موسوعہ فقہیہ جلد 21
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 337
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
دفع | 31 |
تعریف | 31 |
متعلقہ الفاظ | 32 |
درء،رد رفع منع | 32 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 32 |
زکاۃ دیعت ،صیال دعوی | 32 |
دفع ،رفع ،سے اقوی ہے | 34 |
دفع صائل | 34 |
دف | 34 |
دفن | 35 |
تعریف | 35 |
اجمالی حکم | 35 |
تدفین کےلئے افضل جگہ | 35 |
مردہ کو ایک جگہ سےدوسری جگہ لےجانا | 36 |
رشتہ داروں کوایک قبرستان میں دفن کرنا | 38 |
دفن کرنےکاسب سےزیادہ حق دار | 38 |
مسلمان کےہاتھ کافر کی تدفین | 39 |
طریقہ تدفین | 40 |
دفن میں کم ازکم کتنا کافی ہے | 42 |
دفن کےوقت قبرکو ڈھانکنا | 43 |
تابوت تیارکرنا | 43 |
رات اورمکروہ اوقات میں دفن کرنا | 43 |
نمازجنازہ غسل اورکفن کےبغیر دفن کرنا | 44 |
ایک قبرمیں ایک سےزائد مردے دفن کرنا | 45 |
مردےکی تدفین کےبعد اس کےاجزاء کو دفن کرنا | 46 |
مسلمانوں کی تدفین مشرکین کےقبرستان میں اوراس کےبرعکس | 46 |
مسلمانوں کےنطفہ سےحاملہ کافرعورت کی تدفین | 46 |
دفین کےبعد بیٹھنا | 47 |
دفن کرنے کی اجرت | 47 |
ناتمام بچہ کی تدفین | 48 |
بال ،ناخن اورخون کی تدفین | 48 |
قرآن شریف دفن کرنا | 48 |
دفن کے ذریعہ قتل کرنا | 48 |
دلیل | 49 |
تعریف | 49 |
متعلقہ الفاظ | 49 |
امارت ،برہان ،حجت | 49 |
احکام ثابت کرنےوالے ادلہ | 50 |
دلیل اجمالی دلیل تفصیلی | 50 |
دلیل قطعی ودلیل ظنی | 50 |
دم | 51 |
تعریف | 51 |
متعلقہ الفاظ | 51 |
صدید قیح | 51 |
اجمالی حکم | 52 |
بحث کےمقامات | 52 |
دنانیر | 53 |
تعریف | 53 |
متعلقہ الفاظ | 53 |
دراہم ،نقد ،فلوس ،سکہ | 53 |
عربوں میں دینار کارواج اوراس کے تئیں اسلامی موقف | 53 |
دیناشرعی | 54 |
عصرحاضر میں دینار شرعی کی تحدید | 54 |
بعض شرعی حقوق کی دینار کےذریعہ تعیین | 55 |
زکاۃ دیت ،سرقہ | 55 |
دنانیر سےمتعلقہ احکام | 56 |
دہری | 56 |
تعریف | 56 |
متعلقہ الفاظ | 57 |
رندیق ،ملحد ،منافق ،مرتد | 57 |
اجمالی حکم اروبحث کےمقامات | 57 |
دھن | 58 |
تعریف | 58 |
متعلقہ الفاظ | 58 |
سمن ، ثحم | 58 |
دہن سےمتعلقہ احکام | 58 |
نجس ہوجانے والے دہن کو پاک کرنا | 58 |
محرم کاتیل کے استعمال کرنا | 59 |
مجس ہونے والی چکنائی کی فروخت | 60 |
ناپاک ہونےوالی چکنائی سےچراغ جلانا | 61 |
دوا ء | 61 |
دولہ | 61 |
تعرف | 61 |
اول: حاکم یاامام اعظم | 63 |
دوم: ولی عہد | 64 |
سوم : اہل حل عقد | 64 |
چہارم : محتسب | 64 |
پنجم : قضاء | 65 |
ششم ، بیت المال | 66 |
ہفتم : وزراء | 66 |
جنگ کی امامت | 67 |
حکومت کازوال | 68 |
اسلامی ممالک کامتعدد ہونا | 68 |
حکومت کی عام ذمہ داریاں | 68 |
دیات | 68 |
تعریف | 69 |
متعلقہ الفاظ: | 70 |
قصاص ، غرو ،ارش ، حکومت ،عدل ،ضمان | 70 |
دیت کی مشروعیت | 71 |
دیت کے اقسام | 72 |
وجوب دیت کی شرائط | 72 |
مجعلی علیہ کادارالاسلام میں موجودہ ہونا | 73 |
وجوب دیت کے اسباب | 73 |
اول: قتل | 73 |
جس قتل میں دیت واجب ہے اس کی اقسام | 73 |
اول:قتل خطاء | 73 |
عاقلہ پر دیت خطاکےوجوب کی حکمت | 74 |
دوم: قتل شبہ عمد | 75 |
شبہ عمد میں دیت میں تشدید وتخفیف کےاسبا ب | 76 |
سوم: قتل عمد | 77 |
قتل عمد میں دیت کی تشدید | 77 |
قتل عمد میں وجوب دیت کی شکلیں | 78 |
قصاص کومعاف کرنا | 78 |
مقتول کےتمام اولیاء کامعاف کرنا | 79 |
