موسوعہ فقہیہ جلد15

موسوعہ فقہیہ جلد15

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 342

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ثار 31
تعریف 31
متعلقہ الفاظ :قصاص 31
دورجاہلیت میں خون کامطالبہ کرنا 31
خون کےمطالبہ کےمتعلق شرعی احکام 32
جاہلیت کےطریقہ پر خون کابدلہ لینے  کی حرمت اورقصاص  کی مشروعیت کی حکمت 34
ثبوت 35
تعریف 35
ثبوت سےمتعلق شرعی احکام 35
ثبوت  نسب 35
مہینہ کاثبوت 35
حقوق کاثبوت 36
حدیث کاثبوت 36
ثغور 36
ثلج 36
ثمار 37
تعریف 37
متعلقہ  الفاظ :فواکہ ،زروع 37
ثمار سےمتعلق  شرعی احکام 37
اول :پھل کی زکاۃ 37
وہ پھل جن میں زکاۃ واجب ہے 37
پھل کانصاب 38
پھل میں زکاۃ واجب ہونےکاوقت 38
پھل کی زکاۃ میں وجوب  کی مقدار 39
پھلوں کی بیع 39
پھلوں کےنکلنے سےپہلے ان کی بیع 39
پھلوں کےنکلنے کےبعد بدصلاح سےقبل ان کی بیع 40
بدوصلاح کےبعد پھل کی بیع 41
ان پھلوں کی بیع جویکے بعد دیگر نکل رہے ہیں 41
درخت کو بیچتے وقت پھلوں کی ملکیت 42
فروخت شدہ پھلوں میں ہلاک ہونے  والے پھلوں کو منہا کرنا 44
سوم :پھلوں کو رہن رکھنا 45
چہارم :پھلوں میں شفعہ 46
پہلی صورت :پھل کی بیع  درخت کےساتھ ہونے مین شفعہ 47
دوسری صورت :صرف پھل کی فروخت میں شفعہ 47
جن زمین میں حق شفعہ ہواس میں مشتری کےپاس پھل کاپیداہونا 47
پنجم :زمین میں پھل کی پیداوار کےایک حصہ  کی اجرت پر کام کرنا 49
ششم :پھلو ں کی چوری 50
ثمن 52
تعریف 52
متعلقہ الفاظ: قیمت وسعر 53
ثمن عقد بیع  کایک رکن ہے 53
ثمن کی شرائط 53
پہلی شرط :ثمن کی تعیین 53
دوسری شرط :ثمن کامال ہونا 55
بحیثیت ثمن مال کی قسمیں 56
متعین کرنے سے ثمن کامتعین ہونا 57
اثمان تعیین  سےمتعین ہوجاتے ہیں 59
تعیین کےذرائع 60
تیسری شرط :متعین ثمن کامشتری کی ملکیت میں ہونا 60
چوتھی شرط : معین ثمن کی سپردگی پر قدرت 60
پانچویں شرط : ثمن کی صفت ومقدار کی معرفت 61
گیہوں کےڈھیر کی بیع  ہر قفیز ایک درہم میں 63
ثمن کی صفت معلوم نہ ہو بیع جائز نہیں 64
ثمن نقد اورادھار 66
مدت میں اختلاف 67
ادھارثمن اداکرتے وقت عقد کی جگہ اوراس کے وقت کااعتبار 68
عقد کےبعد ثمن میں اضافہ اورکمی 69
ثمن میں بائع کاتصرف 71
ثمن کی سپردگی 72
کیاثمن کےحوالہ سے بیع روکنے کاحق باطل ہوجائے گا 75
سپردگی کےاخراجات 76
ثنیا 78
ثنیی 78
تعریف 78
اونٹ میں ثنی 78
گائے اوربھینس میں ثنی 78
بھیڑ وبکری میں ثنی 79
متعلقہ الفاظ: جذع حق 79
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات 79
ثواب 80
تعریف 80
متعلقہ الفاظ :حسنہ اطاعت 80
ثواب سےمتعلق احکام 80
اول:اللہ تعالی کی طرف سے ثواب 81
ثواب کامستحق 81
ثواب والے اعمال اوران کی شرائط 83
بغیر عمل کےثواب 85
اول:دوسرے کو ثواب ہبہ کرنا 85
دوم:کیافرض کفایہ کاثواب اس شخص کوپہنچے جس نے نہ کیا ہو 86
سوم :انسان پرجومصائب آتے ہیں ان پر ثواب ملےگا یانہیں 86
ثواب میں فرق 87
مشقت کےاعتبار سےثواب میں فرق 87
وقت کے اعتبار سے ثواب میں فرق 88
مقام کےاعتبار سےثواب میں فرق 88
عمل میں مصلحت کےاعتبار سےثواب  میں فرق 88
ثواب کاباطل ہونا 88
دوم :ہبہ میں ثواب 89
ثول 91
تعریف 91
متعلقہ الفاظ :ہیام 91
اجمالی حکم 91
ثیاب 92
ثیوبۃ 92
تعریف 92
متعلقہ الفاظ:بکارت احصان 92
ثیویت کاتحقق 93
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات 93
جائحۃ 95
