موسوعہ فقہیہ جلد18
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 383
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حقد | 31 |
تعریف | 31 |
متعلقہ الفاظ | 31 |
حسد | 31 |
غضب | 31 |
شرعی حکم | 31 |
حق | 34 |
تعریف | 34 |
متعلقہ الفاظ:حکم | 34 |
حق علماء اصول کےنزدیک | 34 |
فقہاء کےنزدیک حق سےمراد | 37 |
حق کاسرچشمہ | 38 |
حق کےارکان | 39 |
حق کی قسمیں | 39 |
اول:لزوم وعدم لزوم کےاعتبار سے | 40 |
دوم:حقوق کی تقسیم نفع کےعموم وخصوص کےاعتبار سے | 40 |
قسم اول:خالص حق اللہ | 40 |
خالص حقوق اللہ کی قسمیں | 41 |
قسم دوم:خالص حق العبد | 44 |
قسم سوم:حق اللہ حق العبد دونوں جمع ہوں مگر حق اللہ غالب ہو | 44 |
قسم چہارم:حق اللہ حق العبد دونوں ہون مگر حق العبد غالب ہو | 45 |
حق العبد کےوجود عدم کےاعتبار سےحقوق کی تقسیم | 46 |
تمام حقوق میں اللہ بھی حق ہوتاہے اوربندے کاحق بھی | 46 |
اگر چند حقوق کوایک ساتھ ادا کرنا اوردشوار ہوتوان میں سےبعض کوبعض بر مقدم کرنااگر ایساممکن ہو | 47 |
حقوق کی تقسیم قابل اسقاط ہونے اورنہ ہونےکےاعتبار سے | 50 |
اول:حق اللہ | 50 |
حقوق العباد | 54 |
عین | 54 |
دین | 54 |
منافع | 55 |
حق مطلق | 56 |
معنی کی معقولیت اورعدم معقولیت کےاعتبار سےحقو ق کی تقسیم | 57 |
محدودمقدارووالاحق اورغیر محدود مقداروالاحق | 59 |
قسم اول:حق محدود | 59 |
حق محدو د کاحکم | 59 |
قسم دوم:حق غیر محدود | 60 |
حق غیر محدود کاحکم | 60 |
قسم سوم :حق مختلف فیہ | 61 |
تحدید وعدم تحدید کی قسمیں | 61 |
حق تام اورمخفف | 62 |
ورثاء کی طرف منتقل ہونے اورنہ ہونےوالےحقوق جوقابل وراثت نہیں ہوتے | 62 |
اول:قابل وراثت حقوق | 62 |
دوم:خلافت کےطور پر ثابت ہونےوالے حقوق جوقابل وراثت نہیں ہوتے | 62 |
سوم:وہ حقوق جوبطور وراثت یابطور خلافت منتقل نہیں ہوتے | 63 |
خیارشرط | 64 |
خیارتعیین | 64 |
خیار عیب | 65 |
خیار قبول | 65 |
منافع | 65 |
قصاص فی النفس | 65 |
مالیت وعدم مالیت کےاعتبار سےحقوق کی تقسیم | 66 |
دیانت کےطور پر واجب ہونےوالا حق اورقضاکےطور پر واجب ہونےوالا حق | 66 |
حق حملک اورحق مبا ح | 67 |
حق ثابت یاحق واجب | 68 |
حق موکد | 69 |
حق موکد کاحکم | 70 |
حق وصول کرنا | 72 |
حقہ | 73 |
تعریف | 73 |
متعلقہ الفاظ:ابن مخاض اوربنت مخاض ،ابن لبون ،اوربنت لبون ،جذع اورجذعہ | 73 |
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات | 73 |
حقن | 74 |
حقنہ | 74 |
حقیقت | 74 |
تعریف | 74 |
متعلقہ الفاظ:مجاز ،استعارہ ،کنایہ | 75 |
حقیقت کی اقسام | 75 |
اجمالی حکم | 76 |
حکر | 78 |
تعریف | 78 |
متعلقہ الفاظ:خلو،اجرت ،اجارۃ طویلہ | 79 |
حکرکی قسمں | 80 |
اوقاف میں طویل المدت اجارہ کاحکم | 80 |
واقف کی شرط کی صورت میں وقف کاطویل مدت والا جارہ ممنوع ہوگا | 83 |
وقف میں تحکیر کاحکم اوراس کےجواز کی شرائط | 84 |
خلووالے وقف کااجارہ | 84 |
وقف کااجارہ کون کرےگا | 95 |
تحکیر کی مدت | 85 |
وقف کواجارہ پر لینے میں اجرت کی مقدار | 85 |
غبن فاحش کےساتھ تحکیر کاحکم | 86 |
مدت کے دوران یامدت کےبعداجرت مثل میں اضافہ | 87 |
مدت اجارہ کےجوران اجرت مثل میں کمی | 99 |
کرایہ دار کےلگائے ہوئے درختوں اورعمارتوں کی ملکیت اوران میں تصرف | 88 |
