موسوعہ فقہیہ جلد16
مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت
صفحات: 394
ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
جنائز | 35 |
تعریف | 35 |
اول:قریب المرگ شخص کےاحکام | 35 |
مختصر کی تعریف اس کی قبلہ رخ کرنااورتلقین کرنا | 35 |
موت کےبعد کون ساعمل کرناچاہیے اورکون سانہیں | 35 |
موت کےبعد کون ساعمل کرناچاہیے | 35 |
موت کی اطلاع دینا | 36 |
دین کی ادائیگی | 37 |
میت کی تجہیز | 37 |
موت کےبعد کون ساعمل نہین کرناچاہیے | 38 |
میت کےپاس قرآن کریم کی تلاوت | 38 |
میت پرنوحہ اورچیخ وپکار کرنا | 39 |
بچہ نکالنے کےلئے پیٹ چاک کرنا | 40 |
میت کو غسل دلانا | 41 |
میت کی تکفین | 41 |
جنازہ اٹھانا | 41 |
جنازہ اٹھانے کاحکم اوراس کی کیفیت | 41 |
جنازہ کےہمراہ چلنا | 43 |
جنازہ کےساتھ کون ساعمل ہوناچاہیے اوراکون سانہیں | 45 |
جنازہ کےساتھ آگ یاعود سوزلےجانا | 45 |
جنازہ رکھنے سےپہلے بیٹھنا | 46 |
جنازہ کےلئے کھڑا ہونا | 46 |
جنازہ کےساتھ چلتے وقت خاموشی اختیار کرنا | 47 |
جنازہ کی نماز | 48 |
نمازجنازہ شرطیں | 49 |
نمازجنازہ کی سنتیں | 52 |
میت کےلئے دعا | 54 |
نماز جنازہ میں مسبوق کیاکرے | 61 |
نمازجنازہ کاطریقہ | 59 |
کچھ تکبیرات کاچھوڑدینا | 63 |
کئی اکٹھا جنازوں کی نماز | 64 |
نماز جنازہ میں حدث | 66 |
قبر پرنماز جنازہ | 66 |
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا | 68 |
قبرستان میں نماز جنازہ ؟پڑھنا | 68 |
کس کی نماز جنازہ پڑھی جائے اوراکس کی نہ پڑھی جائے | 69 |
نمازجنازہ پڑھانے کاحقدار کون ہے | 70 |
نماز جنازہ کےمفسدات ومکروہا ت | 73 |
تعزیت مرثیہ زیارت قبور وغیرہ | 74 |
میت کےگھر والوں کےلئے کھانا تیارکرنا | 76 |
اعمال کاثواب دوسروں کو پہنچانا | 78 |
جنابت | 80 |
تعریف | 80 |
متعلقہ الفاظ:حدث ،خبث ،نجس ،طہارت | 81 |
جنابت کےاسباب | 81 |
جنابت کس چیز سےدورہوتی ہے؟ | 84 |
جنابت کےسبب جن (کاموں)کاکرنا حرام ہے | 86 |
جنبی کےلئے کیامستحب اورکیامباح | 88 |
روزہ پر جنابت کااثر | 89 |
حج پر جنابت کااثر | 91 |
جنایۃ | 93 |
تعریف | 93 |
متعلقہ الفاظ:جریمہ | 93 |
شرعی حکم | 93 |
قانونی حکم | 93 |
جنایت کی قسمیں | 94 |
اول:جان پر جنایت کی قسمیں | 94 |
قتل عمد | 94 |
قتل شبہ عمد | 95 |
قتل خطا | 95 |
قتل بالتسب یابالسب | 95 |
دو:جان سےکم پرجنایت | 96 |
جنایت جب عمداہو | 96 |
جنایت جب خطاہو | 96 |
سوم: اس بر جنایت جومن وجہ جان ہےمن وجہ نہیں | 96 |
جنایت علی مادون النفس | 97 |
تعریف | 97 |
شرعی حکم | 97 |
قانونی حکم | 97 |
پہلی قسم:جان سےکم پردہ جنایت جوقصاص ثابت کرتی ہے | 98 |