تعریف 95
متعلقہ الفاظ:آفت ،تلف 95
جائحہ کی اقسام اوراسکی احکام 96
جائحہ پر مرتب ہونے والے اثرات 96
زکاۃ میں جائحہ کااثر 96
بیع میں جائحہ کاحکم 97
آفات کی بنیاد پر وضع کرنے کامعیار 98
آفت زدہ بیع سےثمن وضع کرنے کی مقدار 98
اجارہ میں جائحہ کااثر 101
غصب میں جائحہ کااثر 101
ودیعت میں جائحہ کااثر 102
مہر کاجائحہ کااثر 102
جائز 103
جائزۃ 103
تعریف 103
متعلقہ الفاظ:مکافات ،اجر،جزا جعل 104
شرعی حکم 105
اول،بادشاہ کاجائزہ 105
دوم: جائزۃ السبق 106
جائفہ 109
تعریف 109
اجمالی حکم 110
جار 111
جارحۃ 112
تعریف 112
جارحہ کےزخمی کردہ شکار کاحکم 112
اس جارحہ کی شرائط جس کاشکار کھانا  جائز ہے 113
جاریہ 114
تعریف 114
متعلقہ الفاظ:فتاۃ ،لامۃ 114
فقہی استعمال میں جاریہ کےاحکام 114
تعریف 114
جاسوسیہ 114
جامع 115
جبار 115
تعریف 115
متعلقہ الفاظ :ضمان 115
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات 116
جبایۃ 117
تعریف 117
متعلقہ الفاظ:حساب،خرص ،عرافہ کتابت 117
جبایہ کاحکم 117
جبایہ کامحل 118
زکاۃ کی وصولی 118
جابی کی شرائط 118
اسلام 118
مکلف ہونا 118
صلاحیت 118
زکاۃ وغیرہ کےاحکام سےواقفیت 119
عدالت وامانت 119
اہل بیت میں سےنہ ہونا 119
دوم:زکاۃ کی وصولی کاطریقہ 120
سوم :زکاۃ کی وصولی مقدار 122
چہارم :فئی  کی وصولی 123
جزیہ کی وصولی 123
خراج کی وصولی 124
ذمیو ں سے عشر کی وصولی 124
خراج کےجابی کی شرائط 125
امام کی طرف سےمحصلین کامحاسبہ 125
جب 127
تعریف 127
متعلقہ الفاظ:عسہ،خصا،وجاء 127
اجمالی حکم 127
وطی کےبعد ’’جب ‘‘کاپیش آنا 128
جب کی وجہ سے تفریق کاطریقہ 128
جب کیوجہ سےتفریق کی نوعیت 129
مجبوب کی بیوی کےبچے کانسب 129
جبر 130
تعریف 130
شرعی حکم 130
پٹی پر مسح 130
واجب زکاۃ کی تلافی 131
بذریعہ دم تلافی 131
جبہہ 132
تعریف 132
متعلقہ الفاظ، جبین ،ناصیہ 133
جبہہ سےمتعلق احکام 132
اول:وضو میں پیشانی کادھونا اورتیمم میں اس بر مسح کرنا 132
دوم:سجدہ میں زمین پر پیشانی رکھنا 133
سوم :جبہہ کو بوسہ دینا 133
چہارم :جبہہ کےزخم 134
بحث کےمقامات 134
جبیرۃ 134
تعریف 134
متعلقہ الفاظ:الصوق ولزوق :عصابہ 134
پٹی پر مسح کاحکم 135
پٹی پر مسح کی شرائط 136
پٹی باندھنے والے کی طہارت کاطریقہ 137
پٹی پر مسح کےنواقض 138
خف اورپٹی کےمسح کےدرمیان فرق 139
جحد 140
حجفہ 140
تعریف 140
اجمالی حکم اوربحث کےمقامات 141
حجود 141
جدار 141
جد 142
تعریف 142
جدسےمتعلق احکام 142
نکاح میں دادا کی ولایت 142
داداکاوارث ہون 142
داداکانفقہ 143
داداکی شادی کرانا 143
دادا کاحق پرورش 144
داداکوزکاۃ دینا 144
دادا قصاص لینا 144
داداکاپوتے کےمال سےچوری کرنا 145
داداکا اپنے پوتے پرزنا کی تہمت لگانا 145
داداکی شہادت پوتے کےحق میں 146
نماز جنازہ کےبارےمیں داداکادرجہ 147
جدۃ 147
تعریف 147
جدہ سےمتعلق احکام 147
جدہ کی میراث 147
جدہ اورجدات کےحصے 148
جدہ کامحجوب ہونا 148
جدہ سےنکاح کی حرمت 149
بیوی اوراس کی جدہ کوجمع کرنا حرام ہے 150
ظہار میں بیوی کوجدہ سےتشبیہ دینا 150
حضانت میں جدہ کاحق 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آیاتاحادیثاردواردو ترجمہاسلامیاللہانٹرنیٹانڈیاانسائیکلوپیڈیاانقلاببیویپنجابتحقیقترجمہحقدلائلزبانشادیشہادتطہارتعربعربیعلمعلماءعلمیفقہفنونمسائلمصرمعلومات
Comments (0)
Add Comment