موسوعہ فقہیہ جلد25
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 403
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
سعایہ | 33 |
تعریف | 33 |
سعایہ سےمتعلق احکام | 33 |
حاکم تک خبر رسانی | 33 |
صدقات کی وصولی کےلئے کام کرنا | 33 |
آزادی کےلئے کام کرنا | 33 |
سعر | 36 |
تعریف | 36 |
متعلقہ الفاظ: ثمن ،قیمت | 36 |
نرخ کےاحکام | 37 |
آخری نرخ پر بیع کرنا | 37 |
باہرسے آنے والے تاجروں کونرخ بتانے کےبعداس میں اضافہ | 38 |
نرخ بتانا | 38 |
غصب کردہ شئی کےنرخ کاکم ہوجانا | 38 |
بیوی کےنفقہ برنرخ کی گرانی کااثر | 38 |
چوری کردہ مال کےنرخ کاکم ہوجانا | 38 |
سامان پر لکھے ہوئے نرخ پر فروخت کرنا | 39 |
سعی | 39 |
تعریف | 39 |
متعلقہ الفاظ: طواف ،سعی ،کاثبوت | 40 |
شرعی حکم | 40 |
سعی کاطریقہ | 41 |
سعی کارکن | 42 |
سعی کی شرائط | 43 |
سعی کااصل وقت | 44 |
قارن کےلئے سعی کی تکرار | 44 |
طواف زیارت سےسعی کےموخر ہوجانے کاحکم | 45 |
سعی کےواجبات | 45 |
سعی کی سنن ومستحبات | 46 |
سعی کےمباحات | 48 |
سعی کےمکروہات | 48 |
سفتجہ | 50 |
تعریف | 50 |
سفتجہ قرض ہے یاحوالہ | 50 |
اجمالی حکم | 51 |
سفر | 53 |
متعلقہ الفاظ: حضر،اقامہ | 53 |
شرعی حکم | 54 |
سفراہلیت کےعوارض میں سے ہے | 55 |
سفرکی شرائط | 55 |
احکام جوسفرمیں بدل جاتےہیں | 61 |
اول: وہ احکام جومسافر کی سہولت کےلئے ہوتےہیں | 61 |
دوم: و ہ احکام جن کامقصد تخفیف نہیں ہے | 63 |
جمعہ کےدن سفر کرنا | 65 |
مدیون کاسفر کرنا | 66 |
سفرکےآداب | 66 |
سفل | 70 |
تعریف | 70 |
سفل سے متعلق احکام | 70 |
سفہ | 73 |
تعریف | 73 |
متعلقہ الفاظ: حجر،عتہ ،رشد | 74 |
سفہ سےمتعلق احکام | 74 |
اول: سفہ کےحالات | 74 |
کیااس پر حجر کےاحکام کےمرتب ہونے کےلئے شرط ہے کہ کوئی قاضی کاحکم لگائے | 77 |
اس کےحجر پر قاضی کاگواہ بنانا یااس کااعلان کرنا | 78 |
ایک قاضی کاحکم حجر دوسرے قاضی کےحکم سےختم ہوجائے گا | 80 |
سفیہ سے حجر کاختم ہونا | 80 |
سفیہ کےحجر کو ن ختم کرے گا | 80 |
رشد یاسفہ کادعوی کرنااوراس پر بینہ قائم کرنا | 81 |
سفیہ کےمال پر دلایت | 82 |
حقوق اللہ سےمتعلق احکام میں سفہ کااثر | 83 |
زکاۃ میں سفہ کااثر | 83 |
صدقہ فطر نفل صدقہ | 83 |
قسم اوراس کےکفارہ پر سفہ کااثر | 84 |
نذر بر سفہ کااثر | 84 |
حج اورعمرہ پر سفہ کااثر | 85 |
حقوق العباد سےمتعلق احکام میں سفہ کااثر | 86 |
اول: نکاح میں اس کااثر | 86 |
طلاق ،خلع ،ظہار اورایلاء پر سفہ کااثر | 88 |
حق حضانت کےساقط کرنےپر سفہ کااثر | 89 |
سفہ کی وجہ سےحجر کئےگئے شخص کانفقہ | 89 |
خرید وفروخت پر سفہ کااثر | 89 |
ہبہ پر سفہ کااثر | 89 |
اول: سفیہ کادوسرے کو ہبہ دینا | 89 |
دوم،: اس کوہبہ دینا | 90 |
وقف پر سفہ کااثر | 90 |
وکالت پر سفہ کااثر | 90 |
اول: سفیہ کاوکیل ہونا | 90 |
دوم: اس ادوسرے کووکیل بنانا | 90 |
شہادت پر سفہ کااثر | 90 |
وصیت پر سفہ کااثر | 91 |