اجرت پر حاصل کردہ زمین میں نبی ہوئی عمارت میں شفعہ | 89 |
وقف کرایہ کی زمین میں بنی عمارت کااس کامالک کی طرف سےوقف کرنا | 89 |
تعمیر یاشجرکاری سےقبل کرایہ دارکی موت | 89 |
عمارت یادرختوں کےضائع ہوجانے سےعقد اجارہ کاختم ہونا | 90 |
حکم | 90 |
تعریف | 90 |
حکم کی قسمیں | 90 |
حکم تکلیفی کی قسمیں | 91 |
حکم وضعی کی قسمیں | 91 |
حکمان | 92 |
حکمت | 92 |
تعریف | 92 |
حکمت اصولین کےنزدیک | 92 |
متعلقہ الفاظ:سبب مانع | 92 |
اجمالی حکم | 93 |
حکومت عدل | 93 |
تعریف | 93 |
متعلقہ الفاظ:ارش دیت | 94 |
حکومت عدل سےمتعلق احکام | 94 |
حکومت عدل کن صورتوں میں واجب ہوتی ہے | 94 |
حکومت عدل کی شرائط | 95 |
جنایت کےلےئ کوئی تاوان مقررنہ ہو | 95 |
حکومت عضو کےمقرہ تاوان کےبرابر نہ ہو | 95 |
قیمت زخم کےمندمل ہونےکےبعد لگائی جائے | 96 |
حکومت کافیصلہ قاضی یاحکم کرے | 96 |
حکومت عدل کےمقرر کرنےکارطریقہ | 96 |
حلال | 99 |
تعریف | 99 |
حلال سےمتعلق اصولی مسائل | 99 |
مسئلہ اول | 99 |
دوسرا مسئلہ | 101 |
تیسرا مسئلہ | 102 |
حلف | 103 |
تعریف | 103 |
تحلیف کی حکمت اوراس کامشروع ہونا | 103 |
قسم لینے کاطریقہ | 103 |
وہ حقوق جن میں تحلیف جاری ہوتی ہے | 104 |
خصومت میں تحلیف کااثر | 106 |
قسم لینے کاطریقہ | 106 |
قسم لینے کاحق | 107 |
تحلیف میں نیت کااعتبار | 108 |
حلف | 109 |
تعریف | 109 |
متعلقہ الفاظ:مواخات موالات ،مہادنہ امان | 110 |
عہد جاہلیت کےمعاہدے | 110 |
حلف سےمتعلق احکام | 111 |
اسلام میں معاہدہ کی بنیاد پر وراثت جاری ہونے کی صورتیں | 115 |
معاہدہ کی بنیاد پر وراثت | 117 |
میراث کےعلاوہ میں حلیف کے احکام | 118 |
مسلمانوں کےدوگروہووں کےدرمیان معاہدہ | 119 |
حلق | 120 |
تعریف | 109 |
متعلقہ الفاظ:استحداد ،شف | 120 |
بال مونڈنے کےاحکام | 121 |
نومولود کاسرمونڈنا | 122 |
مونچھ مونڈنا | 123 |
محرم کابال مونڈنا | 124 |
احرام سےحلال ہونے کےلئے سرمونڈوانا | 124 |
حلال ہونےکےلئے حلق کی واجب مقدار | 125 |
حلال ہونے کےلئے حلق اورقصر میں افضل کو ن ہے | 125 |
بغل اورزیرناف مونڈنا | 126 |
جسم کےدیگر حصوں کابال مونڈنا | 126 |
کافرجب مسلمان ہوجائے تو اسکا کابال مونڈنا | 127 |
میت کابال مونڈنا | 128 |
حلق (بمعنی گردن یعنی کھانے پینے کی نالی )کےاحکام | 128 |
حل | 129 |
تعریف | 129 |
اجمالی حم | 129 |
حرمت کی ضد حل | 129 |
حرم مکی کےمقابلہ میں حل | 129 |
عمرہ کےاحرام کےلئے حل کی افضل ترین جگہ | 129 |
حل کےمتعلقہ احکام | 131 |
حرم مدینہ کےمقابلہ میں حل | 131 |
حل کےمہینے | 132 |
احرام کےمقابلہ مین حل | 133 |
حلم | 133 |
حلوان | 133 |
تعریف | 133 |
متعلقہ الفاظ:جعل ،حباء،رشوت | 134 |
اجمالی حکم | 134 |
حلول | 135 |
حلیف | 135 |
حلی | 135 |
تعریف | 135 |
متعلقہ الفاظ:زنیت | 135 |
حلی سےمتعلق احکام | 135 |
مردوں کےلئے سونے کازیور | 135 |
مردوں کےلئے چاندی کازیور | 136 |
عورتوں کےلئے سونے چاندی کازیور | 137 |
اس چیز جس پر سونے چاندی کاپانی چڑھا یاگیا ہو | 138 |
سونے چاندی کےعلاوہ کے زیوارت | 138 |
زیورات کی زکاۃ | 139 |
زیورات کےٹوٹنے کاحکم | 141 |
زیورات کرایہ بر دینا | 141 |
زیورات وقف کرنا | 142 |