موسوعہ فقہیہ جلد20

موسوعہ فقہیہ جلد20

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 400

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
خمار 33
تعریف 33
متعلقہ الفاظ:حجاب ،قناع ،نقاب ،برقع 33
خمار سےمتعلق احکام 34
اول:عام حالات میں عورت کےلئے خمار کااستعمال 34
دوم:وضو میں اوڑھی پر مسح 34
سوم :نماز میں دوپٹہ اوڑھنا 36
چہارم :احرام میں دوپٹہ کااستعمال 37
پنجم :عورت کےکفن میں دوپٹہ 37
خمر 38
خمس 39
تعریف 39
متعلقہ الفاظ :مرباغ ، صفی ،نشیطہ ،فضول 39
شرعی حکم 40
وہ اموال جن کاخمس نکالا جاتاہے 40
اول:غنیمت 40
پہلا قول 41
دوسرا قول 46
تیسراقول 47
چوتھا قول 48
پانچواں قول 48
دوم :فئ 48
سوم:سلب 49
چہارم :رکاز 50
خنثی 51
تعریف 51
متعلقہ الفاظ:مخنث 51
خنثی کی اقسام 51
خنثی غیر مشکل 51
خنثی مشکل 51
کس کےذریعہ خنثی کی نوع کی تحدید کی جائے 53
خنثی مشکل کےاحکام 53
خنثی کےقابل ستر اعضاء 53
اپنی شرمگاہ کےچھونےسے اس کاوضو ٹوٹنا 53
خنثی پروجوب غسل 54
خنثی کی اذان 54
جماعت والی نماز میں اس کاصف میں کھڑا ہونا 54
خنثی کی امامت 54
خنثی کاحج اوراس کااحرام 55
نظر اورخلوث 56
اس کانکاح 56
خنثی کی رضاعت 57
خنثی کااقرار 57
خنثی کی گواہی اوراس کافیصلہ 58
خنثی کےلئے قصاص لینا اوراس سےقصاص لینا 58
خنثی کی دیت 58
خنثی پروجوب میں داخل ہونا 59
خنثی کاقسامت میں داخل ہونا 59
اس پر تہمت لگانے والےکی حد 59
خنثی کاختنہ 60
خنثی کےلیے چاندی اوریشم کااستعمال 60
خنثی کاغسل  ،تکفین اورا سکادفن 60
خنثی کی وراثت 61
خنزیر 62
تعریف 62
خنزیر کےاحکام 62
اول:خنزیر کی کھال کو دباغت دینا 64
دوم: خنزیر کاجھوٹا 64
سوم: اس کے بال کاحکم 65
چہارم : اس کےاجزاء سے دواکرانے کاحکم 65
پنجم : عین خنزیر کادوسری چیزمیں تبدیل ہوجانا 66
تیسرا اعتبار :خنزیر کی مالیت کااعتبار 66
پہلی صورت :اس کی خریدوفروخت کاصحیح نہ ہونا 66
ذمیوں کوخنزیر رکھنے کی اجازت دینا 67
خنزیر کی چوری یاسا کااتلاف 68
سمندری خنزیر 68
خنق 69
تعریف 69
احمالی حکم 69
اول:شکار اورذبائح کےبیان میں 69
دوم: قتل کےبیان میں 69
سوم: ایمان کے بارے میں 70
بحث کے مقامات 71
خوارج 71
خوف 71
خیار 72
تعریف 72
متعلق الفاظ ،عدم الزوم ،فساد کی وجہ سے فسخ توقف کی وجہ سے فسخ اقالہ میں فسخ 72
خیار کی تقسیم 72
اول: مزاج کےاعتبار سےخیار کی تقسیم 74
دوم: مقصد کےاعتبار سےخیار کی تقسیم 74
سوم: موضوع کےاعتبار سےخیار کی تقسیم 75
خیار کی مشروعیت کی حکمت 75
خیار لزوم کو ختم  کردیتا ہے 76
خیار اختلاف مقدار 78
خیار استحقاق 79
خیار تاخیر 79
خیار تسارع فساد 80
خیار تشریک 80
خیارتصریہ 80
خیار تعذر تسلیم 80
خیار تعیین 80
تعریف 80
اس کاتسمیہ 81
متعلقہ الفاظ:خیارشرط ،ثمن میں خیار تعیین 81
شرعی حکم 82
خیارتعیین  کی مشروعیت کی دلیل 83
خیار تعیین کےپائے جانے کی شرطیں 84
صلب عقد میں تعیین کی شرط کاتذکرہ 84