سفیہ کےلئے وصیت کرنااوراس کاوصیت کو قبول کرنا | 91 |
قرض پر سفہ کااثر | 92 |
ددیعت رکھنے پر سفہ کاثر | 92 |
دوسرے کامال غصب کرنےاوراس کی ضائع کرنےپر سفہ کااثر | 92 |
کفالہ وضمان پر سفہ کااثر | 93 |
حوالہ پر سفیہ کااثر | 94 |
اعارہ پر سفہ کااثر | 94 |
رہن رکھنے اوررہن لینے پر سفہ کااثر | 94 |
صلح پر سفہ کااثر | 95 |
اجارہ ارمساقات بر سفہ کااثر | 95 |
لقطہ اورلقیط پر سفہ کااثر | 95 |
مضاربت پر اس کااثر | 95 |
اقرار پر سفہ کااثر | 95 |
اول: مال دین یاکسی دوسری چیز کااقرار کرنا | 95 |
دوم: ودیعت کے ہلاک ہوجانے کااقرار کرنا | 96 |
سوم: نکاح کااقرار کرنا | 96 |
چہارم: نسب کااقرار اوراس کی نفی کرنا | 97 |
پنجم : قصاص یاکسی حدکااقرار کرنا | 97 |
جنایت یااس کے لئے ثابت شدہ قصاص کےمعاف کرنےپر سفہ کاثر | 97 |
سفور | 98 |
سفیر | 98 |
سفینہ | 98 |
تعریف | 98 |
سفینہ سےمتعلق احکام | 98 |
کشتی میں قبلہ رخ ہونا | 98 |
کشتی میں قبلہ رخ ہونا | 99 |
کشتی میں نماز میں کھڑا ہونا | 100 |
کشتیوں میں اشارہ سےنفل نماز پڑھنا | 100 |
کشتی میں عقد کرنا | 101 |
کشتی میں خیار مجلس کاختم ہونا | 101 |
دوکشتیوں کاٹکراجانا | 102 |
سامان ضائع کرکےکشتی کوبچانا | 102 |
کشتی کوڈوبنے سےنہ بچانا | 102 |
سفیہ | 103 |
سقط | 104 |
تعریف | 104 |
سقط سےمتعلق احکام | 104 |
ناتمام بچے کو غسل دینے اوراس کی نماز جنازہ پڑھنے کاحکم | 104 |
طہارت اورعدت پر اثر انداز ہونےوالے سقط سےمتعلق احکام | 104 |
جب سقط کاگرنا اس کی ماں پر ظلم وزیادتی کانتیجہ ہو | 104 |
سقط کی میراث | 105 |
سقوط | 105 |
تعریف | 105 |
اللہ اوربندوں کےوہ حقوق جوسقوط کو قبول کرتےہیں | 105 |
فاقد الطہورین سےنمازکاساقط ہونا | 106 |
پٹی کاگرنا | 106 |
حائضہ اورنفاس والی عورت سےنماز کاساقط ہونا | 106 |
مجنون اوربےہوش آدمی کےذمہ سےنماز کاساقط ہونا | 107 |
کھانا کھلا کرنماز کو ساقط کرنا | 107 |
نماز جماعت اورجمعہ کاساقط ہونا | 107 |
چھوٹی ہوئی نمازوں کی ترتیب کاساقط ہونا | 108 |
روزہ کاساقط ہونا | 108 |
فرض کفایہ کاساقط ہونا | 109 |
اضطرار کےوقت حرمت کاساقط ہونا | 109 |
حقوق العباد | 109 |
مہر کاساقط ہونا | 109 |
بیوی کےنفقہ کاساقط ہونا | 110 |
رشتہ دار کانفقہ ساقط ہونا | 110 |
حق حضانت کاساقط ہونا | 110 |
خراج کاساقط ہونا | 110 |
حدود کاساقط ہونا | 110 |
جزیہ کاساقط ہونا | 112 |
سکاء | 113 |
تعریف | 113 |
اجمالی حکم | 113 |
سکر | 114 |
تعریف | 114 |
متعلقہ الفاظ: جنون، عتہ ،اغمار ، خدر اورترقید | 114 |
شرعی حکم | 114 |
نشہ کاضابطہ | 116 |
خمریادیگر نشہ آورچیزیں پینے بر جد کاواجب ہونا | 116 |
اول:خمر | 116 |
دوم: خمر کےعلاوہ ودیگر نشیلی چیزیں | 117 |
بھنگ افیون اورحشیشں کےاستعمال کاحکم | 118 |
خمر کو دیگر چیزوں کےساتھ ملانا | 118 |
نشہ اورشراب نوشی کی سزا کی مقدار | 119 |
نشہ آور چیز کارمضان میں دن کےوقت پینا | 121 |
حدخمر کےوجوب کےشرائط | 121 |
