موسی بن نصیر
مصنف : حکیم محمود احمد ظفر
صفحات: 211
سر کار دو عالمﷺ کی نظر کیمیا اثر نے صرف بڑے بڑے محدث‘ فقہاء‘ فلسفی اور سائنس دان ہی پیدا نہیں کیے بلکہ دنیا کے بڑے بڑے جرنیل بھی پیدا کیے جن کی فن سپہ گری کا لوہا پوری دنیا نے مانا ہے۔ وہ ایسے جرنیل تھآ کہ جس طرف بھی رخ کرتے کامیابی وکامرانی ان کی ہم رکاب ہوتی‘ اس وقت دنیا ان کے حیرت انگیز کارناموں کو دیکھ کر انگشت بدندان ہو جاتی‘ اور آج بھی ان کے کارنامے مشعل راہ ہیں۔ ان لوگوں نے صرف انسانوں کے خون سے زمین کو رنگین نہیں کیا بلکہ اللہ کے باغیوں کی سرکوبی کر کے انسانیت کو امن وسکون اور رشد وہدایت کی راہ دکھلائی‘ اور پوری دنیا امن وسلامتی کا گہوارہ بن گئی۔ان عظیم جرنیلوں میں سے ایک موسی بن نصیر بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص موسی بن نصیر کے حالات زندگی‘ کارناموں اور ان کی خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔ موسی بن نصیر اپنے زمانہ کے ایک بہت بڑے کمانڈر اور جرنیل تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی جس طرف کا رخ کیا کامرانی حاصل کی اور ایک تاریخ رقم کی۔ اور موسی کو پہنچنے والی مختلف اذیتوں اور صعوبتوں کو کتاب میں بیان کیا گیا ہے اور اس کتاب کا بیشتر مواد عربی اور انگریزی کتابوں کے علاوہ تاریخ اندلس حصہ اول سے لیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مو سی بن نصیر ‘‘ حکیم محمود احمد ظفر کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 7 |
اندلس جغرافیائی آئینہ میں | 9 |
اندلس کی وجہ تسمیہ | 9 |
اندلس کی زراعت | 11 |
اندلس مسلمانوں کی حکومت سےپہلے | 12 |
یہوداندلس | 15 |
اندلس اورمسلمان | 20 |
اندلس پرتیسراحملہ | 25 |
جولین نےمسلمانوں کوحملہ کی کیوں ترغیب دی؟ | 28 |
فاتح اندلس طارق بن زیادکاحملہ | 31 |
چندافسانے | 33 |
ڈیوک تھیوڈومیرکی شکست | 35 |
جنوبی اندلس کےچنداورشہروں پرقبضہ | 51 |
کاؤنٹ جولین کاایک مشورہ | 52 |
موسی بن نصیرکااختلاف | 53 |
طیطلہ کی طرف پیش قدمی | 54 |
قرطبہ کی فتح | 55 |
مالقہ اورتدمیروغیرہ کی فتح | 58 |
طیطلہ کی فتح | 61 |
وادی اعجازکی فتح | 64 |
مدینہ مائدہ کی فتح | 64 |
شمالی اندلس کی فتح | 64 |
مفتوحہ علاقوں کاانتظام وانصرام | 65 |
گاتھ شہزادےاوران کاانجام | 72 |
ولیدبن عبدالملک کےدورخلافت کےکارنامے | 75 |
گاتھ شہزاداے المنداوراس کی اولاد | 82 |
سارہ کااموی دربارمیں اہم مقام | 84 |
سارہ کاچچاارطباس یااوپاس | 85 |
ارطباس شاہی عتاب میں | 87 |
موسی بن نصیرکااندلس میں ورود | 92 |
موسیٰ بن نصیرکون تھے؟ | 93 |
قرمونہ کی فتح | 98 |
اشبیلیہ کی فتح | 98 |
مارودہ کی فتح | 100 |
اشبیلیہ کی بغاوت | 101 |
لبلداورباجہ کی فتح | 102 |
طارق اورموسی بن نصیرکی ملاقات | 102 |
شمال مشرقی اندلس کی فتوحات | 103 |
شمال مشرق اندلس پرقبضہ | 106 |
جنوبی فرانس کےشہروں پرقبضہ | 107 |
یورپی حکمرانوں کی مجلس مشاورت | 110 |
موسی بن نصیرکی تجویز کاردہونا | 111 |
ایک عجیب کتبہ کی دریافت | 114 |
مغربی صوبوں کی فتوحات | 114 |
دمشق سےایک اورقاصدکاورود | 114 |
موسی کاجانشین عبدالعزیز | 122 |
موسی اورطارق کےکارنامے | 122 |
مال غنیمت کی واپسی | 124 |
قیروان مین جشن مسرت | 144 |
اکاؤنٹ جولین اس کی خدمت کاصلہ | 148 |
موسی بن نصیرایک دوراہےپر | 158 |
ولیدکاانتقال اورسلیمان بن عبدلملک کی تخت نشینی | 166 |
سلیمان بن عبدلملک کی جانشینی | 166 |
موسی بن نصیرسلیمانی عتاب کی زدمیں | 170 |
موسی کی زندگی کاتنزل | 188 |
یزیدبن لہلب کون تھے؟ | 189 |
موسی بن نصیرکی اولادسےانتقام | 191 |
عبدالعزیزبن موسی کےخلاف پراپیگنڈہ | 193 |
موسی بن نصیرکی وفات | 197 |
طارق بن زیادکی گمنامی | 198 |
موسی بن نصیرکےبعداندلس | 200 |
حربن عبدالرحمن کاناکامی اورعیسائیوں کامتحدہ محاذ | 201 |