جنایت کافعل جان بوجھ کرہو | 98 |
فعل کاظلم وتعدی کےطور پرہونا | 99 |
جس پر جنایت کی گئی ہے اس کامندرجہ ذیل صفات میں جنایت کرنے والے کےمماثل ہونا | 99 |
مرد عورت ہونے)میں یکسانیت | 99 |
دین میں مماثلت | 100 |
عدد میں یکسانیت | 100 |
محل مین مماثلت | 101 |
منفعت مین مماثلت | 102 |
بغیر ظلم کےقصاص لینے کاامکان | 102 |
جان سےکم پر جنایت کی قسمیں | 102 |
پہلی قسم ،عضوکاٹ لینے اورالگ کردینے کےذریعہ جنایت ہو | 103 |
ہاتھوں اورپیروں پر جنایت | 103 |
کمال | 103 |
صحت | 104 |
آنکھ پر جنایت | 105 |
کانے کی جنایت ایسےشخص پرجس کی دونوں آنکھیں صحیح ہوں یااس کےبرعکس کی جنایت | 106 |
ناک پر جنایت | 107 |
کان پر جنایت | 108 |
زبان پر جنایت | 109 |
ہونٹ پر جنایت | 109 |
دانت پر جنایت | 109 |
عور ت کےپستانوں پر جنایت | 110 |
مرد کےآلہ تناسل پر جنایت | 111 |
داڑھی سرکےبال اورابروپر جنایت | 112 |
ہڈی پر جنایت | 113 |
دوسری قسم:زخم | 113 |
اول:شجاج (چہرہ اورسرپر لگنے والےزخم) | 113 |
دوم :بقیہ جسم پر لگنے والے زخم | 115 |
تیسری قسم :پھاڑے اورعلاحدہ کئے بغیر منافع کاختم کردینا | 116 |
دوسری قسم :جان سےکم پر جنایت جودیت یادوسری چیز واجب کرنےوالی ہے | 116 |
پہلی نوع :اعضاء کوجدا کردینا | 117 |
دوسری نوع:زخم | 118 |
تیسری نوع :منافع کاختم کردینا | 119 |
جنس | 120 |
تعریف | 120 |
جنس سےتعلق رکھنے والے احکام | 120 |
زکاۃ میں اتجاد جنس | 120 |
اموال ربویہ کی خرید وفروخت میں جنس کےاتحاد اختلاف کااثر | 121 |
بیع سلم میں جنس | 122 |
غصب شد ہ سامان کی جنس مین اختلاف | 122 |
فلاں کی جنس کےلئے وصیت | 122 |
اس چیز کاپینا جس کی جنس نشہ آور ہو | 123 |
بحث کےمقامات | 123 |
جن | 124 |
تعریف | 124 |
متعلقہ الفاظ:انس شیاطین | 124 |
اجمالی حکم | 125 |
عام احکام | 125 |
جن کاوجود | 125 |
مختلف شکلیں اختیار کرنے پر ان کی قدرت | 125 |
جنات کی جائے سکونت اورا ن کاکھانا پینا | 126 |
جن کامکلف ہونااورسول اللہ ﷺ کی بعثت کےعموم میں داخل ہونا | 127 |
جنوں کوان کےاعمال پر ثواب ملنا | 128 |
جن کاانسان کےجسم میں داخل ہونا | 129 |
جن کاروایت حدیث کرنا | 129 |
جنات کےلئے ذبح کرنا | 130 |
وہ اذکار جن کےذریعہ شیاطین یعنی سرکش جنوں سےبچا جاسکتا ہے اوران کاشردور کیاجاسکتاہے | 130 |
جنون | 135 |
تعریف | 135 |
متعلقہ الفاظ:دہش ،عتہ ،سفہ سکر ،صرع | 136 |
جنون کےاقسام | 137 |
اہلیت پر جنون کااثر | 138 |
بدنی عبادات میں جنون کااثر | 138 |
وضو اورتیمم مین | 138 |
نماز ساقط ہونےمیں جنون کااثر | 139 |
روزہ میں جنون کااثر | 140 |
حج میں جنون کااثر | 141 |
