موسوعہ فقہیہ جلد26

موسوعہ فقہیہ جلد26

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 413

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
شرط 31
متعلقہ الفاظ:رکن ،سبب، مانع 31
شرط کی تقسیمات 32
قسم اول: شرط محض 32
قسم دوم: ایسی شرط جوعلتوں کےحکم میں ہے 33
قسم سوم: ایسی شرط جواسباب کےحکم میں ہو 33
قسم چہارم: ایسی شرط جونام کی ہوحکم کےاعتبار سےنہ ہو 33
قسم پنجم : شرط بمعنی خالص علامت 34
شرط جعلی کی دونوں قسموں معلق ومقیدکی خصوصیات 34
شرط مقید کی خصوصیات 34
شرط کی پہچان 35
شرط پر حکم کومعلق کرنے پر مرتب ہونےوالا اثر 35
شرط کےذریعہ تخصیص 36
مفہوم شرط کےذریعہ استدلال 36
تصرفات پر شرط جعلی تعلیمی کااثر 36
تصرفات پرشرط تقییدی کااثر 36
شرط صحیح 37
اس کاضابطہ 37
اس کی اقسام 37
شرط فاسد یاباطل 37
اس کاضابطہ 38
اس کاضابطہ 38
اس کی انواع 39
شرط فاسد کی قسم دوم 40
شرع من قبلنا 42
تعریف 42
آسمانی شریعتوں میں یکسانیت 42
فروع میں شریعتوں میں اختلاف 43
شرقاء 45
شرک 45
شرکۃ 45
تعریف 45
شرکت ملک کی تقسیم 46
اول:شرکت دین اورشرکت غیر دین 46
دوم:اختیاری اوراضطراری 47
شرکت ملک کےاحکام 48
ضررکی حالت 49
شریک کااپنے شریک سےکیاہوا خرچ وصول کرنا 52
شرکۃ العقد 58
تعریف 58
شرکت کی مشروعیت کی دلیل 59
شرکت عقد کےمحل کے اعتبار سےاس کی تقسیم 61
مساوا ت وتفات کے اعتبار سےشرکت عقد کی تقسیم 63
عموم وخصوص کےاعتبار سے شرکت عقدکی تقسیم 64
جبری شرکت 65
عقد شرکت کاصیغہ 66
شرکت عقد کےشرائط 68
عام شرائط 68
پہلی نوع 68
اول: وکالت کےلائق ہونا 68
دوم: نفع کاتناسب معلوم ہو 69
دوسری نوع : صرف شرکت مفاوضہ میں 70
اول: کفالت کی اہلیت 70
دوم 70
سوم:، کسی ایک شریک بر عمل کی شرط نہ لگائی جائے 72
مطلق شرکت اموال کی خاص شرائط 72
اموال میں شرکت مفاوضہ کی خاص شرائط 75
شرکت اعمال کی خاص شرائط 77
شرکت وجود کی خاص شرائط 79
شرکت کےاحکا م اوراس پر مرتب ہونے والے آثار 80
عام واحکام 80
اصل سرمایہ اورنفع میں شرکت 80
عقد کالازم نہ ہونا 80
شریک کےقبضہ کاقبضہ امانت ہونا 81
نفع کااستحقاق 82
مفاوضہ وعنان کےمشترک احکام 85
شرکت مفاوضہ کےخصوصی احکام 90
مفاوضہ کےشریک کاکسی تیسرے شخص کےساتھ شرکت کرنا 93
شرکت عنان کےخصوصی احکام 94
شرکت اعمال وشرکت وجود کےاحکام 98
عمل کےشریکین کےدرمیان نفع کی تقسیم اوران دونوں کاخسارہ برادشت کرنا 100
شرکت فاسدہ 101
شرکت فاسدہ کےاحکام 103
شرکت کےختم ہونے کےاسباب 108
عام اسباب 108
خاص اسباب 111
شروع 112
تعریف 112
شروع سےمتعلق احکام 112
عبادات کوشروع کرنا 112
معاملات کو شروع کرنا 113
جنایات کوشروع کرنا 113
شروع کرنےکےبعد جس کی تکمیل واجب ہے 113
عقود کو شروع کرنا 115
اول: عقد بیع 115
دوم :ہبہ 115
سوم: وقف 116
چہارم : وصیت 116
پنجم :عاریت 116
جس چیز میں اجازت کی ضرورت ہواس کی بلاجازت شروع کرنا 116
شروق 117
شطرنج 117
شعائر 118
تعریف 119
شرعی حکم 119
شعار 119
تعریف 119
اجمالی حکم 120