جن چیزوں میں اختیار دیاجائے وہ ذوات القیم کےقبیل سےہوں 84
خیارکی مدت معلوم ہو 84
جن چیزوں میں اختیار دیادجائے وہ تین سے زیادہ نہ ہوں 85
عاقدکی طرف سےاختیار کیاگیاعدد 85
خیار تعیین کاخیارشرط کےساتھ متصل ہونا 85
صاحب خیار کون ہوگا 85
عقد پر خیار تعیین کااثر 86
اس کاعقد کےحکم پر اثر 86
خیار تعیین میں ہلاک شدہ کاتاوان 87
خیار تعیین کی توقیت 87
خیار تعیین کاسقوط 87
خیار تعیین کامنتقل ہونا 88
خیار تفرق الصفقہ 88
تعریف 88
متعلقہ الفاظ:تعدد صفقۃ ،ایک بیع مین دبیع کامعاملہ 89
تقسیم اورمختصر احکام 89
خیارات تفریق صفقۃ کاموجب 91
پہلی صورت :استحقاق جزئی کاخیار 92
دوسری صورت :ہلاک جزئی کاخیار 94
خیار تفلیس 95
خیار تلقی الرکبان 95
خیار تولیہ 95
خیار رؤیت 95
تعریف 95
خیاررؤیت اوراس میں مذاہب 96
بیع غائب کی مشروعیت 96
خیار رؤیت کی مشروعیت 96
حنفیہ اوران کےہم خیار فقہاء کےدلائل 97
مانعین کی دلیل 97
ثبوت خیار کاسبب 98
رؤیت سےمراد 98
مثلی اشیاء میں رؤیت 98
قیمی اشیاء میں رؤیت 98
رؤیت کی چند خاص صورتیں 98
جزئی رؤیت جوکافی ہواس کی تحدیدمیں رعف کارول 99
خیاررؤیت کے قیام کی شرطیں 100
وہ محل جس پر عقدہوا وہ عین ہو 100
معقوعلیہ کاایسے عقدمیں ہونا جو فسخ کو قبول کرے یعنی رد کےذریعہ فسخ ہوجائے 101
عقدکے وقت یااس سےبہلے نہ دیکھنا جبکہ کوئی تغیر نہ ہوا ہو 101
عقدکےبعد معقولیہ کی رؤیت یااس چیز کی رویت جواس کےقائم مقام ہو 102
کس کےلئے خیارثابت ہوگا 102
وعقوجن میں خیار رؤیت ثابت ہوتاہے 103
ثبوت کاخیار کاوقت 103
رؤیت سےقبل فسخ کاامکان 104
خیاررؤیت کی مدت 104
رؤیت سےقبل عقدکےحکم میں خیار کااثر 105
رؤیت کےبعد عقد کےحکم پر خیار کااثر 105
سقوط خیار 105
ہبیع میں تصرفات جوغیر کےلئے حق کوواجب کردے 105
صاحب خیار کےفعل کےبغیر ہبیع میں تبدیلی 106
ہبیع کاخریدار کےقبضہ میں عیب دارہوجانا 106
خیاررؤیت میں صریح اسقاط کاحکم 106
خیارکاختم ہونا 107
خیار کااجازت کےذریعہ ختم  ہونا 107
صریح اجازت ہویاجواس کےقائم مقام ہو 107
دلالت کےطور پر اجازت 107
خیار کافسخ کےذریعہ ختم ہونا 107
شرائط فسخ 108
خیار رؤیت کامنتقل ہونا 108
خیار الرجوع 108
خیار شرط 109
تعریف 109
اس کی مشروعیت 109
صیغہ خیار 111
خیارکےپائے جانےکی شرطیں 112
اول: وہ شرط جوعقد سےمتصل ہوتی ہے 112
دوم:توقیت یامدت کےمعلوم ہونےکی شرط 114
پہلا نقطہ نظر:متعاقدین کےلئے مطلقا تفویض 114
دوسرا نقطہ نظر: معتاوحدودمیں متعاقدین کےلئے تفویض 115
عقار (جائداد غیر منقولہ ) 115
چوپائے 116
بقیہ چیزیں 116
تیسرا نقطہ نظر:تین یوم کی تحدید 116
تین دن پر زیادتی 117
خیار مطلق 118
خیار کی تائید 118
مجہول وقت کےساتھ موقت کرنا 118
سوم: اتصال اورموالات کی شرط 119
چہارم :مستحق  خیار کی تعیین 120
وہ چیزیں میں خیار شرط ثابت ہوگا 120
متعاقدین کےلئے خیار کی شرط لگانا 122
عقدسے بے تعلق شخص کےلئے خیار کی شرط لگانا 122