زکاۃ میں جنون کااثر | 141 |
قولی تصرفات میں جنون کااثر | 142 |
معاوضہ والے عقود میں جنون کااثر | 142 |
تبرعات میں جنون کااثر | 142 |
قاضی کاجنون | 144 |
ولایت پر جنون کااثر | 142 |
جنایات میں جنون کااثر | 144 |
مجنون پرکوئی جزیہ نہیں | 144 |
کیاجنون نکاح میں عیب سمجھا جائے گا | 144 |
ایسے شخص پر جنون کاطاری ہوناجس کاتصرف صحیح ہوچکا | 145 |
قولی تصرفات میں | 145 |
وصیت | 145 |
ولی نکاح پر جنون کاطاری ہوجانا | 147 |
پرورش کاحق رکھنے والے پر جنون کاطاری ہونا | 148 |
وقف کےنگراں پر جنون کاطاری ہونا | 148 |
وکالت | 148 |
جس شخص کوبیع میں خیار حاصل ہے اس پر جنون کاطاری ہونا | 150 |
خیار مجلس کےسلسلہ میں | 150 |
خیارشرط میں | 150 |
ایجاب کرنےوالے پر قبول سےبہلے جنون کاطاری ہوجانا | 151 |
جس پر قصاص یاحدواجب ہواس پر جنون کاطاری ہونا | 152 |
قصاص میں | 152 |
حدود میں | 152 |
جنین | 154 |
تعریف | 154 |
رحم میں جنین کےمراحل | 154 |
نطفہ | 155 |
علقہ | 155 |
مضغہ | 156 |
جنین کی اہلیت | 156 |
اپنی ماں کےنفقہ میں جنین اثر | 156 |
عدت میں جنین کااثر | 157 |
حاملہ کےتصرفات میں جنین کااثر | 157 |
حاملہ کاانتقال ہوجائے اورجنین اس کےپیٹ میں زندہ ہو | 157 |
طلاق میں جنین کااثر | 157 |
ماں کی سزا میں جنین کااثر | 157 |
ماں کی تدفین میں جنین کااثر | 158 |
اپنےمورث کےترکہ میں جنین کااستحقاق | 158 |
وراثت میں جنین کااثر | 158 |
جنین کےلئےوصیت کاحکم | 158 |
جنین پر وقف | 159 |
جنین پر جنایت | 159 |
جنین کوغسل اورکفن دلانا اس کی نمازجنازہ پڑھنا اوردفن کرنا | 159 |
جہاد | 161 |
تعریف | 161 |
متعلقہ الفاظ: سیر۔غزوہ ۔ رباط | 162 |
جہاد کی مشروعیت میں تدریج | 163 |
جہاد کی فضیلت | 165 |
جہادکاشرعی حکم | 167 |
جہاد فرض عین کب ہوجاتاہے | 169 |
مشروعیت جہاد کی حکمت | 171 |
جہاد کےلئے اجازت لینا | 171 |
والدین کی اجازت | 171 |
اجازت سےرجوع | 173 |
قرض دینےوالے والےکی اجازت | 174 |
امام کی اجازت | 175 |
اماموں کےساتھ جہاد | 176 |
وجوب جہاد کی شرطیں | 176 |
اسلام | 176 |
عقل | 177 |
بلوغ | 177 |
مردہونا | 177 |
جہاد کےاخراجات پرقدرت | 178 |
ضرر سےسلامتی | 178 |
جس کو امام جہاد مین نکلنے سے روک دےگا | 179 |
لوگوں سے مال لےکر قتال کرنا | 181 |
قتال سےپہلے دعوت اسلام | 183 |
قتال کی حالت میں امان | 187 |
دشمن سےقتال کرنےکےلئے غیر مسلموں سےمددلینا | 187 |
جہاد میں حرام اورمکروہ چیزیں | 188 |
حرمت والے مہینوں میں قتال | 188 |
جہاد میں قرآن شریف اورکتب شرعیہ لےجانےکی ممانعت | 188 |
جہاد میں جس کاتقل جائز نہیں | 189 |