کفار کےشعار کی مشابہت اختیار کرنا 120
شہرت کی علامت والالباس پہننا 120
شراب نوشوں کی علامت والاآلہ استعمال کرنا 121
شعر،صوفاوردبر 121
تعریف 121
انسان کےبال کاحکم 122
مردہ جانور کابال 122
مردہ انسان کابال 123
اول: مردہ مرد کے سرکابال 123
دوم: وہ عورت کےسرکابال 124
سوم: میت کےبقیہ بدن کےبال مثلا،ڈاڑھی ،مونچھ ،بغل اورزیرناف کابال 124
وضو میں بال پر مسح کرنا 125
بال چھونےسے وضو ٹوٹنا 125
جنایت مین سرکے با ل کودھونا 125
نومولود کےبال مونڈنا 127
اجنبی عورت کےبال دیکھنا 127
بال اوران کو فروخت کرنا 128
اون میں بیع سلم 128
بال میں جوڑلگانا 128
بالوں کوسرمیں لپیٹنا 129
زندہ انسان کےبال کودیکھ بھال کرنا 130
زندہ جانور کےبال کاحکم 130
شعر 132
تعریف 132
متعلقہ الفاظ: نثر ،سجمع ، رجز حداء غنا 133
شرعی حکم 133
اول: شعر بنانا بڑھنا اورسننا 133
دوم: شعر سیکھنا 137
سوم: حضور ﷺ کوشعر کہنے سےروکاجانا 137
چہارم : مسجد میں شعر پڑھنا 138
پنجم: احرام کی حالت میں شعر پڑھنا 140
ششم : شعر کی تعلیم کو مہر قراردینا 140
ہفتم :شعرسے پہلے بسم اللہ لکھنا 140
ہشتم: شعرکی کتابوں کی چوری پرہاتھ کاٹنا 140
نہم : شعر کےمضمون کی بنیاد پر حدجاری کرنا 141
دہم : شعر کےذریعہ کمانا 141
یاز دہم:شاعر کی گواہی 143
شعیر 144
تعریف 144
شعرجوسےمتعلق احکام 144
زکاۃ 144
زکاۃ فطر 145
بیع میں 145
سود میں 145
شغار 146
تعریف 146
شر عی حکم 147
شغل الذمہ 150
شفاعت 151
تعریف 151
متعلقہ الفاظ: اغاثہ ،توسل 151
شفاعت سےمتعلق احکام 151
شفاعت حسنہ 151
شفاعت سیئہ 152
شفاعت دنیاوآخرت دونوں میں ہوتی ہے 152
اول: آخرت میں شفاعت 152
دوم: دنیا میں شفاعت 153
حد(شرعی سزا) کی شفاعت 153
تعزیر ات مین شفاعت 154
حکام میں پاس شفاعت 154
شفاعت کرنےپر ہدیہ لینا 155
نیک لوگوں کےذریعہ اللہ کےیہاں شفاعت کرانا 155
شفرالعین 155
شفرالفرج 155
شفع 156
شفعہ 156
تعریف 156
متعلقہ الفاظ: جبری بیع ، تولیہ 157
شرعی حکم 157
شفعہ کی مشروعیت کی حکمت 158
شفعہ کےاسباب 158
شیوع کےطور پر شریک کےلئے شفعہ 158
وہ شرکت جوشفعہ کامحل ہوتی ہے 158
منفعت میں شفعہ 159
مالک پڑوسی اورہبیع کےکسی حق میں شریک کےلئے شفعہ 160
ہمسائیگی کی وجہ سےشفعہ کی شرائط 162
مختلف منزلوں کےمالکان کےدرمیان شفعہ 163
شفعہ کےارکان 163
وہ شرائط جن کاپایا جاناشفیع میں ضرور ی ہے 164
وقف کےلئے شفعہ 164
مشفوع منہ 164
وہ تصرفات جن میں شفعہ جائز ہے 165
بشرط عوض ہبہ 165
خیارکی شرط کےساتھ شفعہ 165
بیع کی بعض اقسام میں شفعہ 166
اعلانیہ نیلامی کی بیع 166
مسجدبنانے کےلئے فروخت شدہ جائیداد 166
وہ مال جس میں شفعہ ثابت ہوتاہے 167
شفعہ کےذریعہ لینے کےلئے طلب کےمراحل 168
طلب مواثبت 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتآیاتاحادیثاردواردو ترجمہاسلامیاللہانٹرنیٹانڈیاانسائیکلوپیڈیاانسانانقلاببسم اللہپنجابتحقیقترجمہتعلیمحقدلائلدینزبانشفاعتعربعربیعلمعلماءعلمیفقہفنونمسائلمسجدمصرمعلوماتمیتوضو
Comments (0)
Add Comment