پرلینا | 173 |
کتے کی کاٹی ہوئی جگہ کااس کاحکم اورشکار میں س کےمنھ کااثر | 173 |
شکار میں شریک ہونا | 174 |
اول: شکارکرنےوالوں کاشریک ہونا | 174 |
شکار کےاہل اورغیر اہل کاشریک ہونا | 174 |
شکارکےاہل کااپنے جیسےکےساتھ شریک ہونا | 175 |
دوم:آلہ صید میں شریک ہونا | 178 |
شکارپر مرتب ہونےوالا اثر | 178 |
شکار پر قبضہ کرنا | 179 |
جان لیو ازخم لگانا | 179 |
کاری زخم | 179 |
پھند ایاجال نصب کرنا | 179 |
شکارکو ایسی تنگ جگہ میں داخل کرناجس سےدورہانہ ہوسکے | 180 |
شکارکاشکاری کےعلاوہ کی ملکیت میں گرجانا | 180 |
شکارکامالک بننےسےمتعلق جزئیات | 181 |
شکار کےمالک کاحرم میں داخل ہونا | 183 |
شکار کاتاوان | 183 |
صیغۃ | 185 |
تعریف | 185 |
متعلقہ الفاظ: عبارت ،لفظ | 185 |
اجمالی حکم | 186 |
صیغہ سےمتعلق احکام | 186 |
التزامات کےاعتبار سےصیغہ کی مختلف اقسام ہیں | 186 |
زمانہ پر صیغہ کی دلالت اورعقد میں اس کااثر | 187 |
صیغہ میں صریح اورکنایہ | 188 |
صیغہ کی شرائط | 188 |
صیغہ کےقائم مقام چیزیں | 192 |
کتابت | 192 |
اشارہ | 193 |
فعل | 193 |
مقصود پر صیغہ کی دلالت میں عرف کااثر | 193 |
صیغہ کااثر | 194 |
ضان | 198 |
ضائع | 199 |
تعریف | 199 |
متعلقہ الفاظ: ضالہ ،لقطہ | 199 |
اجمالی حکم | 199 |
وجوب زکاۃ کےبعد مال کاضائع ہوجانا | 199 |
جوبیت الضوائع میں جمع کیاجائے گا | 200 |
ضائع شدہ مال کاتاوان | 200 |
ضالۃ | 200 |
تعریف | 200 |