رشتہ دارکاقتل | 191 |
عذر غلول خیانت اورمثلہ | 192 |
دشمن کوآگ میں جلانا پانی میں ڈبونا اورا س پر منجنیق چلانا | 193 |
مال تلف کرنا | 197 |
لشکر سےبھاگنا | 199 |
کامیابی کےاحتمال کےساتھ تعداد کی قلت | 201 |
شہروالوں کادشمن سےقلعہ بند ہونا | 203 |
فرار اختیار کرنااورمال غنیمت جمع کرنا | 203 |
قتال میں شب خون مارنا | 204 |
کفارعورتوں اوربچوں کوڈھال بنانا | 204 |
قتال کس بنیاد پر ختم کیاجائےگا | 205 |
دشمن کےاموال اورہتھیاروں کااستعمال اورمال غنیمت کےاحکام | 207 |
جہاز | 208 |
تعریف | 208 |
شرعی حکم | 208 |
غازی کو تیار کرنا | 208 |
میت کی تجہیز | 208 |
حج کےسفر کاسامان تیار کرنا | 208 |
بیوی کاسامان | 209 |
عورت کامالک جہیز ہونا | 209 |
جہالت | 210 |
تعریف | 210 |
متعلقہ الفاظ:غرر۔قمار۔ابہام ۔شبہ | 210 |
جہالت کےاقسام | 212 |
جہالت کےتین مراتب ہیں | 212 |
پہلا مرتبہ ،کھلی ہوئی جہالت | 212 |
دوسرا مرتبہ :معمولی جہالت | 212 |
تیسرامرتبہ :درمیانی جہالت | 212 |
جہالت کےاحکام | 213 |
بیع میں جہالت | 213 |
صغیہ عقد میں جہالت | 213 |
ایک بیع میں دوبیع | 213 |
کنکری سےبیع | 214 |
بیع ملامسہ ومنابذہ | 214 |
بیع کی جہالت | 214 |
زمین میں چھپی ہوئی چیز کی بیع | 215 |
غوطہ خور کےایک غوطہ میں آنے والی مچھلیوں کی بیع | 215 |
تھن کےدودھ کی بیع | 215 |
پانی میں مچھلی کی بیع | 216 |
غیر موجودہ کی بیع | 216 |
اٹکل سےبیع | 216 |
ثمن میں جہالت | 216 |
سلم میں جہالت | 216 |
مضاربت کےراس المال کی جہالت | 217 |
اجارہ میں جہالت | 217 |
مدت میں جہالت | 217 |
مجہول کوبری قراردینا | 217 |
مجلس عقد میں جہالت کازائل ہوجانا | 218 |
بدل قصاص بر صلح | 219 |
مکفول لہ کی جہالت | 219 |
مجہول حق کاضمان لینا | 220 |
رہن اورمرہون جس کےبدلہ رہن رکھاگیا کی جہالت | 220 |
وکالت میں جہالت | 220 |
اجرت یاانعام وغیرہ میں جہالت | 220 |
شرکت میں جہالت | 221 |
ہبہ می جہالت | 221 |
وصیت میں جہالت | 221 |
وقف میں جہالت | 221 |
اقرار میں جہالت | 221 |
نسب میں جہالت | 221 |
مہر میں جہالت | 221 |
خلع میں جہالت | 222 |
جس پر تہمت لگائی گئی ہواس کی جہالت | 222 |
مقتول کے ولی کامجہول ہونا | 222 |
جس کادعوی کیاجارہا ہے ا سکی جہالت | 222 |
جس کی گواہی دی جارہی ہےاس کی جہالت | 222 |
جہر | 223 |
تعریف | 223 |
متعلقہ الفاظ:اسرار،مخالفت ،کتمان ،اظہار ،افشاء ،اعلان | 223 |
جہر اوسرکی حد | 223 |
جہرسے متعلق احکام | 224 |
نماز کےاقوال میں جہر کرنا | 224 |
تکبیر میں جہر کرنا | 224 |
تعوذ (اعوذباللہ پڑھنے)میں جہر کرنا | 224 |
بسم اللہ میں جہر کرنا | 225 |