کسی اورکی رائے لینے  یااس سے مشورہ طلب کرنےکی شرط 123
خیار میں نیابت 124
خیارکےآثار 126
اول:عقدکےحکم پر خیار کااثر 126
دوم: انتقال ملکیت  پر خیار کااثر 126
متعاقدین کےلئے خیار کاہونا 126
خیارکاان میں سے ایک کےلیے ہونا 127
سوم: محل خیار کےضمان پر خیار کااثر 128
ہبیع کی زیادتی اس کی آمدنی اوراس کے نفقہ پر خیار کااثر 131
وہ زیادتی جو علیحدہ ہو اصل سے پیداشدہ نہ ہو 132
وہ زیادتی جواصل سے پیدا ہواس سےمتصل ہو 132
زوائد کےحکام غیر حنفیہ کےنزدیک 133
چہارم : بدلین کی سپردگی پر خیار کااثر 134
خیارکاساقط ہونا 134
مسحق خیار نابالغ لڑکے کابلوغ 135
جنو ن اوراس کی قسم کی  چیز کاطاری ہونا 135
محل خیار کامتغیر ہونا 135
شرکین میں سےایک شریک کاعقد کو نافذ کرنا 136
صاحب خیارکی موت 137
خیارکاختم ہونا 137
پہلا سبب: اجازت یابغیر فسخ کےمدت کےگذرجانے سےعقد کانافذ کرنا 137
اجازت کےذریعہ عقد کےنافذ کرنا 137
اجازت کی اقسام 137
عوض کےذریعہ خیار کاختم ہونا 138
دوم: مدت کےگذرنےسےخیار کاختم ہونا 138
دوسرا سبب: فسخ عقد کےذریعہ خیارکاختم ہونا 139
شرائط فسخ 141
خیار شرط کامنقل ہون 142
اول: موت کے ذریعہ خیار کامنتقل ہونا 142
دوم:خیار کاجنون اور بت کی حالتوں میں منتقل ہونا 143
خیار عیب 145
تعریف 145
خیارعیب کی مشروعیت 145
عیب سےباخبر کرنےکاوجوب اورس کےدلائل 146
عقدکرنےوالے پر اس کاوجوب 146
چھپانے کےساتھ بیع کاحکم 147
غیرعاقد پر اس کاوجوب 148
خیارعیب کی مشروعیت کی حکمت 148
خیار عیب کی شرطیں 148
پہلی شرط :معتبر عیب کاظاہر ہونا 148
امراول: قیمت کاکم ہونایاغرض صحیح کافوت ہونا 149
امردوم:ہبیع جیسی چیزوں کاعیب سےمحفوظ ہوناہی جب اصل ہو 150
عیب کے ضابطے کےسلسلہ میں عرف کی طرف مراجعت 151
عیب کےموثر ہونےکی شرطیں 151
یہ کہ عیب خود محل عقد میں ہو 151
یہ کہ عیب پرانا ہو 151
یہ کہ عیب قبضہ سےقبل خریدار کےفعل سےنہ ہو 152
یہ کہ عیب حوالگی کےبعد بھی باقی رہےاورواپس کرنےتک برابر برقرار رہے 152
بغیر مشقت کےعیب کاازالہ ممکن نہ ہو 153
عیب کوثابت کرنےکے طریقے 153
دوسری شرط :عیب کاعلم نہ ہونا 155
تیسری شرط: عدم برات 156
برا ت کےمسائل 156
برات کی شرط لگانے کےسلسلہ میں مذاہب علماء کی تلخیص 157
برات کےاقسام واحکام 157
وہ عقودجن خیار عیب ثابت ہوتاہے 158
خیار عیب کوموقت کرا 159
پہلی رائے :یہ علی الفوذ ثابت ہوتاہے 159
دوسری رائے :یہ ہےکہ علی التراخی ثابت ہوتاہے 160
تیسری رائے :اسےایک یادونون کےذریعہ موقت کرنا 161
عقدکےحکم پرخیار عیب کااثر 161
خیار عیب کےساتھ عقد کاحکم 161
ردااور اس کی شرائط 163
عقدکرنےوالےکےمتعدد ہونے سےتفرق صفقہ 165
دوسرے عاقد کوفسخ کاعلم ہونا 166
ردکاطریقہ 166

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاردواردو ترجمہاسلامیاللہانٹرنیٹانڈیاانسائیکلوپیڈیاانقلابپنجابتحقیقترجمہحقدلائلزبانعربعربیعلمعلماءعلمیفقہفنونمذاہبمسائلمصرمعلوماتموتنماز
Comments (0)
Add Comment