شراب کی بوکار پایاجانا | 125 |
شراب کی قے کرنا | 126 |
حدکوثابت کرنا | 126 |
اقرار | 127 |
حدقائم کرنےکی شرائط | 127 |
حدخمر میں کوڑے مارنے کی کیفیت | 128 |
واجب ہونے کےبعد حدکاساقط ہونا | 128 |
سکران | 128 |
سکہ | 129 |
تعریف | 129 |
اجمالی حکم | 129 |
سکنی | 129 |
تعریف | 131 |
حق سکنی کی کیفیت | 131 |
سکنی میں بندے اورخدا کاحق | 131 |
سکنی سےمتعلق احکام | 132 |
اول: رہائش دوسرے کےذمہ ایک حق کےطور پر | 132 |
بیوی کی رہائش | 132 |
دو بیویوں کو ایک رہائش گاہ میں ایک ساتھ رکھنا یایک مکان میں اس طرح رکھنا کہ ایک کےلئے اس میں الگ گھر ہو | 132 |
بیوی اروشوہر کےرشتہ داروں کو یکجا ایک ہی رہائش گاہ میں رکھنا | 133 |
بیوی کےگھروالوں سےرہائش کاخالی ہونا | 134 |
بیوی کی رہائش گاہ میں اس کےوالدین یامحرم رشتہ داروں کااس سےملاقات کرنا | 134 |
بیو ی کےلئے شرعی رہائش گاہ | 135 |
رہائش کی جگہ کاانتخاب | 135 |
دلجوئی کرنےوالی عورت کی رہائش | 136 |
طلاق رجعی کی عدت گذارنےوالی عورت کی رہائش | 136 |
طلاق بائن کی عدت گذارنے والی عورت کی رہائش | 137 |
شوہر کی وفات پر عدت گذارنے والی کاسکنی | 138 |
فسخ نکاح کی عدت گذارنے والی کاسکنی | 140 |
عدت والی عورت کےساتھ رہائش | 141 |
پرورش کرنےوالی عورت کاسکنی | 141 |
قریبی رشتہ دارکاسکنی | 142 |
سکنی بعض تصرفات پر مبنی ہونے کےاعتبار سے | 142 |
رہائش کی وصیت | 142 |
رہائش گاہ کو ہبہ کرنا | 144 |
ہبہ کئے ہوئے گھر پر قبضہ | 145 |
رہائش کےلئے عین شئی کو وقف کرنا | 146 |
مرتہن کاعین مرہونہ میں رہائش اختیار کرنا | 146 |
رہائش کو غصب کرنا | 147 |
غصب کےقائلین کےنزدیک غصب کب متحقق ہوتاہے | 147 |
کسی غیر منفعت والے دعوی کےبدلہ سکنی پر مصالحت | 148 |
سکنی کےسلسلہ میں صلح | 149 |
مسلمانوں کے ساتھ ذمیوں کی رہائش | 149 |
قرض خواہوں کےحق کے مفلس آدمی کی رہائش گاہ بیچنا | 150 |
فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے رہائش گاہ کو بیچنے کاحکم | 151 |
جائے رہائش کی حرمت | 151 |
دوسرے کی رہائش گاہ میں اس کی اجازت کےبغیر داخل ہونے کاحکم | 153 |
سکوت | 155 |
تعریف | 155 |
متعلقہ الفاظ: صمت ،انصات | 155 |
سکوت کاحکم | 156 |
شر عی حکم | 156 |
مقتدی کی خاموشی | 156 |
خطبہ سننے کےلئے خاموش رہنا | 158 |
امام کی خاموشیوں کےوقفے | 159 |
منکربات دیکھ کرخاموش رہنا | 159 |
گواہی دینےسےخاموش رہنا | 160 |
معاملات اورعقود میں خاموشی کاحکم | 160 |
فضولی کےتصرف کےوقت مالک کی خاموشی | 161 |
ولی کااپنے زیرولایت شخص کی بیع وشراء پر خاموش رہنا | 162 |
حق شفعہ والے کاخاموش رہنا | 162 |
امانت اورادھار چیز میں خاموشی | 163 |
سکوت پر مصالحت | 163 |
نکاح کےلئے اجازت لیتے وقت عورت کاخاموش رہنا | 164 |
عورت کےوضع حمل کےوقت شوہر کی خاموشی | 165 |
دوسرے مسائل میں فقہاء نےسکوت کے حکم سےبحث کی ہے | 165 |
دعوون میں خاموش رہنا | 167 |
سکوت علماء اصول کےنزدیک | 168 |