بعض اولیاء کامعاف کرنا | 79 |
مجرم کی موت محل قصاص کافوت ہونا | 80 |
قصاص ساقط ہونے کی صورتیں میں دیت | 80 |
والد کےہاتھ اولاد کاقتل | 81 |
جس پر قصاص نہیں اس کے ساتھ قتل میں شرکت | 81 |
اولاد کااپنی اصل سےقصاص لینے کےحق کاوارث ہونا | 82 |
قتل بالتسبب | 82 |
دیت میں کیا واجب ہے | 82 |
دیت کی مقدار | 85 |
اول:جان میں دیت کی مقدار | 85 |
آزاد مردکی دیت | 85 |
عورت کی دیت | 85 |
خنثی کی دیت | 86 |
کافر کی دیت | 86 |
پیٹ کےبچہ کی دیت | 87 |
دوم: جان کے ماسواکےحق میں زیادتی | 89 |
قسم اول:اطراف کوجداکرنا | 90 |
اول:بدن کےایسے اعضاء کی دیت جن کی نظیر نہیں | 90 |
ناک کی دیت | 90 |
زبان کی دیت | 91 |
گونگے اوربچہ کی زبان کاٹنا | 92 |
عضوتناسل اورسپاری کی دیت | 92 |
صلب کی دیت | 93 |
پیشاب کےراستے اورپاخانہ کےراستے کےتلف کرنےکی دیت | 94 |
دوم،: جواعضاء بدن میں دودوہیں | 94 |
دونوں کان | 94 |
دونوں آنکھیں | 95 |
دونوں ہاتھ | 96 |
دونوں خصیے | 97 |
دونوں جبڑے | 98 |
دونوں پستان | 98 |
سرین | 99 |
دونوں پاؤں | 100 |
دونوں ہونٹ | 100 |
دونوں ابرو ،داڑھی اورسرکو گنجا کرنا | 100 |
شفران | 101 |
جواعضاء بدن میں چار چار ہیں | 101 |
دونوں آنکھوں کےاشفا رااوراہداب | 102 |
وہ اعضا جوبد ن میں دس ہیں | 102 |
دونوں ہاتھوں اوردونوں پیروں کی انگلیاں | 103 |
وہ اعضاء جو بدن میں دس سےزئد ہین | 103 |
دانتوں کی دیت | 105 |
معنوی قوتوں ارومنافع کی دیت | 105 |
عقل | 106 |
قوت نطق | 106 |
قوت ذائقہ | 107 |
سماعت وبینائی | 107 |
قوت شامہ | 107 |
لمس | 108 |
قوت وجماع وامناء | 108 |
شجاج وجراح کی دیت | 108 |
ایسے زخموں کی سزا | 109 |
موضحہ | 110 |
ہاشمہ | 110 |
معقلہ | 111 |
آمہ یامامومہ | 111 |
دیات میں تداخل وتعدد | 111 |
کن لوگوں پر دیت واجب ہوتی ہے | 116 |
بستی والوں پر دیت کاوجوب | 117 |
بیت المال میں دیت کاوجوب | 117 |
عاقلہ کی غیر موجودگی یادیت کی ادائیگی سے ان کی بے بسی | 117 |
فیصلہ میں امام یاقاضی کی غلطی | 118 |
عوامی مقامات پر مقتول کاپایاجانا | 118 |
بیت المال سےدیت ملنا ممکن ہو | 119 |
دیت کاحق دار کون ہوتاہے | 120 |
دیاثت | 122 |
تعریف | 122 |
متعلقہ الفاظ | 122 |
قیادت | 122 |
شرعی حکم | 122 |
دیاثت سےمتعلقہ احکام | 123 |
طلاق | 123 |
قذف وتعزیر | 123 |
شبہادات | 123 |
دیانت | 123 |
تعریف | 124 |
متعلقہ الفاظ | 124 |
قضاء | 124 |
افتاء | 124 |
شرعی حکم | 124 |
دیانتابات ماننے اورظاہر قبول کرنے کاضابطہ | 125 |
دیباج | 127 |
تعریف | 127 |
متعلقہ الفاظ | 127 |
اجمالی حکم | 127 |
دیباج کے ذریعہ استجمار | 127 |
دیر | 127 |
دین | 128 |
تعریف | 128 |
فقہاء کی اصطلاح میں دین کامعنی | 128 |
متعلقہ الفاظ | 128 |
عین | 128 |
کالئی | 128 |
قرض | 129 |
جومال بطور دین ذمہ میں ثابت ہو | 129 |
مثلی | 129 |
قسیمی :اس کی دوحالتیں ہیں | 129 |
دین کےمتعلق ہونے اوراس کےاستثناء ات کامحل | 136 |
دین کےثبوت کےاسباب | 136 |
دین کی اقسام | 141 |
دین کی توثیق | 145 |
دین کی توثیق کامفہوم | 145 |
فقہی اصطلاح میں | 145 |
دین کی توثیق کےطریقے | 146 |
تحریرکےذریعہ دین کی توثیق | 146 |
تحریرکے ذریعہ توثیق کاحکم | 148 |
گواہی کےذریعہ دین کی توثیق | 149 |
گواہی کےذریعہ توثیق کاحکم | 149 |
رہن کےذریعہ دین کی توثیق | 150 |
رہن کےذریعہ توثیق کاحکم | 150 |
کفالہ کے ذریعہ دین کی توثیق | 150 |